آج مظفر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اور سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہو گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آج مظفر آباد میں دریائے نیلم میں سیاحوں کی کار جا گری جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ بچے کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔
ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفر آباد کے نواحی علاقے کھلا بوتھا سے تھا اور وہ تفریح کے لیے سیاحتی مقام پر جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی وادی نیلم میں جیپ حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
فٹبال کے معروف کھلاڑی کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں اسپتال کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف فٹبالر کی کار خوفناک حادثے کا شکار ہو کر مکمل تباہ ہوگئی اس حادثے میں اسٹرائیکر کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم ویسٹ ہیم کے اسٹرائیکر 34 سالہ مائیکل انتونیو کو ایپنگ کے علاقے میں پیش آیا جس میں ان کی فراری کار مکمل تباہ ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ایسکس کاؤنٹی فائر اینڈ ریسکیو سروس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کار میں پھنسے اسٹرائیکر کو شدید زخمی حالت میں باہر نکالا اورسینٹرل لندن لے جایا گیا، جہاں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع نے جمیکا کے فٹ بالر مائیکل کی حالت اب تسلی بخش بتائی ہے تاہم وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں۔
ایسکس پولیس کا کہنا ہے کہ حکام فراری کار سے متعلق سنگین حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور عینی شاہدین اور ڈیش کیم فوٹیج کی مدد لی جا رہی ہے۔
ویسٹ ہیم کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 34 سالہ فارورڈ کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں
واضح رہے کہ جمیکا کے بین الاقوامی کھلاڑی مائیکل انتونیو نے 2015 میں ناٹنگھم فاریسٹ سے ویسٹ ہیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد سے کلب کے لئے 268 لیگ میچوں میں 68 گول اسکور کیے ہیں۔
لاہور: انسداد دہشت گردی نے ڈیفنس میں چھ افراد کی ہلاکت کیس کے ملزم کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈیفنس میں 6افراد کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
پولیس نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹسٹ کروانا ہے اس کے علاوہ پولی گرافک ٹسٹ بھی ہونا ہے جو ملزم کے بیان کے سچ جھوٹ کو چیک کرے ۔ ملزم کی عمر سترہ سال غلط بتاٸی جا رہی ہے لہذا اس کی عمر کے تعین کے لیے بھی ٹسٹ ہونا ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم افنان نے ہلاک ہونے والے افراد سے تلخ کلامی بھی کی تھی۔ ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھی خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی جس کی وجہ سے تلخ کلامی ہوٸی ۔ ملزم جس رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا اس کا تعین ہونا ضروری ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جاٸے۔
ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوٸے کہا کہ دہشت گردی کی دفعات غلط شامل کی گٸی ہیں لہذا عدالت جسمانی ریمانڈ نہ دے۔
عدالت نے دلاٸل کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانذ میں پانچ روز کی توسیع کر دی ۔ عدالت نے آٸندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں ٹریفک حادثے کے دوران چھ افراد کی ہلاکت کے ملزم افنان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹریفک حادثے کے دوران 6 افراد کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عںہر گل خان نے سماعت کی.
کم عمرڈرائیورافنان شفقت کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ، پولیس نے ملزم افنان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے 6افراد کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا ہے، مقدمے میں دھشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ ملزم افنان کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا ہوا۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ واقعہ میں چھ افراد جاں بحق ہوٸے اس کی تفتیش ضروری ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ ملزم کی وکیل نے بتایا کہ افنان کی عمر سترہ سال ہے بارویں جماعت کا طالب علم ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ چھ افراد کی جان گئی اس کا دکھ ہے مگر یہ قتل نہیں حادثہ ہے ، مقدمہ میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات غلط لگائی گئیں ۔کم عمر ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔
عدالت نے کم عمر ڈرائیور افنان شفقت کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوٸے 23 نومبر کو ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ چھ افراد کی جان گئی ہے، تفتیش ضروری ہے۔
لاہور : کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے واقعے میں گرفتار کم عمر ملزم افنان کا اعترافی بیان سامنے آگیا، جس میں ملزم نے گاڑی کی اسپیڈ 100سے زائد ہونے کا انکشاف کیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے کار سوار 6 افراد کی موت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
لاہورمیں کم عمرڈرائیورکی وجہ سے چھ افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقدمہ تیزرفتاری، غفلت، لاپروائی کی دفعات کےتحت درج کیا گیا ہے، ملزم افنان گاڑی تیزچلانے کے ساتھ زگ زیگ کرتا جا رہا تھا۔
کم عمر ملزم افنان کا پولیس کو دیاجانےوالا ویڈیو بیان سامنے آ گیا، ملزم نے اعترافی بیان میں گاڑی کی اسپیڈ 100سے زائد ہونے کا انکشاف کیا۔
ملزم افنان نے کہا کہ آٹھویں جماعت کاطالبعلم ہوں،گاڑی ایک سال سےچلارہاہوں، کزن سے گاڑی چلانے سیکھی ، والد اور والدہ نے جانےسے منع کیا تھا۔
افنان کا کہنا تھا کہ گاڑی 110کی اسپیڈ پر تھی کہ اچانک سامنے سےگاڑی آگئی، دونوں سائیڈز پر بیرئیرز تھے اور گاڑی نکالنے کا ہمارے پاس راستہ نہیں تھا۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں ملزم کے ساتھ 3سے4دوست بھی سوار تھے اور ملزم دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے کے لیے جا رہا تھا۔
یاد رہے گذشتہ روز لاہورمیں کم عمر ڈرائیور نے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی جان لے لی تھی، ڈیفنس فیزسیون میں حادثہ چودہ سال کے ڈرائیور افنان کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے کے وقت رفاقت علی کی فیملی بیٹی کے سسرال جا رہی تھی کہ تقریبا ایک سو ستر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک اور کار ان کی گاڑی سے ٹکرائی، جس سے رفاقت کی پینتالیس سالہ بیوی رخسانہ، ستائیس سالہ بیٹا حسنین، تئیس سالہ بہو عائشہ، تیس سالہ سجاد داماد اور چار سالہ نواسی انابیہ اور چار ماہ کا پوتا حذیفہ شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیو کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، گھر کے سربراہ رفاقت علی پچھلی گاڑی میں سوار تھے جو بچ گئے۔
پولیس نےکم عمر کار ڈرائیور افنان شفقت کو موقع سے گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا تھا۔
حسن رفاقت کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی پوری کوشش ہےکہ ملزم کو بچایا جائے، اہل خانہ نےپولیس تحقیقات پر سوال اٹھا دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے کے بعد سے ان کی کئی سرجری ہوئی ہیں اور اطلاعات کے مطابق ان کی جلن بھی بہتر ہو رہی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر رشبھ پنت کو چوٹوں سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں 6-9 ماہ درکار ہوں گے جس کے باعث وہ اس سال انڈین پریمیئر لیگ سے محروم رہیں گے۔
دمشق: پاکستانی نژاد کینیڈین شہری اور معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس ٹریفک حادثےمیں شدید زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس اپنے دوستوں کے ہمراہ سفر کررہے تھے کہ اچانک اُن کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث دوسری کار سے ٹکرا گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کے اگلے حصے مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور ان میں سوار افراد بری طریقے سے زخمی ہوئے، سوشل میڈیا اسٹار ادریس شام کو بھی حادثے کے نتیجے میں شدید چوٹیں لگیں۔
ہائی وے پر ہونے والے حادثے کے بعد جب ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پہنچے تو انہوں نے ایک زخمی نوجوان کو ڈرائیونگ سیٹ والے حصے سے بمشکل باہر نکلا جبکہ بقیہ افراد کو گاڑی کے دورازے توڑ کر نکالا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار کے سیدھے ہاتھ، پیروں اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ اُن کا خون بھی بہت زیادہ بہہ گیا جس کی وجہ سے اُن کی حالت شدید ناساز ہے۔
سوشل میڈیا اسٹار کی آئی ڈی سے حادثے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
Statement: Sham has suffered injuries on his tongue, leg and right hand. Froggy has a concussion and right foot is hurt. Chuchi has some minor bruising. They are still in the hospital but doing much better Alhamdulillah. Full update: https://t.co/bdGnl51yIz
حادثے کے وقت شام ادریس کے ساتھ دو خواتین سمیت اُن کے تین دوست موجود تھے وہ بھی زخمی ہوئے تاہم انہیں اس قدر شدید چوٹیں نہیں آئیں، سوشل میڈیا اسٹار اس وقت آئی سی یو میں جبکہ اُن کے دوستوں کو عام وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔
تین روز گزر جانے کے باوجود بھی ادریس شام انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جبکہ اُن کے دوستوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
Update: Sham, Froggy and Chuchi were in a serious car accident that happened at 6am. They have occured minor injuries but were taken to the hospital due to bleeding. We will update you with more details soon. Please keep them in your prayers
واضح رہے کہ شام ادریس پاکستانی نژاد کینیڈین شہری ہیں جو یوٹیوب اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر انہیں اس وقت تقریباً 15 لاکھ صارفین فالو کررہے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔