Tag: کار انشورنس

  • کویت: گاڑیوں کی انشورنس سے متعلق خوش خبری

    کویت: گاڑیوں کی انشورنس سے متعلق خوش خبری

    کویت سٹی: کویت میں حادثے کی شکار ہونے والی گاڑیوں کی انشورنس کے معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں لائسنس کی تجدید کے دوران گاڑیوں کے حادثات اور انشورنس کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔

    کویت حکام کا کہنا ہے کہ لائسنس کی تجدید کے دوران گاڑیوں کے حادثات سے پیدا ہونے والے انشورنس مسائل کو حل کرنا ضروری ہے، اس لیے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل عصام النہام نے انشورنس ریگولیٹری یونٹ کے سربراہ محمد الاطبی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

    وزارتِ داخلہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں اس کا مقصد یہ ہے کہ گاڑیوں کے لائسنس کی تجدید کے دوران ہونے والے حادثات سے پیدا شدہ شہری ذمہ داری کے مطابق انشورنس کو منظم کیا جا سکے۔ وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑیوں کی تجدید باقاعدہ طور پر آرٹیکل 6 کے قانون نمبر 1967/67 کے تحت کی جاتی ہے۔

    محکمے کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میمورنڈم وزارت داخلہ اور انشورنس ریگولیٹری یونٹ کی مشترکہ دل چسپی سے آیا ہے، جس کا مقصد ریاستی ایجنسیوں کے مابین کام کے طریقہ کار کی تکمیل اور مؤثر کنٹرول حاصل کرنا ہے، تاکہ سارے کام آسانی سے یقینی ہوں۔

    لیفٹیننٹ جنرل النہام نے شہریوں اور تارکین وطن کی سہولت کے لیے وزارت داخلہ کے ساتھ مستقل کوششوں اور مشترکہ تعاون پر ریگولیٹری یونٹ کے سربراہ اور دیگر ارکان کی تعریف بھی کی۔

  • سعودی عرب: گاڑیوں کی انشورنس کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سعودی عرب: گاڑیوں کی انشورنس کے حوالے سے اہم فیصلہ

    ریاض: سعودی عرب میں گاڑیوں کی انشورنس میں بھی 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کردیا گیا ہے، اقدام کرونا وائرس کے نقصانات کے ازالے کے طور پر کیا گیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں گاڑیوں کی انشورنس ختم ہونے کی صورت میں 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کردیا گیا ہے، فیصلہ سعودی عریبین مانیٹری ایجنسی (ساما) نے کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے اور نجی اداروں اور انشورنس کمپنیوں کی مدد کے لیے کیا ہے۔

    ساما کے فیصلے کے تحت اگر کسی کی گاڑی کی انشورنس ختم ہورہی ہو تو اس میں 2 ماہ کی توسیع خود کار نظام کے تحت ہوجائے گی۔

    ساما نے ہدایت دی ہے کہ جن شہریوں یا مقیم غیر ملکیوں نے 1 ماہ کی انشورنس 8 اپریل 2020 کو کروائی ہو ان کی انشورنس میں بھی 2 ماہ کا اضافہ کردیا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انشورنس کی دفعہ 54 کے مطابق جو افراد انشورنس فیس قسطوں میں ادا کرتے ہیں اگر انہوں نے کرونا بحران کے دوران قسط ادا نہ کی ہو تو ایسی صورت میں انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انشورنس منسوخ نہ کریں۔

    یہ ہدایت یہ بھی دی گئی ہے کہ انشورنس کمپنیاں انشورنس کی قسطوں کی رقم انشورنس کروانے والوں کے مطالبات کی رقم سے منہا کرلیں۔

    قبل ازیں ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مخصوص شہروں میں گاڑیوں کے ملکیتی کارڈز استمارے کی تجدید کے لیے فحص سرٹیفکیٹ درکار نہیں ہوگا۔

    ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے استمارہ کی تجدید کے لیے موٹر وہیکل انشورنس ہونا لازمی ہے تاہم لوگوں کو جرمانے سے بچانے کے لیے فحص سرٹیفکیٹ کی شرط عارضی طور پر ختم کی گئی ہے۔