Tag: کارکردگی رپورٹ

  • سپریم کورٹ نے 3 ماہ میں کتنے کیسز نمٹائے؟ رپورٹ جاری

    سپریم کورٹ نے 3 ماہ میں کتنے کیسز نمٹائے؟ رپورٹ جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ، جس میں بتایا کہ اس دوران تقریبا 4000 مقدمات نمٹائے گئے اور 1453 مقدمات میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 17 دسمبر2023 سے 31 مارچ 2024 تک دوسری سہ ماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

    کارکردگی رپورٹ عوام کو حاصل معلومات تک رسائی کے آئینی تقاضا کی بنیاد پر جاری کی گئی، جس میں کہا گیا کہ اعلی عدلیہ نے اصول طے کیا کوئی جج استعفیٰ دیکر احتساب سے راہ فراراختیار نہیں کر سکتا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوکت عزیز صدیقی کو شفاف ٹرائل کے حق سے محروم پر ایکشن لیا،ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر فیصلہ دیا گیا۔

    اعلی عدلیہ کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، تاحیات نااہلی کے فیصلے کو ختم کیا گیا، ایک فیصلے میں اصول طے کیا خلاکیلئے اہلیہ کی رضامندی جانناضروری ہے۔

    کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا کہ 17 دسمبر سے 31 مارچ تک 5427 مقدمات درج ہوئے، جس میں سے 3974مقدمات نمٹائے گئے،3ماہ میں 1453مقدمات میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سرکاری رہائش گاہ پر مور کی 2 جوڑیاں تھیں،وٹنری ٹریٹمنٹ کےبعد سفید موروں کی جوڑی وائلڈ لائف کو دی گئی، موروں کی دوسری جوڑی کو کلرکہار میں موروں کی وادی میں بجھوا دیاگیا۔

    اعلیٰ عدلیہ نے کہا کہ 3 ماہ میں 30مرتبہ عوامی مفادکو مدنظر رکھتے ہوئےعدالتی کارروائی براہ راست دکھائی، کارکردگی رپورٹ کی تیاری میں حسن کمال وٹو اور نیہا مخدوم نے معاونت فراہم کی۔

  • کرونا کا تدارک، خیبر پختونخوا حکومت سرِ فہرست

    کرونا کا تدارک، خیبر پختونخوا حکومت سرِ فہرست

    پشاور: خیبر پختون خواہ حکومت نے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، یہ رپورٹ صرف اے آر وائی نیوز پر نشر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی حکومت نے دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، یہ رپورٹ 10 سے زائد مختلف شعبوں کے اہداف سے متعلق ہے، رپورٹ میں کرونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات پر 61 فی صد عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے تدارک کے حوالے سے صوبوں میں خیبر پختون خوا حکومت سر فہرست رہی، صوبائی حکومت نے کرونا کے خلاف فرنٹ ورکرز کے لیے 24 ارب کا پیکج مختص کیا۔

    تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں انتخابات کرائے گئے، قبائلی اضلاع کے لیے تاریخ ساز 184 ارب کا بجٹ مختص کیا گیا۔

    صحت و تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں 7 ہزار 168 اسامیاں نکالی گئیں، 945 ملین کی لاگت سے انصاف روزگار اسکیم کا اجرا کیا گیا، پبلک ہیلتھ کا بجٹ 124.3 ارب تک بڑھایا گیا، بی آر ٹی اور سوات ایکسپریس وے فلیگ شپ منصوبے ثابت ہوئے، 27 مختلف شعبوں میں ٹیکس کی کمی کی گئی، صوبائی محصولات میں 65 فی صد تک اضافہ کیا گیا۔

    پہلی مرتبہ طور خم سرحد کو روزانہ کھولنے کے اقدامات کو یقینی بنایا گیا، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے رشکئی صنعتی زون پر کام کا آغاز ہوا، جس سے 2 لاکھ نوکریاں دستیاب ہوں گی، یہ منصوبہ سی پیک کے ویسٹرن روٹ سے منسلک ہوگا۔

    مزید سیاحتی مقامات کی تلاش کے ساتھ سیاحتی پولیس کا قیام عمل میں لایا گیا، سیاحتی علاقوں میں سڑکوں کے لیے 14.5 ارب مختص کیے گئے، جنوبی اضلاع میں سیاحت کے فروغ کے لیے 3.04 ارب مختص کیے گئے۔

  • وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ: 75 کروڑ کی بچت، 50 ارب کا ریونیو

    وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ: 75 کروڑ کی بچت، 50 ارب کا ریونیو

    اسلام آباد: وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 2 سال میں 75 کروڑ کی بچت کی جبکہ ریونیو میں 50 ارب کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی مہم کا آغاز کیا، سادگی مہم کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 750 ملین بچا لیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلے 100 دن میں وزیر اعظم سادگی مہم میں 219 گاڑیاں نیلام کی تھیں، 18-2016 کے مقابلے میں 20-2018 میں سڑکوں کی زیادہ ایزیکیوشن ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق سڑکوں کی 48 فیصد زیادہ ایزیکیوشن ہوئی، این ایچ اے نے پہلے 2 سال میں ریونیو میں 50 ارب کا اضافہ کیا، این ایچ اے کا یہ اضافہ مسلم لیگ ن کے 2 سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    وزارت مواصلات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے احتساب کا آغاز کیا، این ایچ اے نے بھی 12 ارب 56 کروڑ 79 لاکھ کی ریکوری کی۔ شفافیت کے لیے جی آئی ایس میلنگ، ای بلنگ اور ای پروکیورمنٹ کا آغاز کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کا اعلان کیا، این ایچ اے نے 8 ایسے منصوبوں کی لسٹ جاری کر دی ہے۔

    اسلام آباد: وزارت مواصلات کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے 2 سال میں 750 ملین کی بچت کی جبکہ ریونیو میں 50 ارب کا اضافہ ہوا۔

  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، کارکردگی رپورٹ پیش

    وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، کارکردگی رپورٹ پیش

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو وزارت،متعلقہ محکموں کی 20 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ نیشنل انٹرنل سیکیورٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا،ماہرین کی 14 کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو ایک ماہ میں سفارشات دےگی۔

    وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو وزارت،متعلقہ محکموں کی 20 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاری، سیاحت کے لیے 175 ممالک کے لیے الیکٹرانک ویزہ متعارف کرایاگیا جس کے بعد ان ممالک کے شہریوں کے لیے پاکستانی ویزے کا حصول نہایت سہل ہو گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے مالی وسائل کی روک تھام پر جامع پالیسی مرتب کی گئی جبکہ اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے جامع پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف ریکارڈ 70 آپریشن کیے گئے اور قبضہ مافیا سے 100 ارب کی15000 کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے قومی مفاد میں دیگر سرکاری اداروں کی معاونت کی جا رہی ہے،اس کے علاوہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے،ٹیکس بیس اضافے ،ٹیکس وصولی امور بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

  • وزرات مواصلات کی کارکردگی رپورٹ، مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    وزرات مواصلات کی کارکردگی رپورٹ، مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    اسلام آباد : وزرات مواصلات نے موجودہ دورحکومت میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا کہ مراد سعید نے ریونیو میں35ارب 24لاکھ کا اضافہ کیا اوراخراجات میں کمی کر کے ایک ارب 61 لاکھ بچائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کاہر ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،  وزرات مواصلات نے موجودہ دور حکومت میں کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

    این ایچ اے کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ این ایچ اے کے ریونیو میں 72فیصد کا اضافہ ہوا ، موجودہ دورحکومت میں اب تک ریونیو میں35ارب 24لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کی تقلید کی گئی ، اخراجات میں کمی کر کے ایک ارب 61 لاکھ بچائے گئے جبکہ  وزیراعظم کےاحتساب کے منشور پر عمل کیا گیا اور 11  ارب 90 کروڑ 29 لاکھ کی ریکوری کر لی۔

    این ایچ اے کے مطابق قبضہ مافیا سے 4 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ کی زمین واگزار کرائی گئی اور جاری ترقیاتی منصوبوں میں بچت سے3 ارب 14 کروڑ بچائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ این ایچ اے نے نہ صرف جاری منصوبے بروقت مکمل بلکہ ای بیلینگ کا بھی آغاز کیا جبکہ اقدامات سے ادارے کی آئی ایس او سرٹی فکیشن بھی ہوگئی ہے۔

  • نیب لاہور نے ایک سال کے دوران 29 ارب 93 کروڑ کی ریکوری کی

    نیب لاہور نے ایک سال کے دوران 29 ارب 93 کروڑ کی ریکوری کی

    لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ایک سال کے دوران 29 ارب 93 کروڑ کی ریکوری کی، کرپشن وبدعنوانی، خزانے کو نقصان پہنچانے والے 138ملزمان گرفتار کیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے 2019 میں کرپشن، بدعنوانی اور بدعنوانی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث 138 ملزمان گرفتار کیے جبکہ رواں سال کے دوران 100 نئی انکوائریوں کا آغاز کیا گیا۔

    نیب لاہور کے مطابق اس سال نئی شروع ہونے والی انویسٹی گیشنزکی تعداد 36 رہی، 2019 میں مجموعی طور پر55 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے، کرپشن کیسز میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 25 کرپشن ریفرنسزعدالتوں میں داخل کیے۔

    قومی احتساب بیورو لاہورکی جانب سے پلی بارگین کے 30 ریفرنس عدالتوں میں داخل کیے گئے، کم وبیش 3 ارب روپے کیش کی صورت میں متاثرین کو واپس لوٹائے، 27 ارب سے زائد مالیت کے مکانات و پلاٹ متاثرین کے حوالے کیے۔ ماضی میں نیب لاہور کو اوسط سالانہ 4 ہزار شکایات موصول ہوتی رہیں، 2019میں نیب لاہور کو 13ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

    ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے، چیئرمین نیب کی اختیار کردہ پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری ماحول کا قیام نیب کی اولین ترجیح ہے۔

  • پنجاب کابینہ کی کارکردگی رپورٹ، وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان

    پنجاب کابینہ کی کارکردگی رپورٹ، وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پنجاب کابینہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی ، غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل وزراء سے وزارتوں کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ تبدیلی کی ذد میں ہے ، پنجاب کابینہ کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی صوبائی کابینہ کی مجوزہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو دورہ امریکہ سے واپسی پر پیش کریں گے۔ زرائع غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل وزراء کی وزارتیں فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ کچھ وزراء سے وزارتوں کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبے میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کا دو حصوں میں تقسیم ہونے کا امکان ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات کو لیکر محکمہ بلدیات کی وزارت کا قلمدان کیلئے بھی فعال وزیر کا انتخاب کیا جائے گا۔

    پنجاب کابینہ کے دو ارکان کی مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے کی انکوائری شروع ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، متعلقہ اداروں نے بد عنوانی کی تحقیقات کے لئے وزارتوں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

    رپورٹ کی روشنی میں 5سے 6 وزراءکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ان وزراء کے پاس اہم محکمے ہیں تاہم کارکردگی ناہونے کے برابر ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مزکور وزراء میں اتنی اہلیت ہی نہیں کہ وہ محکمے کو لیڈ کرسکیں۔

    رپورٹ میں دو وزراء پر مبینہ کرپشن اور ناجائز اختیارات کے استعمال کا بھی الزام ہے، متعلقہ اداروں نے بھی ان وزراء کے خلاف انکوائریاں شروع کررکھی ہیں، رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ دونوں وزراءکو فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔

    وزیر اعلی پنجاب 4 وزراءکی کارکردگی سے نالاں ہے ، کارکردگی اور فعال وزراء میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سرفہرست ہے جبکہ میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر مراد راس، راجہ یاسر ہمایوں، چوہدری ظہیر الدین بھی اے کیٹگری میں شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم ہاشم جواں بخت، محسن لغاری فیاض الحسن چوہان، انصر مجیدنیازی، اعجاز مسیح بہتر کارکردگی والوں میں شامل ہیں جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی والوں میں راجہ راشد حفیظ، عاشفہ ریاض، تیمور خاں، حسنین جہانیاں گردیزی، زاور حسین وڑائچ، سمیع اللہ چوہدری شامل ہیں۔

  • حکومت کا 100دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا 100دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے 100 دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، 100 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے 100دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، رپورٹ میں حکومت کے آئندہ 5 سال کےلائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 100دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، خصوصی تقریب پشاور میں منعقد ہوگی۔

    یاد رہے چند روز قبل 100روزہ پلان کے تحت وزیر اعظم عمران خان وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    وزراء کو رپورٹ میں بتانا ہوگا کہ قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا، کفایت شعاری،سادگی پرعمل ہوا؟ عوام کو ریلیف کے لیے کیا اقدامات کیے اور حکومتی منشورپرعملدرآمد ، نئی اسکیموں، کرپشن کے سد باب کے لیے کیا اقدامات کیے۔

    مزید پڑھیں :  100روزہ پلان ، وزیراعظم وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنے لائیں گے

    وزیر اعظم وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنےلائیں گے اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل وزراکوحکومتی و عوامی سطح پر کریڈٹ دیں گے۔

    یاد رہے 21 اکتوبر کو ہونے والے ایک اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیے جانے والے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اوررپورٹ پیش کی گئی تھی۔

    وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے بیشتر اہداف حاصل کرلیے گئے اور وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید کارکردگی میں اول نمبر پر رہے، انہوں نے 1 ارب روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے100روزہ پلان کے جائزے کیلئے ویب سائٹ بنائی تھی ، ویب سائٹ میں پلان کے بنیادی بڑے منصوبوں کو شامل کیا گیا، ویب سائٹ کی مدد سے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے عام انتخابات 2018 سے قبل 20 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سو دن کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 100 دن کا منشور دے دیا ہے، یہ منشور ہماری سمت کا تعین کررہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کے پی میں حکومت کا تجربہ ہے، وفاقی حکومت مل جاتی تو ہماری ایسی تیاری نہ ہوتی، ہم نے کے پی میں 5سال حکومت کرکے سیکھا ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا تھا کہ سو دن کے پلان کا مقصد حکومت کی تمام پالیسیاں بنانا ہے، سو دن کے پلان میں سوا3کروڑ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینی ہے، مدارس کے25لاکھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینی ہے، مدارس کے بچوں کو بھی ڈاکٹر بنانا ہے، ہم نے نچلے طبقے کو اوپر لانا ہے، بیورو کریسی کو غیرسیاسی کیا جائے گا، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے گئے تو مافیا کا سامنا کرنا پڑا۔