Tag: کارکنوں نےرکاوٹیں ہٹادیں

  • پنجاب حکومت کی جانب سے طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کا امکان

    پنجاب حکومت کی جانب سے طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کا امکان

    لاہور :پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے لگائے گئے کنٹینروں کو ہٹا کر تمام رکاوٹیں توڑ دیں جبکہ اس دوران پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ڈنڈے لگنے سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کو نظر بند یا گرفتار کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس پر مشاورت جاری ہے، زرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے 8 کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جس کے بعد مزید گرفتاریاں عمل میں لائے جانے کا امکان ہے، پولیس اہلکاروں نے ہٹائے گئے کنٹینرز کو دوبارہ اپنی پرانی جگہ پر رکھنا شروع کردیا ہے ۔

  • لاہور: پولیس کا اے آر وائی نیوز کے کیمرامین پر تشدد، کیمرا توڑ دیا گیا

    لاہور: پولیس کا اے آر وائی نیوز کے کیمرامین پر تشدد، کیمرا توڑ دیا گیا

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے چڑھائی کی توپولیس بوکھلا گئی،حواس باختہ پولیس کا عوامی تحریک کے کارکنوں پرتوبس نہ چلااے آروائی نیوز کے کیمرہ مین کوہی روند ڈالنے کی کوشش کرڈلی۔

    اے آروائی نیوز کاکیمرہ مین تو گاڑی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیالیکن حقیقی مناظرعوام تک پہنچانے والا کیمرہ ٹو ٹ گیا، پولیس موبائل میں موجود پستول تھامے اہلکار نے کیمرہ مین کودھمکیاں دیں اوربھاگ کھڑا ہوگیا۔

    پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ اس قدر شدید ہے کہ میڈیا چینلز کے نمائندوں کو کوریج کے دورن دشواری پیش آرہی ہے۔

  • عوامی تحریک کےکارکنان اور پولیس میں تصادم، کارکنوں نےرکاوٹیں ہٹادیں

    عوامی تحریک کےکارکنان اور پولیس میں تصادم، کارکنوں نےرکاوٹیں ہٹادیں

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کےپرعزم کارکنوں نےماڈل ٹاؤن کےراستوں پرکھڑی رکاوٹیں ہٹائیں ۔

    پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم نے فیصل ٹاؤن کاعلاقہ میدان جنگ بنادیا، پولیس کی شیلنگ سے درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے، تین روزہ محاصرے کے بعدعوامی تحریک کے کارکنوں کے صبر کاپیمانہ لبریز ہواتو انھوں نے ماڈل ٹاؤن کے راستوں پرکھڑی رکاوٹیں ہٹا دیں،پاکستان عوامی تحریک کے کارکن رکاوٹیں ہٹاتےہوئےاورنعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے، لیکن پھر پولیس نے شیلنگ کی، جس سے درجنوں کارکن بے ہوش ہوگئے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ ہم امن کو سبوتاژ نہیں کرنا چاہتےہیں، تین دنوں سے صبر کیا ہمیں محصور کردیا گیا ہے، کارکنان پُرامن ہیں صرف رکاوٹیں ہٹائی گیئں، حکومت کو 3 دن پہلے رکاوٹ ہٹانے کا کہا تھا۔ کارکنان نے ماڈل ٹاؤن کے علاقہ مکینوں کی پریشانی دور کرنے کیلئے پولیس کے کنٹینر ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی، ماڈل محاصرے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی تھی ،جس پر کارکن مشتعل ہوگئے، کارکنان نے خود ہی کنٹینرز اور خار دار تاریں ہٹانا شروع کردی، ان کا کہنا تھا کہ پولیس خود بھاگی ہے ۔

    پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کردیا ، پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاون میں پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے، 400 سے زیادہ پولیس اہلکار ماڈل ٹاؤن میں موجود، مزید نفردی طلب کر لی گئی، کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے ماڈل ٹاؤن کی لائٹیں بند کر دی گئیں۔