Tag: کار میں دھماکا

  • امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کار میں دھماکا

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کار میں دھماکا

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک کار میں دھماکا ہوا ہے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے کار میں دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا کالے رنگ کی گاڑی میں ہوا ہے۔

    اس سے قبل امریکی ریاست ایڈاہو میں ایک نامعلوم شخص نے اسنائپر رائفل سے فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، واقعے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ایڈاہو میں فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، کین فیلڈ ماؤنٹین کے قریب حملہ آور نے آگ بجھانے والے فائر فائٹرز پر فائرنگ کی۔

    کوٹینائی کاؤنٹی شیرف نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آور نے اسنائپر رائفلز سے فائرنگ کی، فائر فائٹرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار نشانہ بنے، واقعے کے بعد ایف بی آئی کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شیرف نے عوام سے اپیل کی کہ جب تک حملہ آور قانون کی گرفت میں نہیں آ جاتا وہ علاقے سے دور رہیں۔

    فی الحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں، شیرف رابرٹ نورس نے شام کو پریس کانفرنس میں کہا ایسا لگتا ہے کہ شوٹر جدید دور کی کھیلوں کی طاقت ور رائفل استعمال کر رہا ہے اور پولیس جوابی فائرنگ میں اسے مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    مسافر طیارہ دوران لینڈنگ اچانک ایک جانب جھک گیا، چیخ و پکار مچ گئی

    بعد ازاں رات کو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ سواٹ ٹیم نے پہاڑ پر ایک بندوق کے ساتھ مردہ شخص کو پایا، تاہم یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ مرنے والے فائر فائٹرز تھے، حملہ آور، پولیس اہلکار یا شہری، حکام نے مشتبہ اسنائپر کے بارے میں بھی معلومات جاری نہیں کیں۔

  • نیاگرا فال کے قریب گاڑی ہوا میں اڑنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    نیاگرا فال کے قریب گاڑی ہوا میں اڑنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    کینیڈا کے مشہور سیاحتی مقام نیاگرا فال کے قریب ایک گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے باعث 2 افراد ہلاک اور ایک پیٹرولنگ افسر زخمی ہو گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ہونے والا دھماکا امریکا اور کینیڈا کو ملانے والے پل رینبو پر ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر برج کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

    گورنر نیویارک کیتھی ہوکل نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

    اے پی کے مطابق نیاگرا فالز پر امریکا کی جانب سے آنے والی ایک تیز رفتار کار یو ایس کینیڈا پل کے قریب بے قابو ہو کر چیک پوائنٹ سے ٹکرا کر کریش ہو گئی، اور بعد ازاں اس میں زبردست دھماکا ہوا۔

    ایف بی آئی کے بفیلو آفس نے بدھ کو دیر گئے کہا کہ اس نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں، جائے وقوعہ کی تلاشی سے کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا اور نہ ہی دہشت گردی کے کوئی شواہد ملے۔ رینبو برج پر ہونے والے اس واقعے نے سرحد کے دونوں جانب خدشات کو جنم دیا، امریکی صدر جو بائیڈن اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو فوری طور پر بریفنگ دی گئی۔

  • پشاور، سی این جی بھرتے ہوئے گاڑی میں ہولناک دھماکا، خاتون جاں بحق

    پشاور، سی این جی بھرتے ہوئے گاڑی میں ہولناک دھماکا، خاتون جاں بحق

    پشاور: خیبر پختون خوا کے دار الحکومت پشاور کے علاقے خزانہ میں سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں گاڑی میں سی این جی بھرتے ہوئے دھماکا ہوا، ریسکیو کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی میں ہوا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فلنگ اسٹیشن پر کار میں گیس بھری جانے لگی، اس دوران اچانک زوردار دھماکے سے کار کے پچھلے حصے کے پرخچے اڑ گئے، کار میں موجود خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئی۔

    ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں کار سوار افراد کے ساتھ سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے والا شخص بھی شامل ہے۔