Tag: کار پارکنگ

  • کینیڈا : مہنگی ترین کار پارکنگ کی ریکارڈ فروخت

    کینیڈا : مہنگی ترین کار پارکنگ کی ریکارڈ فروخت

    ویسلر : کینیڈا میں کار پاکنگ ایریا مہنگے ترین دام میں فروخت کیا گیا ہے جسے ملکی تاریخ کا بڑا سودا بتایا جارہا ہے۔

    تفصییلات کے مطابق کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے شہر ویسلر میں ایک کار پارکنگ کی جگہ ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی جس نے مہنگی ترین کار پارکنگ کا ریکارڈ قائم کردیا۔

    ایک کونڈو بلڈنگ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ نمبر 45 فروخت کیلئے پیش کی گئی۔ جس کے خریدار سامنے آئے اور بالآخر ایک ہفتہ کے اندر ہی اسے ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر میں خرید لیا گیا۔

    واضح رہے کہ کینیڈا میں گھروں کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں وہاں صرف ایک کار پارکنگ کی ریکارڈ قیمت میں فروخت حیران کُن ہے۔

  • سعودی عرب: کار پارکنگ کے حوالے سے حکام کی اہم ہدایت

    سعودی عرب: کار پارکنگ کے حوالے سے حکام کی اہم ہدایت

    ریاض: سعودی عرب میں حکام نے کار پارکنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ پری پیڈ پارکنگ کے ابتدائی 20 منٹ فری ہیں، اس پر کوئی فیس لاگو نہیں ہوگی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کا کہنا تھا کہ پری پیڈ پارکنگ کے ابتدائی 20 منٹ فری ہیں، اس پر کوئی فیس لاگو نہیں ہوگی۔

    وزارت نے پری پیڈ کارپارکنگ کے ضوابط جاری کیے ہیں۔

    ضوابط کے تحت 3 قسم کی کار پارکنگ ہوگی، کاروباری اداروں کی پارکنگ، سرکاری اداروں، محکموں اور وزارتوں کی پارکنگ ان میں کھلے میدان، تہہ خانے، کثیر منزلہ تجارتی مراکز، عوامی بازاروں، ہوٹلوں، سپورٹس کلب کی پارکنگ شامل ہیں۔

    دوسری قسم کی پارکنگ میں خالی پلاٹ والی پارکنگ، کثیر منزلہ کار پارکنگ یا تجارتی شاہراہوں پر واقع کھلے پلاٹس میں قائم کی جانے والی کثیر منزلہ پارکنگ شامل ہیں۔

    تیسری قسم میں کمپیوٹر سسٹم کے تحت چلائی جانے والی پارکنگ ہے، یہ سرکاری اداروں کے احاطوں، تجارتی استعمال والے پلاٹس پر بنائی جانے والی وہ پارکنگ ہے جہاں گاڑیوں کو پارک کرنے، اتارنے، چڑھانے کا تمام کام مشینی سسٹم کے تحت کیا جاتا ہے۔

  • پارکنگ میں ننھی سائیکل کھڑی کرنے والے بچے کا اطمینان، گاڑی کا ڈرائیور پریشان

    پارکنگ میں ننھی سائیکل کھڑی کرنے والے بچے کا اطمینان، گاڑی کا ڈرائیور پریشان

    سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک بچے کی کار پارکنگ میں اپنی سائیکل پارک کرنے کی معصومانہ حرکت نے صارفین کا دل موہ لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارکنگ میں گاڑیوں کے درمیان ایک بچہ اپنی ننھی سی سائیکل پارک کر رہا ہے، بچے کی عمر 5 سے 6 سال ہے۔

    مزے کی بات یہ ہے کہ اس وقت سامنے ہی ایک گاڑی کا ڈرائیور اپنی گاڑی کو وہاں پارک کرنے کے لیے موجود ہے لیکن بچہ مکمل طور پر اسے نظر انداز کر کے اپنی سائیکل وہاں کھڑی کردیتا ہے۔

    اس کے بعد بچہ نہایت اطمینان سے اتر کر وہاں سے چلا جاتا ہے۔

    ٹویٹر صارفین اس بچے کی معصومیت اور اعتماد سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ جس طرح وہ بچہ اعتماد سے وہاں سے گیا ہے وہ دیکھنے کے قابل ہے۔

  • گوگل میپ اب بتائےگا کہ کار کہاں پارک کرنی ہے

    گوگل میپ اب بتائےگا کہ کار کہاں پارک کرنی ہے

    کیلی فورنیا: دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ’گوگل‘ کی میپ سروس اب صارفین کو یاد دلائے گی کہ ان کو اپنی کار کہاں پارک کرنی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق گوگل نے انڈورائیڈ صارفین کےلیے اپنی نئی ایپ کا بیٹا ورژن متعارف کروایا ہےجس میں بہت سے نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

    اس ایپ کی جو خاص بات ہے وہ یہ کہ اس کے ذریعے سےکار چلانے والے افراد کو کار پارکنگ ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہوگی یہ ایپ انہیں بتائے گی کہ کار کہاں پارک کرنی ہے۔

    google-post-1

    اس گوگل میپ سروس کے کارپارکنگ فیچرخصوصیت یہ ہےکہ اس کےذریعےسےصارفین پہلے اپنی پارکنگ کی جگہ کا انتخاب کریں گےاس کےبعد اس جگہ کو اپنی ایپ میں محفوظ کرلیں گےجس کےبعد یہ ایپ انہیں پارکنگ کی جگہ یاد دلاتی رہے گی۔

    google-post-2

    اس طرح کی ملتی جلتی میپ سروس ایپل کمپنی کی جانب سے بھی متعارف کروائی گئی ہےجوخود بخود کار پارک کرنے کی جگہ اپنے پاس محفوظ کرلیتی ہےلیکن اس کےلیے آئی فون اور کار میں بلوٹوت کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔


    مزید پڑھیں:گوگل کی جانب سے ’’مائی اکاؤنٹ‘‘ سروس شروع


    یاد رہےکہ گزشتہ سال گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ، آئی او ایس کے گمشدہ موبائل فونز کو تلاش کرنے کے لیے’مائی اکاؤنٹ‘سروس شروع کی گئی تھی۔

    واضح رہےکہ گوگل میپ ایپ کی پارکنگ سروس کا فیچر ابھی صرف انڈورائیڈصارفین تک محدود ہے۔