Tag: کار سوار جاں بحق

  • گلستان جوہر میں فائرنگ سے کار سوار جاں بحق

    گلستان جوہر میں فائرنگ سے کار سوار جاں بحق

    کراچی: گلستان جوہر بلاک 15 میں کار پر فائرنگ سے کار سوار شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کا تعلق ضلع اوکاڑہ پنجاب سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ تھانہ گلستان جوہرکی حدود میں کار پر فائرنگ کی گئی، جس سے کار میں موجود شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ محمد ارشد گلشن اقبال میں رہائش پذیر اور تعلق ضلع اوکاڑہ پنجاب سے ہے، کار سوار شخص کو ملزمان کی فائرنگ سے گردن پر ایک گولی لگی۔

    جامعہ کراچی کے طلبا کی بس پر فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    ایس ایس پی ایسٹ موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے تعاقب کرکے گولی ماری، فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

    دریں اثنا اورنگی فرنٹیئر موڑ کے قریب فائرنگ کا ایک زخمی دم توڑگیا، فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے، شاہین فورس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم طاہر سے 30 بور کا پستول برآمد ہوا، ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-firing-lawyer-khawaja-shamsul-islam-01-aug-2025/

  • کراچی : پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق

    کراچی : پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق

    کراچی : اورنگی اسلام چوک گاڑی پر پولیس اہکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا تاہم فائرنگ کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کی غفلت قیمتی جان نگل گئی ، اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا۔

    ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غلطی سے پیش آیا، پولیس نے کار نہ روکنے پر گولی چلائی۔

    گاڑی پر فائرنگ سے کار سوار کی ہلاکت کے معاملے پر فائرنگ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    عاصم قائمخانی کا کہنا تھا کہ چار پولیس اہلکارگشت کررہے تھے کہ کار میں سوار شخص کو رکنے کااشارہ کیا ، اہلکاروں نے آدھے کلو میٹر سے زیادہ پیچھا کیا نہ رکنے پر گولی چلائی۔

    اہلکاروں کی جانب سے ٹائر پر گولی مارنے کی کوشش کی گئی، گولی پچھلا شیشہ توڑتے ہوئے ڈرائیور کوجالگی۔

    حکام نے کہا کہ کار میں بھاری مقدار میں چھالیہ اسمگل کرنےکی کوشش کی جارہی تھی،کار کی پچھلی سیٹیں اور دیگر پارٹس نکالے ہوئے تھے۔

    اہلکار کاشف شاہ، وقاص،احمد اور وزیر کو حراست میں لےلیا ہے، معاملے سے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں۔