Tag: کار ساز حادثہ

  • کار ساز حادثہ: فریقین کے درمیان دیت کے معاملات طے، ملزمہ کو معاف کردیا

    کار ساز حادثہ: فریقین کے درمیان دیت کے معاملات طے، ملزمہ کو معاف کردیا

    کراچی : کار ساز حادثے کے فریقین کے درمیان دیت کے معاملات طے پاگئے اور متاثرہ فیملی نے ملزمہ نتاشا کو معاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کارسازحادثہ کیس میں  فریقین کےدرمیان معاملات طےپاگئے، نتاشاکی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو دیت ادا کی جائے گی۔

    دیت رقم کے پے آرڈر کی کاپی آج عدالت میں پیش کی جائےگی ، جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا نے حلف نامہ تیار کروالیا، حلف نامے کی کاپی اے آروائی نیوزنےحاصل کرلی ہے۔

    حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کئے جائیں گے اور ورثا کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نوابجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا جائے گا۔

    نوابجیکشن سرٹیفکیٹ عمران عارف کی اہلیہ، بیٹے اوربیٹی کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے۔

    حلف نامے میں کہا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گیے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

    حلف نامے میں مزید کہا گیا کہ ملزمہ کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حادثہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، بغیر کسی دباؤ نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ دیا، حلف نامےمیں جو کہابالکل درست ہے۔

  • کار ساز حادثہ کیس : عدالت کا تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کا حکم

    کار ساز حادثہ کیس : عدالت کا تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کا حکم

    کراچی : کارساز حادثہ کیس میں کراچی کی مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی ، ملزمہ نتاشا کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوائی گئی۔

    عدالت نے منشیات کے نئے مقدمہ میں ملزمہ نتاشا کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ، مقدمےکے تفتیشی افسر ایس آئی او عامر الطاف عدالت میں پیش ہوئے۔

    تفتیشی افسر کی جانب سے چالان جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش جاری ہے چالان کیلئے 15 دن کی مہلت دی جائے، ڈی وی آر فارنزک کے لئے لاہور بھیجا ہوا ہے، پنجاب سے رپورٹ آنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ ڈی آئی جی ٹریفک اور متعلقہ کونسلز کو خطوط لکھے ہیں، ملزمہ کےبرطانوی لائسنس کی تصدیق کیلئےایمبیسی سےرابطہ کیا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے حادثے میں کن کن املاک کونقصان ہوا ہے؟ اور استفسار کیا زخمیوں کےبارےمیں بتائیں ان کی کیا صورتحال ہے؟ تو تفتیشی افسر نے بتایا کہ عبدالسلام سمیت تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہے۔

    عدالت کا آئندہ سماعت پر کار ساز حادثہ کیس کی تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا، بعد ازاں کیس کی سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

    خیال رہے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کیخلاف مقدمے میں ایک اور سیکشن کا اضافہ کردیا گیا۔۔ تفتیشی پولیس نے ایف آئی آر میں موٹر وہیکل کی دفعہ سو بھی شامل کردی، یہ دفعہ شراب یا دیگر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر عائد کی جاتی ہے، ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں آئس نشے کے شواہد ملے تھے