Tag: کارڈف

  • ورلڈ کپ 2019: سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2019: سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے شکست دے دی

    کارڈف: ورلڈ کپ 2019 کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 34 رنز سے شکست دے دی، بارش کی وجہ سے میچ کو 41 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف کے میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے 201 رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت افغانستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف ملا، افغانستان کی ٹیم 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نوان پردیپ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    افغانستان کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب محمد شہزاد 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رحمت شاہ 2 رنز بنا کر ادانا کا شکار بنے۔

    حضرت اللہ ززئی 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حشمت اللہ شاہدی کو 4 رنز پر پردیپ نے پویلین روانہ کیا، محمد نبی 11 رنز بنا کر تھسارا پریرا کا شکار بنے۔

    گلبدین نائب 23 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، نجیب اللہ زردان 43 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، راشد خان صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دولت زردان اور حامد حسن 6، 6 رنز بنا کر ملنگا کا نشانہ بنے، مجیب الرحمان ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کے نوان پردیپ نے 4 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، لیستھ ملنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں، ادانا اور پریرا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    قبل ازیں کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 36.5 اوورز میں 201 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور افغانستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا، محمد نبی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، سری لنکا کی پہلی وکٹ 92 رنز پر گری جب کپتان کرونا رتنے 30 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    کوشل پریرا نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کوشل پریرا کو لیگ اسپنر راشد خان نے آؤٹ کیا اس کے بعد کوئی سری لنکن بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

    تھریمانے 25 رنز پر محمد نبی کا شکار بنے، مینڈس 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انجلیو میتھیوز اور ڈی سلوا کو صفر کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    تھسارا پریرا 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، ادانا 10، ملنگا 4 رنز پر لکمل کا ساتھ چھوڑ گئے، پردیپ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، سرنگا لکمل 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    افغانستان کے محمد نبی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دولت زردان اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان وارم اپ میچ آج کھیلا جائے گا

    کارڈف : ورلڈکپ 2019 کے لیے پاکستان کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈکپ وارم اپ میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز آصف علی نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا، وہ کینسر میں مبتلا اپنی بچی کی وفات کے باعث پاکستان آئے تھے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد ، فخرزمان، آصف علی، بابراعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، شاداب خان، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد حسنین پرمشتمل ہے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیشی اسکواڈ کپتان مشرفی مرتضیٰ، لٹن داس، سومیا سرکار، تمیم اقبال، شکیب الحسن، ابو جاوید، مہدی حسن، محمد مٹھن، محمد اللہ، محمد سیف الدین، مصدق حسین، مشفق الرحیم، مستفیض الرحمان، شبیر رحمان اور روبیل حسین پر مشتمل ہے۔

    وارم اپ میچ، افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ 24 مئی کو افغانستان کے خلاف پہلے وارم اپ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

  • واحد ٹی ٹوینٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    واحد ٹی ٹوینٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    کارڈف: انگلینڈ نے پاکستان کو واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلش کپتان ایون مورگن نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 174 رنز کا ہدف 4 بالز قبل تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    انگلینڈ کے ایون مورگن نے تین چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے شاندار ناقابل شکست 57 رنز بنائے، جو روٹ 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جو ڈینلی نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا، بابر اعظم اور حارث سہیل نے بالترتیب 65 اور 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 16 رنز پر گری جب فخر زمان 7 رنز بنا کر ٹام کرن کی گیند پر آؤٹ ہوئے، امام الحق بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بابر اعظم 65 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل 50 رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے، کرس جارڈن کے ہاتھوں عماد وسیم کا کیچ ڈراپ ہونے کے بعد آصف علی رنز بنانے لگے تو  تین رنز کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

    فہیم اشرف 17 رنز بنا کر کرس جارڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، عماد وسیم نے ناقابل شکست 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

    انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرکر نے دو اور ٹام کرن اور کرس جارڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں کارڈف میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی ہے۔

    قومی ٹیم میں دو کھلاڑیوں محمد حسنین اور امام الحق کو ڈیبیو کرایا گیا ہے، سرفراز احمد نے کہا کہ اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کرہے ہیں۔

    انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے کہا کہ ٹاس ہارنے پر کوئی افسوس نہیں ہے، پہلے بولنگ کرکے خوش ہیں، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرکر کو ڈیبیو کرایا گیا ہے۔

    انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں جیمز ونس، ڈکٹ، جو روٹ، ایون مورگن، جو ڈینلی، فوکس، ڈیوڈ ویلی، کرن، کرس جورڈن، راشد خان اور جوفا آرکر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کررکھا ہے۔

  • پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    کارڈف: پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

    میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان کو تجربہ کار بیٹسمینوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ، جنید خان اور عابد علی بھی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے جس میں فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی شامل ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز کارڈف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاری بہت اچھی ہے، ٹیم نے سیریز سے قبل دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جس میں کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بہت اچھی ٹیمیں ہیں، پاکستانی ٹیم گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہوئی آرہی ہے۔

  • پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    لندن: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے واحد ٹی ٹوینٹی میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے واحد ٹی ٹوینٹی میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ تیاری مکمل ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ٹی ٹوینٹی میں یاسر شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ میں تین پریکٹس میچ جیتے ہیں، ٹیم کا مورال بلند ہے، انشاء اللہ کوشش کریں گے کہ پہلا میچ جیت کر ٹور کا عمدہ آغاز کریں۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20رینکنگ : پاکستان ٹیم پہلی پوزیشن پر تاحال برقرار

    انہوں نے کہا کہ دونوں ٹی ٹوینٹی کی اچھی ٹیمیں ہیں، پاکستان پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے بہت زیادہ کرکٹ کھیلتا ہوا  آرہا ہے، ٹی ٹوینٹی میں ہم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    سرفراز کا کہنا تھا کہ ہماری پلیئنگ الیون وہی ہے جو لیسٹر شائر کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں کھیلی تھی بس محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے، میچ سے قبل حتمی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں فاسٹ بولرز کے درمیان مقابلہ ہے جو ٹیم کے لیے اچھی بات ہے، لڑکے بہت زیادہ محنت کررہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل پانچ میچز کی سیریز ہے فوکس انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز پر ہے، کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیلیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ کھیلیں گے تو مورال بلند ہوگا اور کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

  • چیمپیئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل

    چیمپیئنز ٹرافی: پہلا سیمی فائنل، پاک انگلینڈ کی ٹیمیں آج مد مقابل

    کارڈف : آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان انگلینڈ سے ٹکرائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈف کے میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی، قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کا تاج اٹھانے سے صرف دو جیت کی دوری پرہے۔

    پاکستان اس سے پہلے تین بار سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، لیکن فائنل کی دہلیز تک نہیں قدم نہیں رکھ سکا۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر بڑی بڑی ٹیموں کو مات دیدی ہے۔

    انگلش ٹیم 2004 اور 2013 کے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل کھیل چکی ہے لیکن ناکام رہی۔ پاکستان اور انگلینڈ دو ٹاپ ٹیمیں ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی نہیں جیتیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ پاکستان نے انگلینڈ کا 303 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کیا تھا۔ سرفراز نےشاندار 90 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلی بار فائنل کا ٹکٹ بک کرنے کیلئےشاہینوں کو دوبارہ ایسی ہی کارکردگی دہرانا ہوگی۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 38 فیصد ٹکٹس بھارتی شائقین نےخرید رکھی ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم سیر ہے تو شاہین بھی سوا سیر ہیں، کارڈف کے میدان میں دونوں ٹیموں کا جم کر مقابلہ ہوگا۔

    محمد عامر، حسن، فہیم اور جنید وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں جبکہ سرفراز، ملک اور فخر بھی رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کو بے تاب ہیں،۔

    کیاپاکستانی ٹیم اس بار چیمپیئنزٹرافی جیت کرقوم کو عید کا تحفہ دے پائے گی؟ یاد رہے کہ پچیس سال قبل ماہ رمضان میں ہی پاکستان انگلینڈ کو ہرا کرعالمی چیمپئن بنا تھا۔

  • چیمپئنزٹرافی: انگلینڈ نےنیوزی لینڈ کوشکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

    چیمپئنزٹرافی: انگلینڈ نےنیوزی لینڈ کوشکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

    کارڈف: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اےکے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 87رنز سے ہراکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کارڈف میں کھیلے گئے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کرانگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 310 رنز بنائے۔

    انگلینڈ کی جانب سے بٹلر 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ روٹ 64، ہیلز 56 اورا سٹوکس 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے اینڈرسن اور ملن نے تین تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں لیوک رونچی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہو کر اپنی ٹیم کو مشکلات کا شکار کر گئے البتہ کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے 62 رنز کی ساجھے داری قائم کر کے ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی۔

    مارٹن گپٹل کے پویلین لوٹنے کے بعد روس ٹیلر میدان میں اترے اور کپتان کے ساتھ 95 رنز جوڑ کر ہدف تک رسائی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی لیکن اسی اسکور پر مارک وڈ نے 87 رنز کی اننگز کھیلنے والے کیوی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کر کے نیوزی لینڈ کو بڑا نقصان پہنچایا۔

    ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد 10 رنز کے اضافے سے ٹیلر بھی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے ہوئے پوری ٹیم 223 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ نے چار وکٹیں لیں لیکن آٹھ اوورز میں دو میڈن سمیت 31 رنز کے عوض دو وکٹیں لینے والے جیک بال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


    چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا


    واضح رہےکہ انگلینڈ نے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے کا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • واحد ٹی20، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو5 رنز سے شکست دے دی

    واحد ٹی20، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو5 رنز سے شکست دے دی

    کارڈف: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ رنز سے شکست دے دی۔

    کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سترہ رنز پر انگلینڈ کو دونوں اوپنر سے ہاتھ دھوناپڑا۔

     انگلش کپتان اوئن مورگن اور معین علی نے ایک سو پینتس رنز کی شراکت جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو بیاسی رنز بنائےمورگن نے باہتر، معین علی نے ناقابل شکست چوہتر رنز بنائے۔

     ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیاکے دونوں اوپنر بارہ رنز پر پویلین لوٹ گئے، اسمتھ اورمیکسویل نے ایک سو بارہ کی شراکت قائم کرکے میچ میں کم بیک کیا۔

    اسمتھ اور میکسویل کے آؤٹ ہوتے ہوئے بلے بازوں کی لائن لگ گئی، آسٹریلیا مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو ستتر رنز بناسکی۔

  • کارڈف: دوسرا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو 133 رنز سے شکست

    کارڈف: دوسرا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو 133 رنز سے شکست

    کارڈف :بھارت نے سریش رائنا کی سنچری اور بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں ڈی ایل میتھڈ کے تحت ایک سو تینتس رنز سے شکست دے دی، بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    کارڈف میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے سریش رائنا کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں تین سو چار رنز بنائے۔ رائنا ایک سو ،روہت شرما اور دھونی باون باون رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بارش کے مداخلت کے باعث انگلینڈ کو سینتالیس اوورز میں دو سو پچانوے رنز کا ہدف ملا، جدیجا اور ایشون نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو ایک سو اکسٹھ رنز پر پویلین بھیج کر سیریز میں پہلی کامیابی سمیٹی۔

    جدیجا نے چار اور ایشون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تیسرا ون ڈے تیس اگست کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔