Tag: کارگو جہاز

  • پرتگالی جہاز مزید گولہ بارود اسرائیل لےجارہا ہے اسے روکا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    پرتگالی جہاز مزید گولہ بارود اسرائیل لےجارہا ہے اسے روکا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پرتگالی کارگو جہاز مزید گولہ بارود اسرائیل لے جارہا ہے اسے روکا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سلووینیا اور مونٹی نیگرو سے اسرائیل جانے والے کارگو جہاز روکنے کا مطالبہ کیا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ پرتگالی پرچم والا کارگو جہاز مزید گولہ بارود اسرائیل کیلئے لےجارہا ہے۔

    ایمنسٹی نے کہا کہ مونٹی نیگرو اور سلووینیا سے اپیل ہے کہ ایسے کارگو جہازوں کو بندرگاہ پر روک دیں، مونٹی نیگرو، سلووینیا گولہ بارود کی ترسیل کرتے ہیں تو جنگی جرائم کا حصہ بنیں گے۔

    اسرائیل کیلئے گولہ بارود لے جانے والا بحری جہاز 21 جولائی کو ویت نام سے روانہ ہوا تھا، نمیبیا کے حکام نے 24 اگست کو بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ میں داخل ہونے سےروک دیا تھا۔

    نمیبیا کی حکومت کے انکار کے بعد گولہ بارود والا کارگو جہاز اب مونٹی نیگرو اور سلووینیا کی بندرگاہ کی طرف جارہا ہے۔

  • دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز آج کراچی کی بندر گاہ پہنچے گا

    دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز آج کراچی کی بندر گاہ پہنچے گا

    کراچی : دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز ایم ایس سی اینا  کراچی پورٹ پر پہچنے والا ہے، جو بندرگاہ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز ایم ایس سی اینا  آج کراچی کی بندر گاہ پہنچے گا اور کراچی پورٹ پر کل شام لنگر انداز ہوگا۔

    پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز بھارت کی پورٹ مندرہ سے آرہا ہے اور ایک روز کراچی کی بندرگاہ پر رک کر روانہ ہوگا۔

    بندرگاہ انتظامیہ کے مطابق ایم ایس سی اینا کی لمبائی 400 میٹر ہے اور اس میں 19,368 کنٹینرز لے جانے کی گنجائش ہے۔

    انتظامیہ نے ایم ایس سی انا کی آمد کی تقریب کا اہتمام کیا ہے، جو 30 مئی کو منعقد ہو گی، جو بین الاقوامی سمندری تجارت میں کراچی بندرگاہ کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ "دنیا کے سب سے بڑے کارگو جہاز ایم ایس سی انا کی آمد کراچی بندرگاہ کے لیے ایک اہم واقعہ ہے۔” "ہمیں اس طرح کے ایک یادگار جہاز کی میزبانی کرنے پر فخر ہے اور اس سے ملنے والے بہتر تجارتی مواقع کے منتظر ہیں۔”

    کراچی بندرگاہ پر ایم ایس سی اینا کی آمد سے توقع ہے کہ بندرگاہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور عالمی شپنگ نیٹ ورکس میں ایک کلیدی مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔