Tag: کارگو

  • خلا میں موجود خلا نوردوں کے لیے زمین سے کھانے کی ترسیل

    خلا میں موجود خلا نوردوں کے لیے زمین سے کھانے کی ترسیل

    میامی: زمین کے مدار سے دور آسمان کی وسعتوں میں قائم عالمی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا نوردوں کے لیے پہلی بار خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت بھیجی گئی ہیں۔ 2.5 ٹن خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ ایک بے نام خلائی کارگو شپ کے ذریعہ بھیجیں گئی۔

    دو سال قبل عالمی خلائی اسٹیشن کے اس حصہ کے قیام سے لے کر اب تک یہ پہلی ترسیل ہے جو زمین والوں نے خلا نوردوں کے لیے کی ہے۔ خلائی اسٹیشن پر موجود خلا نوردوں نے روبوٹک بازو کے ذریعہ اس کارگو کیپسول کو کھینچ کر آپریشن مکمل کیا۔

    یہ کارگو شپ اب نومبر تک خلائی اسٹیشن پر ہی رہے گا جس کے دوران خلا نورد اس میں اپنا کچراڈالیں گے۔ جس کے بعد اسے واپس زمین کے مدار میں بھیج دیا جائے گا۔

    یہ خلائی اسٹیشن ہر 90 منٹ میں زمین کا چکر مکمل کرتا ہے جبکہ اس پر کام کرنے کے لیے 3 روسی، 2 امریکی اور ایک جاپانی خلانورد ہمہ وقت موجود ہیں۔

    cargo-2

    عالمی خلائی اسٹیشن اس وقت خلا میں موجود سب سے بڑی جسامت ہے جو بعض اوقات زمین سے بھی بغیر کسی دوربین کے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ اسٹیشن چاند اور مریخ پر بھیجے جانے والے خلائی مشنز کو معاونت فراہم کرتا ہے۔

  • اٹلی میں جہاز سڑک پر آگیا

    اٹلی میں جہاز سڑک پر آگیا

    روم: اٹلی میں ایک غیر ملکی بوئنگ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے آگے نکل گیا اور ایئر پورٹ سے ملحقہ ایک سڑک پر کریش ہوگیا۔

    واقعہ آج صبح اٹلی کے شہر برگمو کے اوریو ال سیریو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    cargo-2

    یہ غیر ملکی طیارہ پیرس سے آرہا تھا اور اسے صبح 4 بجے برگمو میں لیںڈ کرنا تھا۔ لینڈنگ کے دوران پائلٹ جہاز پر قابو نہیں رکھ سکا جس کے باعث جہاز رن وے سے آگے نکل گیا اور ایئرپورٹ سے ملحقہ ایک سڑک پر کریش ہوگیا۔

    cargo-3

    حکام کے مطابق واقعہ میں جہاز کے عملہ کے اراکین میں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور تمام افراد کو بحفاظت جہاز سے اتار لیا گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

    cargo-4

    ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ایئرپورٹ 2 گھنٹے تک بند رہا جس کے بعد 6 بجے اسے کھول دیا گیا اور تمام پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق شروع ہوگئی۔