Tag: کار لفٹرز

  • ’کار لفٹرز ہائی روف 70 ہزار سے 1 لاکھ، کرولا 1 لاکھ 20 ہزار میں فروخت کرتے ہیں‘

    ’کار لفٹرز ہائی روف 70 ہزار سے 1 لاکھ، کرولا 1 لاکھ 20 ہزار میں فروخت کرتے ہیں‘

    کراچی: گزشتہ روز گلشن سے گرفتار ہونے والے ملزم نے بتایا کہ ہائی روف 70 ہزار سے 1 لاکھ، کرولا 1 لاکھ 20 ہزار میں فروخت کرتے ہیں۔ 

    کراچی کے علاقے گلشن 13 بی میں رات گئے اے وی ایل سی اور کارلفٹرز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کا تعلق افغان کارلفٹر گینگ سے نکلا۔

    ایس ایس پی اے وی ایل سی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ عبداللہ، شیرافضل، جاوید خان اوراعظم شامل ہیں، ملزمان نے کراچی کے 150 سے زائد شہریوں کو بے ‘کار’ کیا، زخمی گینگ سرغنہ عبداللہ افغانی نے اہم انکشافات کردیے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کار ٹیپ چوری سے لے کر منظم کارلفٹنگ گینگ چلاتا ہے، ملزمان 150 سے زائد کاریں چوری کرکے فروخت کرچکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان صرف ہائی روف اور کرولا کاریں چوری کرتے تھے، چوری شدہ کاریں حب میں مختلف پارٹیز کو فروخت کی جاتی ہیں۔

    کراچی سے چوری کی گئی کار چند گھنٹوں میں بلوچستان سے برآمد

    ایس ایس پی اے وی ایل سی نے کہا کہ ملزمان نے انکشاف کیا کہ ہائی روف 70 ہزار سے 1 لاکھ، کورولا 1 لاکھ 20 ہزار میں فروخت کرتے ہیں، فی ملزم کو ایک ڈیلیوری پر 15 سے 20 ہزار روپے ملتے ہیں۔

    ملزم نے بتایا کہ ان گاڑیوں کی خریداروں میں حنیف، شکیل، رفیع اللہ اقبال کھوکر اوراس کی بیوی شامل ہیں، احسن آباد کا رہائشی اعظم کاریں مہارت سے کھولتا ہے، کار چوری کرتے ہی 3 گھنٹے میں حب ڈیلیوری کردی جاتی ہے، ملزمان کو آج تک کراچی سے حب تک کسی نے نہیں روکا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ اعظم پہلے کپڑے کی دکان پر سیلز مین شیر افضل موزے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا،گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کر رہے ہیں۔

  • کراچی میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار

    کراچی میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں اے وی ایل سی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 کار لفٹرز اور ایک موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد پولیس نے جمشید ٹاؤن میں ایک کارروائی میں 6 کار لفٹر گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، 4 چوری شدہ گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں آصف لاشاری، عبدالقادر اوراصغر علی شامل ہیں، گاڑیاں شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں، ایک گاڑی فیروز آباد سے چوری کی گئی، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

    اے وی ایل سی پولیس نے ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل چور کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ایس ایس پی کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، ملزم پولیس کو مختلف جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    ادھر کراچی میں رینجرز نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، جن سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ان ملزموں میں منشیات فروش، ڈکیت، اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں، جنھیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔