Tag: کار پر فائرنگ

  • گلستان جوہر میں فائرنگ سے کار سوار جاں بحق

    گلستان جوہر میں فائرنگ سے کار سوار جاں بحق

    کراچی: گلستان جوہر بلاک 15 میں کار پر فائرنگ سے کار سوار شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کا تعلق ضلع اوکاڑہ پنجاب سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ تھانہ گلستان جوہرکی حدود میں کار پر فائرنگ کی گئی، جس سے کار میں موجود شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ محمد ارشد گلشن اقبال میں رہائش پذیر اور تعلق ضلع اوکاڑہ پنجاب سے ہے، کار سوار شخص کو ملزمان کی فائرنگ سے گردن پر ایک گولی لگی۔

    جامعہ کراچی کے طلبا کی بس پر فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ فوٹیج سامنے آگئی

    ایس ایس پی ایسٹ موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے تعاقب کرکے گولی ماری، فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

    دریں اثنا اورنگی فرنٹیئر موڑ کے قریب فائرنگ کا ایک زخمی دم توڑگیا، فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے، شاہین فورس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم طاہر سے 30 بور کا پستول برآمد ہوا، ملزم نے ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-firing-lawyer-khawaja-shamsul-islam-01-aug-2025/

  • دیرینہ دشمنی کا المناک واقعہ، عدالت سے واپسی آنے والے 4 افراد قتل

    دیرینہ دشمنی کا المناک واقعہ، عدالت سے واپسی آنے والے 4 افراد قتل

    سرگودھا میں دیرینہ دشمنی نے ایک اور المناک واقعے کو جنم دیا، کار پر فائرنگ سے 4 افراد جان سے گئے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خوشاب روڈ پر سبھروال کالونی کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عدالت سے واپس جارہے تھے، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

    ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، واقعہ چک چوّن کے دو گروہوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔

    ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ فارنزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس ٹیم روانہ کردی گئی، لیکن کھلے عام قتل و غارت گری نے علاقے کے امن و امان پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ لرز اٹھا اور کافی دیر میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، اس واقعے نے ایک بار پھر امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو واضح کر دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بلڈر کو قتل کردیا

    کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے بلڈر کو قتل کردیا

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بلڈر کو قتل کردیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نا معلوم افراد پھر سرگرم ہے اور قتل و غارتگری کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

    نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد نےکار پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کر دیا گیا، ملزمان نے بلاک ایچ میں گاڑی پرگولیاں برسائیں۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول شہری کی شناخت فضل زمان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کے پاس سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ایک لیٹر ملا ہے، جس میں کمرشل دکانوں کی اجازت مانگی گئی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ مقتول اپنی گاڑی کی طرف جا رہا تھا کہ اس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کچھ اور پولیس نے تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ، جہاں کرائم سین یونٹ شواہد جمع کرتے ہوئے کوئی شواہد حاصل نہ کرسکی، پولیس نے وارادت کو سائلنس قتل قرار دیا ہے، کیونکہ نہ خول ملا دیگر شواہد،تحقیقات میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    مقتول کی جیب سے ملنے والے ایس بی سی اے کے لیٹر کو پولیس نے تفتیش میں شامل کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر دو گولیوں کے نشانات ہے تاہم خول جارعہ وقوعہ سے نہ مل سکا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔

    مقتول کراچی میں دستگیر کا رہائشی اور آبائی تعلق بنوں سے تھا، لاش وصول کرنے مقتول اہلیہ اور دو بیٹے پہنچے جو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر لاش حاصل کرکے روانہ ہوگئے۔

  • لاہور کار پر فائرنگ،2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

    لاہور کار پر فائرنگ،2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

    لاہور : باغبانپورہ کے علاقے سلامت پورہ میں مہندی کی رسم سے واپس آنے والی کار پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    کار سوار دو خواتین اور مردوں پر مسلح ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی، عینی شاہدین کے مطابق ایک خاتون کو ملزم نے گاڑی سے باہر نکال کر دوبارہ فائرنگ کی اور ٹھوکریں بھی ماریں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی، ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو گاڑی پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے فوٹیج کی مدد سےملزم کا سراغ لگالیا گیا ہے۔

    ملزم سلمان نے اپنی سابقہ بیوی، اس کے والد، بہن اور بھائی کو قتل کیا، کار پر فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی بھی ہوئے، مقتولین اور زخمی فیصل آباد کی نجی سوسائٹی کے رہائشی ہیں۔

    مقتول محبوب اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کیلئے آیا تھا، مقتولہ کرن کی2سال پہلے ملزم سلمان سے طلاق ہوئی تھی، ملزم نےطلاق کی رنجش پر اپنی سابقہ بیوی اوراس کےخاندان کو قتل کیا۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون کو گاڑی سےنکال کر دوبارہ فائرنگ کی اور ٹھوکریں ماریں،
    دو زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں 55سالہ تاج بی بی اور 5سالہ بچی مناہل شامل ہیں، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، تلاش جاری ہے۔

  • کراچی :  کار پر فائرنگ، 60 سالہ بزرگ جاں بحق

    کراچی : کار پر فائرنگ، 60 سالہ بزرگ جاں بحق

    کراچی : مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے ساٹھ سالہ بزرگ شہری کی جان لے لی ، مقتول گاڑی میں اکیلا تھا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد میں بنگالی موڑ پر مسلح افراد نے کار پر گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں ساٹھ سالہ بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول ریاض نارتھ ناظم آباد سے اپنے بھائی کے گھر احسن آباد آ رہا تھا، کہ ملزمان نے فائرنگ کردی، مقتول ریاض گاڑی میں اکیلا تھا۔

    مقتول زخمی حالت میں بھائی کے گھر پہنچا، جہاں سے اس کو اسپتال لے جایا گیا تاہم زخمی ریاض دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب مختلف مقامات پرڈکیتی میں مزاحمت اور فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے، سائٹ سپر ہائی وے پر فائرنگ سے وسیم نامی نوجوان زخمی ہوا جبکہ پی آئی بی کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے صفدر نامی شخص زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    سرجانی ٹاؤن میں بھی ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے یوسف نامی شخص شدید زخمی ہوا جبکہ مبینہ ٹاؤن کے قریب دکان کے باہر بیٹھا شہری لٹ گیا، متعدد وارداتوں کے باوجود پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔۔

  • لاہور: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ ، میاں بیوی جاں بحق

    لاہور: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ ، میاں بیوی جاں بحق

    لاہور : کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کاہنہ میں فائرنگ کے و اقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں کار سوار میاں بیوی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔

    پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس نے بتایا مقتولین کی شناخت سلامت علی اور زبیدہ سلامت کے نام سے جبکہ زخمی بیٹےکی شناخت امجد سلامت کے نام سے ہوئی۔

    سی سی پی او لاہور فیاض احمد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے کاہنہ میں فائرنگ سے میاں بیوی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہورسے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی تلاش کے لیے لاہورا ور قصورپولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کاہنہ میں فائرنگ کے و اقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

  • کراچی  میں کار پر فائرنگ، سندھ بارکونسل کے سیکرٹری ایڈووکیٹ عرفان مہر جاں بحق

    کراچی میں کار پر فائرنگ، سندھ بارکونسل کے سیکرٹری ایڈووکیٹ عرفان مہر جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکل پرسوار 2 نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے سندھ بارکونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں گلستان جوہر بلاک 13 میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے کار پر فائرنگ۔ کی گئی ، جس کے نتیجے میں کار سوار سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہرکوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ، عرفان مہربچوں کواسکول چھوڑنے جارہے تھے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزکوموصول ہوگئی ہے ، ویڈیو میں 2موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان کو کار روکتے دیکھاجاسکتاہے ، مسلح ملزمان نےطالب علموں کےسامنےعرفان مہرپرفائرنگ کی اور مسلسل گاڑی پر فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

    واقعے کے بعد نعیم قریشی سمیت وکیلوں کی بڑی تعداداسپتال پہنچ گئی، نعیم قریشی کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ عرفان 34ہزاروکیلوں کا سیکریٹری تھا، ہم اس واقعے پرہڑتال کی کال دے رہے ہیں۔

    کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی اپیل کردی گئی ہے، سیکریڑی عامروڑائچ نے کہا ہے کہ وکلا آج عدالتوں میں پیش نہ ہوں ، کراچی بار دہشت گردی کےاس واقعےکی مذمت کرتی ہے، ملزمان کوفوری گرفتار کرکے سزا دی جائے، عرفان مہر ایک قابل وکیل تھے۔

    سندھ ہائیکورٹ بار کیجانب سے بھی عرفان مہرکے قتل کی مذمت کی گئی ، صدر ہائیکورٹ بارصلاح الدین احمد کا کہنا ہے کہ عرفان مہر کاقتل لاقانونیت کی انتہا ہے۔

    حیدر امام رضوی کا کہنا ہے کہ عرفان مہربچوں کو اسکول لیجارہےتھےفائرنگ کانشانہ بنایاگیا،عرفان مہرسندھ بارکونسل میں سیکریٹری کےفرائض انجام دےرہےتھے۔

  • شیخو پورہ میں کار پر فائرنگ ،   ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

    شیخو پورہ میں کار پر فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

    شیخوپورہ : پنجاب کے ضلع شیخو پورہ میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا‌، سفاکانہ قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخو پورہ میں کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، قتل ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچیاں شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کار پر فائرنگ نواحی گاؤں مرل پار میں کی گئی، قتل ہونے والوں کی شناخت شاہ نواز، زینب بی بی کے نام سے ہوئی ،مقتول فیملی کے افراد باٹا پور کے رہائشی ہیں۔

    واقعے کے بعد ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے فرار ہوگئے، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر تفتش شروع کردی ہے تاہم سفاکانہ قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے چار افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا اور آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • سبی: کار پر فائرنگ تین بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ جاں بحق

    سبی: کار پر فائرنگ تین بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ جاں بحق

    سبی: مٹھری کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے کار میں سوار تین بچوں  اور ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے مٹھری میں کار سوار نامعلوم افراد ایک دوسری کار کا پیچھا  کررہے تھے۔ ملزمان نے کار میں سوار خاتون اور بچوں پر فائرنگ کر دی  اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور اور کار میں سوار تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون اور ایک شخص زخمی ہو گئے۔

    واقع کے بعد ہلاک اور زخمی ہو نے والوں کو پولیس کاروائی اور طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقع کی اطلا ع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے۔

    بعد ازاں ہسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کے زخمی ہو نے والی خاتون اور مرد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئے۔

    بعد ازاں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علا قے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔