Tag: کارکنوں

  • پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں پر پنڈی ڈویژن میں کتنے مقدمات درج ہیں؟

    پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں پر پنڈی ڈویژن میں کتنے مقدمات درج ہیں؟

    پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر راولپنڈی ڈویژن میں کتنے مقدمات درج ہیں ان کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پر 29 مقدمات درج ہیں اور یہ مقدمات 24 سے 27 نومبر کے درمیان درج ہوئے ہیں۔

    سب سے زیادہ مقدمات حسان ابدال تھانے میں درج ہوئے جن کی تعداد 7 ہے۔ تھانہ حضرو میں 4 جب کہ تھانہ واہ کینٹ اور صادق آباد میں دو، دو مقدمات درج ہوئے ہیں۔

    تھانہ ٹیکسلا اور فتح جنگ میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دو، دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تھانہ دھمیال، تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ ایئرپورٹ میں ایک، ایک مقدمات درج کیا گیا ہے۔

    ان مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان، سابق صدر پاکستان عارف علوی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت دیگر نامزد ہیں۔

    ان مقدمات میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔ ملزمان پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں پر حملوں اور راستے بند کرنے کے الزامات ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-adyala-jail-meeting/

  • مال روڈ پر ریلی ، متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    مال روڈ پر ریلی ، متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور : مال روڈ پر ریلی نکالنے اور اور جلسہ کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا، ایف آئی آر میں شہباز شریف، قمرزمان کائرہ سمیت دوہزار رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کو بغیر اجازت مال روڈ پر ریلی نکالنا اور جلسہ کرنا مہنگا پڑگیا، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے لاہور مال روڈ پر بغیر اجازت جلسہ کرنے کیخلاف دو مختلف تھانوں میں پانچ مقدمات درج کر لئے گئے، ایس ایچ او تھانہ سول کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔

    مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سمیت 2 ہزار افراد کیخلاف تین مقدمات درج کر لئے ہیں۔

    جس میں مختلف دفعات لگائی گئی ہیں، ایف آئی آرز میں 58 افراد نامزد جبکہ دیگر نامعلوم ہیں، جن کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی جائے گی جبکہ دو مقدمات تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کئے گئے ہیں۔

    ایف آئی آر میں لکھا گیاہے کہ احتجاج کےشرکاء نے ڈنڈے اٹھارکھے تھے، مال روڈ کو چاروں اطراف سے بلاک کیا، جس سےٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایف آئی آر کے مطابق احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی، اشتعال انگیز تقریریں کی گئیں، پولیس کے منع کرنے پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی، رکاوٹیں توڑیں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

    مقدمے میں دفعہ ایک سو سینتالیس، ایک سو انچاس، دوسو نوے، دو سو اکیانوے، تین سو ترپن، ایک سو چھیاسی، چارسوستاسی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ روز متحدہ اپوزیشن نے بغیر اجازت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مال روڈ پر ریلی نکالی اور جلسہ کیا تھا۔

  • کراچی ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تصادم

    کراچی ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تصادم

    کراچی : ضمنی انتخابات کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے دوران تصادم اور پتھراؤ ، دونوں جماعتوں کے کئی کارکنان زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق این اے 245 ضمنی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی ، فائیو اسٹار چورنگی پر دونوں جماعتوں کے کارکنان جب آمنےسامنےہوئے تو شدید نعرے بازی کاسلسلہ جاری ہوا ، جو دیکھتےہی دیکھتے تصادم میں بدل گیا۔

    دونوں جماعتوں کےکارکنان کے پتھراؤ سےکئی افراد زخمی ہوگئے اور گاڑیوں اور بسوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اس دوران کچھ نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔

    واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ فائیو اسٹار چورنگی پر قائم پی ٹی آئی کے انتخابی کیمپ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں بیس صوبے قائم کئے جائیں، الطاف حسین

    پاکستان میں بیس صوبے قائم کئے جائیں، الطاف حسین

    لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک میں بیس صوبوں کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے، الطاف حسین نے عمران خان اور طاہرالقادری پر زور دیا ہے کہ وہ فی الفور مذاکرات کا آغاز کریں ۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے ملکی صورتحال پرایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت دھرنےدینے والی جماعتوں کے مطالبات پرسنجیدگی سےغورکرے۔

    طاہرالقادری اور عمران خان مذاکرات کافی الفور آغازکریں۔الطاف حسین نے ملکی مسائل کے حل کیلئے اپنے بیان میں کہا کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے وقت کا تقاضہ ہے کہ انتظامی بنیادوں پر کم ازکم بیس صوبے بنائے جائیں۔

    الطاف حسین نے دیگر ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں چونتیس اور ایران میں اکتیس صوبے ہیں جبکہ پاکستان میں آج بھی صوبوں کی تعداد محض چار ہے۔

    علاوہ ازیں متحدہ کے قائد الطاف حُسین نے کہا کہ صوبہ سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی باری باری ہونی چاہیئے اگر ایسا نہیں ہوسکتا تو صوبے کی انتظامی تقسیم کردی جائے ۔

    الطاف حُسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے گرفتارکارکنوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو کارکنوں کے قتل کا مقدمہ ڈی جی رینجرز، آئی جی اور وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف درج کرایا جائیگا۔،

    متحدہ کے قائد کا کہنا تھاکہ میں قانون ہاتھ میں لینےکی بات نہیں کرتا تاہم ہم اقتدار میں آکر سانحہ بارہ مئی کے تمام ذمہ داران کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں گے۔

  • کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہےبے گناہ کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں جس کی وجہ سے کراچی آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہورہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، رابطہ کمیٹی کاکہنا ہے زیرحراست کارکنوں کوتشددکانشانہ بنایاجارہاہے اورجھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے، بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں اورجانبدارانہ کارروائیوں کے باعث کراچی آپریشن کے خاطرخواہ نتائج برآمدنہیں ہورہے، رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنوں کوعدالتوں میں پیش کیاجائے اوربے گناہوں کی گرفتاریاں بندکی جائیں۔

  • بچےکے بازوکاٹنے کا واقعہ: رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

    بچےکے بازوکاٹنے کا واقعہ: رابطہ کمیٹی کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گجرات کے چک بھولا میں چوہدری مصطفی کی جانب سے معمولی تنازع پر دس سالہ معصوم تبسم کے دونوں بازوکاٹنے کے واقع کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے سفاکانہ واقعات پنجاب میں روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں اور پنجاب حکومت ان واقعات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، جس کے باعث اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ، رابطہ کمیٹی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے معصوم تبسم پر ظلم کرنے والے چوہدری کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل 19 ارکان کو بحال کردیا گیا

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل 19 ارکان کو بحال کردیا گیا

    کراچی : غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل انیس ارکان کو بحال کردیا گیا ہے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

    غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معطل کردہ انیس ارکان کو بحال کردیا، معطل ارکان نے غیر ذمہ دارانہ عمل پر اپنے معافی نامے بذریعہ فیکس الطاف حسین کو ارسال کئے تھے، جس کے بعد ان کی بحالی عمل میں آئی، پارٹی قائد الطاف حسین نےفیصلے کی توثیق کردی ہے۔

    جن ارکان کو معطل کیا گیا تھا ان میں حیدرعباس رضوی، کنورنوید جمیل، ڈاکٹرصغیراحمد،نسرین جلیل،عبدالرشید گوڈیل،یوسف شاہوانی،عادل صدیقی،اشفاق منگی،عادل خان،نثار پنہور،ممتازانور، سیف یار خان ،اسلم آفریدی شامل تھے، اس سے پہلے ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے صبح گیارہ بجے نائن زیروفون کرکےحاضری لی، تو نائٹ شفٹ کے ذمہ داران سورہے تھے، صبح کی شفٹ سے بھی کوئی موجود نہ تھا، جس بنا پراراکین کو معطل کیاگیا۔