Tag: کار بے قابو

  • تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر اے ٹی ایم مشین تباہ کر دی

    تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر اے ٹی ایم مشین تباہ کر دی

    شمالی کیرولائنا: امریکا کے ایک شہر گرینزبورو میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر اے ٹی ایم مشین میں گھس گئی۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح شمالی کیرولائنا کے شہر گرینزبورو میں نارتھ ہولڈن روڈ پر کار کے حادثے میں ایک اے ٹی ایم کو شدید نقصان پہنچا ہے، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی گیٹ سٹی بلیوارڈ سے شمال کی طرف جا رہی تھی جب اس نے اے ٹی ایم بوتھ کو ٹکر مار دی۔

    پولیس افسران کے مطابق گاڑی نے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھانی شروع کر دی تھیں، پہلے اس کی زد پر اے ٹی ایم آئی، اور پھر وہ قریب ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں جا کر رک گئی۔

    حادثے کے فوراً بعد کار میں آگ بھی بھڑک اٹھی، تاہم ایک راہگیر نے بروقت ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال لیا تھا، جسے بعد ازاں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کار بے قابو ہو کر سڑک سے کیوں اتر گئی تھی، تاہم حادثے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہے۔

  • نشے میں دھت ڈرائیور سے کار بے قابو ہوگئی، ویڈیو وائرل

    نشے میں دھت ڈرائیور سے کار بے قابو ہوگئی، ویڈیو وائرل

    حیدرآباد میں نشے میں دھت ڈرائیور سے کار بےقابو ہوگئی، لوگ اس کی گاڑی روکنے کے لیے پیچھے بھاگتے رہے۔

    بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے پنجہ گٹہ سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جسے نشے میں دھت ایک شخص چلا رہا ہے۔ بہت سے لوگ کار روکنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگتے ہیں مگر وہ متواتر گاڑی ڈرائیو کرتا رہا۔

    گزشتہ رات کو پیش آنے والے واقعے کار ڈرائیور نے بعض گاڑیوں کو ٹکرماری جس پر کئی نوجوان غصے میں آگئے جبکہ ایک شخص تو چلتی گاڑی کی بونٹ پر چڑھ گیا۔

    ایک نوجوان نشے کی حالت میں برق رفتاری سے گاڑی چلاتا ہوا پنجہ گٹہ کے علاقہ سےگزررہا تھا اس دوران ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک پر کئی گاڑیوں کو ٹکر ماری۔

    وہاں موجود لوگ ڈرائیور کی اس حرکت پر برہم ہوگئے اور انھوں نے تعاقب کرتے ہوئے اس کی کار کو روک دیا اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔