Tag: کارکن گرفتار

  • کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، 30 کارکن گرفتار

    کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، 30 کارکن گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پولیس لائنز سے روانگی کے دوران کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 متعدد قوائد کے ساتھ نافذ ہے اسی دوران جب سابق وزیر اعظم کی ہائیکورٹ میں پیشی کا وقت قریب آیا تو کارکنان کی بڑی تعداد سرینگر ہائی وے  پہنچ گئی۔

    عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

    اس دوران سرینگر ہائی وے کے دونوں اطراف ٹریفک روک دی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی اس جگہ موجود تھی، پولیس نے کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی  پکڑ دھکڑ شروع کردی ان پر ڈنڈے برساتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق سرینگر ہائی وے سے اب تک پی ٹی آئی کے 30 کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی عام شہری کو بھی کارکنان سمجھ کے پولیس نے گرفتار  کرلیا۔

  • ملیر سے قتل کی وارداتوں میں ملوث متحدہ لندن کا دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

    ملیر سے قتل کی وارداتوں میں ملوث متحدہ لندن کا دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

    کراچی : قتل سمیت دیگر متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث متحدہ لندن کا کارکن گرفتار کرلیا گیا، ملیر پولیس نے ملزم کے قبضے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غازی ٹاؤن سے متحدہ لندن کا کارکن گرفتار کرلیا، اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم شہباز عرف ماما نے سعید بھرم کے کہنے پر قتل کی وارداتوں کیلئے سہولت کاری کی۔

    ملزم نے2013میں سنی تحریک کے کارکن کے قتل میں سہولت کاری کی، ایس ٹی کے کارکن کاشف قادری کو شاہ فیصل کالونی میں قتل کیا گیا تھا، ایس ایس پی ملیر کے مطابق کاشف قادری کو کالا دانش، کالی بلوچ، ثاقب اور ارشد نے قتل کیا۔

    ملزم2010میں متحدہ لندن کیلئے مختلف علاقوں سے بھتہ وصول کرتا تھا، ملزم متحدہ لندن کے کارکن اصغر اور حامد پیا کا قریبی دوست ہے، انہوں نے بتایا کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وارداتوں کے لئے اسلحہ پارٹی دیاکرتی تھی،۔

    ملزم شہباز عرف ماما بھتہ لینے آیا تو پولیس نے گرفتارکرلیا، ملزم سے اسلحہ، آوان بم اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، ملزم کے خلاف منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور د ہشت گردی کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔