Tag: کار بم دھماکہ

  • بغداد میں کار بم دھماکہ،9 افراد ہلاک،20 زخمی

    بغداد میں کار بم دھماکہ،9 افراد ہلاک،20 زخمی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغدادمیں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجےمیں 9 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے.بم دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    دھماکے کے بعد زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو بغداد کے علاقے کرادہ کے بازار میں کھڑا کیا گیا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔

    کار بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ہے۔

    مزید پڑھیں: عراق میں شادی کی تقریب پر حملہ،15 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عراق کے جنوبی شہر کربلا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران حملے کے نتیجے میں 15 افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔

    واضح رہے کہ عراق گزشتہ کئی سالوں سے عراق میں خانہ جنگی جاری ہے جس کے باعث اب تک خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد ہجرت پر مجبور ہیں۔

  • ترکی میں ایک اور کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی

    ترکی میں ایک اور کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی

    استنبول : ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی سرکاری خبر ایجنسی نے خبر دی ہے کہ مشرقی صوبے وان میں ایک کار میں بم نصب کر کے دھماکے سے اُڑادیا گیا،کار بم دھماکے کے ذریعے قریبی پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھاجس میں 50کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 40 سے زائد زخمیوں کا علاج جا ری ہے جن میں 5 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں : استنبول میں بم دھماکہ، 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران ترکی کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بن چکا ہے جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

    اسی سے متعلق : ترکی میں کاربم دھماکہ،3پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق

    حالیہ فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پرجہاں انتظامی تبدیلیوں کا عمل جاری ہے وہیں ترکی کو امن و امان کے حوالے سے کئی مشکلات اور چیلینجیزکا سامنا ہے۔

    حملے کی ذمے داری اب تک کسی مذہبی یا عسکری تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

  • ترکی میں کاربم دھماکہ،3پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق

    ترکی میں کاربم دھماکہ،3پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق

    استنبول : ترک شہردیاربکر میں کاربم دھماکےکےنتیجےمیں تین پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار بکر میں دھماکہ پولیس دفتر کے قریب ہوا.دھماکےکےنتیجےمیں تین پولیس اہلکار سمیت چھ شہری جاں بحق جبکہ درجنوں افرادزخمی ہوئے.

    دھماکے میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات کاآغاز کردیا.

    دھماکہ اس قدر شدید تھاکہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئےاورعمارتوں کو نقصان پہنچا.ترک حکام نے حملےکا الزام کرد عسکریت پسندوں پر عائد کیا ہے.

    *استنبول میں بم دھماکہ، 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق
    یاد رہے کہ رواں سال جون میں ترکی کے شہر استنبول میں ایک پولیس بس کے قریب دھماکے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.

    واضح رہے کہ رواں برس ترکی کے مختلف شہروں میں کئی بم دھماکے ہوچکے ہیں جن میں پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں.

  • عراق میں کار بم دھماکہ 21 زائرین ہلاک، سرکاری ذرائع

    عراق میں کار بم دھماکہ 21 زائرین ہلاک، سرکاری ذرائع

    بغداد : ہفتے کے روز کار بم دھماکے میں بغداد کے قریب ایک علاقے میں شیعہ زائرین کو نشانہ بنایاگیا، جس میں 21 افراد ہلاک اور 25 افراد زخمی ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق کار بم دھماکہ نہروان کے علاقے میں ہوا، جہاں شیعہ زائرین امام اموسی کاظم کے مزار پر چل کر جارہے تھے، بم مزار کی طرف جانے والی سڑک پر نصب کیا گیا.

    امام موسی کاظم، شیعہ اسلام میں 12 اماموں میں ساتویں امام ہیں، آپکی وفات 799ہجری میں ہوئی، یاد رہے حالیہ برسوں میں عراقی دارلحکومت میں سالانہ عرس کے موقع پر زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے.

    اس حملے کی ابتدائی طور پر کسی گروہ نے ذمداری قبول نہیں کی ہے ، داعش کی جانب سے شیعہ زائرین کو اکثر نشانہ بنایا جاتا ہے،گزشتہ سال اسی طرح کے واقعے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے..

    داعش سال 2014 میں عراق کے شمالی اور مغربی علاقوں میں موجود تھی لیکن عراقی افواج نے امریکی معاونت کے ساتھ داعش سے اپنے علاقے دوبارہ حاصل کر لئے ہیں.

    .واضح رہے کہ جہادیوں کے کنٹرول میں اب بھی مغربی عراق کا بڑا حصہ ہے، اور سیکورٹی فورسسز اور عام شہریوں کو نشانہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہاہے.

  • لکی مروت میں کار بم دھماکہ، چارافراد جاں بحق

    لکی مروت میں کار بم دھماکہ، چارافراد جاں بحق

    پشاور: لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں چارافرادجاں بحق ہو گئے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ کوٹ کشمیر کے قریب دھماکہ کار میں ہواہے جس کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

    دھماکے سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے گئے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار سرادر پل کے قریب پہنچی تو زور دار دھماکا ہوگیا جب کہ پولیس کی جانب سے دھماکا خودکش حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

  • صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

    صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

    صنعا : یمن کے دارلحکومت صنعا میں پولیس اکیڈمی کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق بم دھماکہ پولیس کالج کے باہر اس وقت ہوا جب تمام جوان تقریب کیلئے ایک جگہ اکھٹے تھے، بم دھماکے میں سینکڑوں جوان زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حکام نے پندرہ بچوں سمیت چالیس افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ کے بعد ہرطرف لاشیں بکھر گئیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ  سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ  دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔

  • بغداد:چرچ کے قریب بم دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

    بغداد:چرچ کے قریب بم دھماکے،ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

    عراق میں بم دھماکوں کا سلسلہ کرسمس کی تقریب کے دن بھی نہ رک سکا، دارالحکومت بغداد میں دو بم حملوں میں مسیحی برادری کے چونتیس افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے علاقے دورا نامی علاقے میں ایک کار بم دھماکہ اس وقت کیا گیا جب ایک چرچ میں کرسمس کے حوالے ایک تقریب جاری تھی، دھماکے سے کم ازکم چوبیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دوسرا دھماکہ بھی چرچ کے قریب کیا گیا، جس میں دس افراد جاں بحق اور چودہ افراد زخمی ہوگئے، دونوں بم دھماکوں کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    عراق میں دوہزار آٹھ سے تشدد کی لہر جاری ہے، تاہم حالیہ چند مہینوں کے دوران تیزی آ گئی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال سے اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد تشدد کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے اکثریت عام شہریوں کی ہے۔