Tag: کار پرفائرنگ

  • نارتھ ناظم آباد میں کار پرفائرنگ سے شہری جاں بحق

    نارتھ ناظم آباد میں کار پرفائرنگ سے شہری جاں بحق

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں کار پرفائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول کے پاس سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک لیٹرملا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ ناظم آباد بلاک ایچ میں کی گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک لیٹر ملا ہے، لیٹر میں کمرشل دکانوں کی اجازت مانگی گئی ہے، ممکنہ طور پر مقتول شخص بلڈر ہوسکتا ہے۔

    ایس ایس پی ذیشان شفیق کا کہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق شخص کے پاس سے کچھ دستاویزات بھی ملی ہیں۔

    ذیشان شفیق نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے ہلاکت کا واقعہ ابتدائی طور پر دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • ڈیفنس میں کار پرفائرنگ، نوجوان جاں بحق، چار اے سی ایل سی اہلکار گرفتار

    ڈیفنس میں کار پرفائرنگ، نوجوان جاں بحق، چار اے سی ایل سی اہلکار گرفتار

    کراچی : ڈیفنس میں شہری کے اکلوتے بیٹے کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، مقتول کے والد نے قتل کا الزام ڈی ایس پی کے بیٹے پر لگا دیا جبکہ ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کار پر فائرنگ اے سی ایل سی کےچار اہلکاروں نے کی ہے جنہیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے ملائشیا سے آیا ہوا انتظار نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

    مقتول نوجوان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کرنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا ہے، مقتول انتظار کے والد نے اپنے بیان کہا ہے کہ دو روز پہلے فہد اور حیدر کا انتظار سے جھگڑا ہوا تھا۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار پر فائرنگ اے سی ایل سی کے اہلکاروں نےکی تھی، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوا ہے، جائے وقوعہ پر اے سی ایل سی کے چار اہلکارتعینات تھے، وہاں سے نائن ایم ایم گولیوں کے سولہ خول ملے ہیں۔

    ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ چاروں اہلکاروں کو حراست میں لےلیا گیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے کہ اہلکاروں نے کونسا اسلحہ استعمال کیا۔ اے سی ایل سی اہلکاروں نے گاڑی پرفائرنگ کیوں کی؟ اہلکاروں کو9ایم ایم پستول کہاں سے ملے؟ گاڑی میں ملزم تھا تو اے سی ایل سی اہلکار فرار کیوں ہوئے؟

    علاوہ ازیں عینی شاہد کے مطابق فائرنگ موٹر سائیکل سواروں نے کی تھی اور فائرنگ کے بعد ایک لڑکی کو کار اتر کر رکشے میں سوار ہوکر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

     

  • گلشن اقبال میں کار پرفائرنگ ایک شخص جاں بحق

    گلشن اقبال میں کار پرفائرنگ ایک شخص جاں بحق

    کراچی : گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے گاڑی کا آدھا دروازہ کھول کر مقتول کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال گلشن چورنگی پر کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت راشد لود نظر کے نام سے ہوئی ہے۔

    مقتول کے شناختی کارڈ پر لیاری کا پتہ درج ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول قومی ائیر لائن کے افسر کا ڈرائیور ہے جسے نامعلوم ملزمان نے موقع پربلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

    مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان مقتول کو فائرنگ کا نشانہ بناکر باآسانی فرار ہوتے ہوئے گولی کے خول بھی ساتھ لے گئے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے ساتھ ہی عینی شاہد کے بیان بھی قلمبند کررہی ہے۔

    نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منقتل کردیا گیا تھا تاہم واقعے کا مقدمہ رات گئے تک درج نہیں ہوسکا تھا۔