Tag: کاریں چوری

  • کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں مطلوب ملزم سجاد لاشاری زخمی حالت میں گرفتار

    کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں مطلوب ملزم سجاد لاشاری زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مطلوب کار چور سجاد لاشاری کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی اور سی آئی اے نے کریم آباد ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد کار چور اور مطلوب ملزم سجاد لاشاری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    اے وی ایل سی حکام کے مطابق سجاد لاشاری بدنام زمانہ کار لفٹر عبدالمجید لاشاری کا بھتیجا ہے، ملزم کے قبضے سے مسروقہ کار اور پستول برآمد ہوا۔

    ملزم کا چچا عبدالمجید لاشاری 2014 میں جب کہ اس کا ساتھی زاہد حسین 2019 میں گاڑی چھینتے ہوئے پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔

    اے وی ایل سی حکام نے بتایا کہ ملزم مسروقہ کاریں اوستہ محمد، جھل مگسی، اور کوئٹہ میں فروخت کرتا ہے، ملزم سے برآمد اسلحہ اور پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ شریف آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔

    دوسری طرف رینجرز اور پولیس نے مسقطی محلہ اورنگی ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف یہ آپریشن 15 گھنٹے جاری رہا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب 7 ملزمان، 3 ڈکیت، اور 21 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی شہریت رکھنے والے افغان باشندے کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    ملزمان کی شناخت گل زمان، امیر خان، محمد طفیل، حماد، پرویز، محمد زبیر، محمد فاروق، ذیشان علی کے ناموں سے ہوئی، 2 تیس بور پستول، شاٹ گن، خنجر، ایمونیشن، 20 چوری شد ہ موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔

  • کراچی میں کاریں چوری کرنے والا وکیل گرفتار

    کراچی میں کاریں چوری کرنے والا وکیل گرفتار

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کاریں چوری کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا ، ملزم ایوب ملک آٹھ مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث وکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزم ایوب ملک موہانا 8مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکاہے، ملزم کو وکیل کے یونیفارم میں گرفتار کیا گیا اور عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری شدہ کار برآمد کرلی گئی۔

    عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ گرفتار وکیل ایوب متعددمہران کاریں چوری کرچکاہے، ملزم اپنے جرائم سے وکالت کے پیشے کوبدنام کررہاتھا، ملزم نے گرفتاری کے بعد جیل سے ایل ایل بی میں داخلہ لیاتھا اور دوران قید ہی ملزم نے ایل ایل بی پاس کیا۔

    پولیس حکام نے مزید کہا کہ ملزم وکالت پریکٹس کےدوران خرچہ چلانےکیلئےوارداتیں کرتاتھا اور وکیل کے یونیفارم کی وجہ سےنہ ٹول ٹیکس دینا پڑتا نہ ہی پولیس چیک کرتی۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم مسروقہ کاربلوچستان میں حاجی نامی خریدارکوفروخت کرتا تھا۔