Tag: کار حادثہ

  • عمرہ ادائیگی سے واپسی پر خوف ناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    عمرہ ادائیگی سے واپسی پر خوف ناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ پیش آ گیا، جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں کے قریب موٹر وے پر ٹائر پھٹنے سے ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں 2 بھائیوں، ایک باپ بیٹا سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، ایک خاتون بھی ان میں شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 3 بچوں کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم ایک زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا تھا۔

    یہ الم ناک حادثہ موٹر وے پر گلسیاں خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا تھا، گاڑی میں سوار افراد سجاد ستار کو عمرے سے ادائیگی کے بعد واپسی پر انھیں لے کر چنیوٹ جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

    جاں بحق افراد میں 45 سالہ عبدالجبار، ان کا 10 سالہ بیٹا ابوحریرہ، 45 سالہ سجاد ستار، 42 سالہ زبیدہ رشید شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 12 سالہ انس، اڑھائی سالہ حسن سجاد اور 7 سالہ انوشہ شامل ہیں۔

  • ابوظبی پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی

    ابوظبی پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں پولیس نے ہولناک کار حادثے کی ویڈیو شیئر کردی۔

    عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی ٹریفک پولیس کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار ڈرائیور سگنل بند ہونے کے باوجود گاڑی نہیں روکتا اور دوسری جانب سے آنے والی کار سے تصادم ہوجاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کی جانب لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس نے ڈرائیورز کو تنبیہ کی ہے کہ سگنل بند ہوجانے کے باوجود نہ رکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہوگا اور 12 بلیک پوائنٹس دئیے جائیں گے اور گاڑی کو 30 دن کے لیے ضبط کرلیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اسی طرح کا اقدام دوبارہ دہرانے پر 3000 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ایک سال کے لیے لائسنس معطل کردیا جائے گا۔

    ابوظبی پولیس کا کہنا تھا کہ ریڈ لائٹ جلنے کے باوجود گاڑی چلانا ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں خطرناک حادثات رونما ہوتے ہیں اور عوام اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

    پولیس انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ڈرائیور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی چلاتے ہیں جو بڑے حادثے کا سبب بنتا ہے۔

  • سہون: انڈس ہائی وے پرکارالٹنےسے 2 افراد جاں بحق

    سہون: انڈس ہائی وے پرکارالٹنےسے 2 افراد جاں بحق

    سہون: صوبہ سندھ کے شہر سہون میں لکی شاہ صدر کے مقام پر تیز رفتار کار الٹنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سہون انڈس ہائی وے پر لکی شاھ صدر کے مقام پرتیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کار کا توازن برقرار نہ رکھ سکا جس سے کار الٹ گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ڈائریکٹر ایجوکیشن حیدرآباد علی اصغر لغاری اور ان کا ڈرائیور زاہد حسین شامل ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سہون اسپتال منتقل کردیں۔

    ڈی جی خان: خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 26 دسمبر 2018 کو صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • شارجہ : خوفناک ٹریفک حادثے میں 16 سالہ ڈرائیور ہلاک

    شارجہ : خوفناک ٹریفک حادثے میں 16 سالہ ڈرائیور ہلاک

    شارجہ : اماراتی ریاست شارجہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کے دوران 16 سالہ ڈرائیور ہلاک جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے الدحید کی سڑک پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو بچے شدید زخمی ہوئے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریسکیوں عملے نے زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    شارجہ پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جنہیں اسپتال کے انتہائی نگداشت وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی تھی، حادثہ سڑک کنارے نصب اسٹریٹ لایٹ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاڑی حادثے میں ہلاک ہونے والے بچے کے بڑے بھائی کی تھی جو نہیں جانتا تھا کہ چھوٹا بھائی گاڑی لے گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو اسپتال روانہ کیا، اسپتال میں دوران علاج 16 سالہ ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کی صبح دم توڑ گیا تھا جبکہ دوسرے بچے کو آئی سی یو میں علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : شارجہ: ٹرک اور کار میں تصادم، دلہن جاں بحق، دلہا زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا بچہ بڑے بھائی کی بغیر اجازت گاڑی چلانے کی کوشش کررہا تھا، بچے کو جیسے ہی اسٹریٹ لایٹ نظر آئی تو بچے نے بریک دبانے کی کوشش کی تاہم گھبراہٹ میں بریک کی جگہ ایکسیلیٹر دب گیا اور گاڑی پول سے جاٹکرائی۔

    شارجہ پولیس نے والدین نے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی نہ چلا سکیں۔

  • برطانیہ : کار سوار نے شہریوں کو روند دیا، دو افراد زخمی

    برطانیہ : کار سوار نے شہریوں کو روند دیا، دو افراد زخمی

    لندن : برطانیہ میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے شخص کو روند دیا، گاڑی کی زد میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے بریڈ فوڈ میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے شخص پر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں دو افراد گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والے شہریوں کی ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں جبکہ جسم کے دیگر حصّوں میں بھی شدید زخم آئے ہیں، چوٹیں اتنی شدید ہیں جو باقی کی زندگی پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کار سوا شہری کو کچلنے کے بعد تیز رفتاری سے فرار ہوگئی، تاہم جائے حادثہ پر موجود ایک شخص نے گاڑی میں ملزم کا پیچھا کیا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    برطانوی پولیس حادثے کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ پر موجود شخص کو کچلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس میں سرخ رنگ کی تیز رفتار گاڑی کو مجمے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے کار سوار نامعلوم وجوہات کی بنا پر فٹ پاتھ پر کھڑے شخص کو جان بوجھ کر کچلنے کی کوشش کرتا ہے اور ناکامی کی صورت میں دوسری مرتبہ پھر مذکورہ شخص پر گاڑی چڑھاتا ہے جس کی زد میں آکر ایک اور راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

    ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر موجود دیگر افراد نے متاثرین کو زخمی افراد کو اٹھا کر فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ: کار سوار نے عوام پر گاڑی چڑھادی، چار افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں برس برطانیہ میں تیز رفتار گاڑی نے نیو پورٹ کلب کے باہر کھڑے سیکڑوں لوگوں روند دیا تھا، گاڑی کی زد میں آکر چار افراد شدید زخمی ہوئے تھے، کار سوار کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

  • سانگھڑ: کار حادثے میں 3 خواتین جاں بحق‘ 2 زخمی ہوگئیں

    سانگھڑ: کار حادثے میں 3 خواتین جاں بحق‘ 2 زخمی ہوگئیں

    سانگھڑ: صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں کار حادثے میں تین خواتین جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئیں، حادثے میں زخمی ہونے والی دونوں خواتین کی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کھڈرو سے سرورآباد محنت مزدوری کے لیے جانے والی پانچ خواتین گھر جانے کے لیے سانگھڑ کے علاقے سرورآباد میں بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ نواب شاہ سے آنے والی کار اچانک ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہوکر بس اسٹاپ پر کھڑی ہوئی خواتین پر چڑھ گئی۔

    کار حادثے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق اور چار خواتین زخمی ہوگئیں، انہیں نواب شاہ اسپتال لے جایا گیا جہاں پنہچ کر مزید دو خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے کار ڈرائیور کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


    گوجرخان میں مسافر بس کو حادثہ‘ 9 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رات گئے گوجرخان میں جی ٹی روڈ پر بائی خان پل کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں تیزرفتار گاڑی بے قابو کر الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ماڈل اور ڈرامہ  اداکارہ مومل خالد کار حادثہ میں شدید زخمی

    ماڈل اور ڈرامہ اداکارہ مومل خالد کار حادثہ میں شدید زخمی

    کراچی :ماڈل اور ڈرامہ  اداکارہ مومل خالد ایک کار حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی جبکہ انکا منگیتر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مومل خالد اپنے منگیتر کے ہمراہ گاڑی میں جارہی تھی کہ انکی گاڑی دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی، حادثہ میں مومل خالد کے منگیتر شاہ زیب مگسی موقع پر ہی انتقال کر گئے جبکہ مومل خالد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، اس وقت وہ آئی سی یو میں ہے۔

    ہسپتال ذرائع کے مطابق مومل خالد کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کا ایک طرف کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ اور ماڈل مومل خالد بہت سے ٹی وی ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، مومل خالد ایک ٹیکسٹائل ڈیزائننر ہے انھوں نے ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان میں تعلیم حاصل کی ہے۔
    مومل خالد نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری سے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے کامیابی کی سیڑھی چڑھنے لگی، مومل خالد کو  آئندہ سیریل "عاشق حسین میں دیکھا جائے گا، جس میں اداکارہ صائمہ اور اداکار فیصل قریشی  بھی انکے ساتھ شامل ہیں۔