Tag: کار چور

  • کراچی میں 2011 سے جرائم کی دنیا میں سرگرم 3 کار چور گرفتار

    کراچی میں 2011 سے جرائم کی دنیا میں سرگرم 3 کار چور گرفتار

    کراچی (11 اگست 2025): شہر قائد میں 2011 سے جرائم کی دنیا میں سرگرم 3 کار چور گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اے وی ایل سی اور کار چور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 پستول، چوری کی گئی کار، گاڑیوں کا لاک توڑنے والا راڈ اور چابیاں برآمد ہوئیں، ملزمان کی شناخت امان اللہ، ندیم اور نادر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم امان اللہ 2011 سے جرائم کی دنیا میں سرگرم ہے، اور ملزمان کا تعلق شہر کے بڑے منظم کار چور گروہ سے ہے، گرفتار ملزمان کے ساتھی عمران اور زکریا مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


    سی ٹی ڈی اور پولیس کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار


    ملزمان بلوچستان کی تحصیل جھٹ پٹ کے رہائشی حاجی کو چوری کی گاڑیاں فروخت کرتے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اقبال مارکیٹ میں مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

  • کراچی: کار چور گروہ کے 3 کارندے گرفتار

    کراچی: کار چور گروہ کے 3 کارندے گرفتار

    کراچی(30 جولائی 2025): پولیس نے کار چورگروہ کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین کار چوروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں  اے وی ایل سی پولیس نے کار چورگروہ کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین کار چوروں کو گرفتار کر کے ڈیفنس سے چرائی گئی ہنڈا سٹی کار اور اسلحہ بر آمد کرلیا۔

     اے وی ایل سی کے مطابق لغاری گینگ کے کارندوں کو اورنگی ٹاؤن سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان ظہیر علی اور محسن علی اور غلام جعفر سے تفتیش جاری ہے۔

    ملزمان کار چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، لیاری صرافہ بازار کے قریب ملزمان فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس کو  زخمی کر کے فرار ہو گئے۔

    اس سے قبل کراچی پولیس نے ایک گروہ کو گرفتار کیا جس کا مبینہ سرغنہ ایک پولیس کانسٹیبل تھا۔ یہ گروہ پوش علاقوں میں بندوق کی نوک پر لگژری گاڑیاں چھینتا تھا اور انہیں بلوچستان لے جا کر فروخت کرتا تھا۔ ملزمان چوری سے قبل گاڑیوں کی ریکی کرتے تھے اور چوری شدہ گاڑیوں کا استعمال مزید جرائم کے لیے کرتے تھے۔

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے ایک گروہ کو گرفتار کیا جس میں تین سگے بھائی اور ایک پولیس اہلکار شامل تھے۔ انہوں نے ہنڈا سٹی ماڈل 2025 کی چوری کی اور گاڑی کو بلوچستان یا ملتان فروخت کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے اندرون سندھ چھاپہ مار کر گاڑی برآمد کر لی۔ ملزمان نے گاڑی کا ڈپلیکیٹ ریموٹ بنوایا تھا۔

  • کار چور کی موت نے کار کے مالک کو مشکل میں ڈال دیا

    کار چور کی موت نے کار کے مالک کو مشکل میں ڈال دیا

    ممفس : امریکا میں کار چوری کر کے بھاگنے والے شخص پر فائرنگ کرنا گاڑی کے مالک کو مہنگا پڑگیا، فائرنگ سے چور کی ہلاکت کے بعد شہری کیخلاف ہی قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مذکورہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ممفس میں پیش آیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک میراتھون کیش ایکسپریس میں ایک شخص ایک گاڑی نکالتا ہوا نظر آتا ہے۔

    اس کے پیچھے 2 افراد بھاگتے ہوئے آرہے ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں علم ہوا ہے کہ وہ کار کا مالک ہے۔

    کار کا 25 سالہ مالک فائرنگ کرتا ہوا چور کے پیچھے آیا، گولی لگنے سے کار چرانے والا  مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا جس کے بعدپولیس نے مالک کو گرفتار کرکے اس  کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کار کا مالک اپنی گاڑی کھلی چھوڑ کر اسٹور کے اندر گیا تھا اور جب اس نے اپنی گاڑی کو باہر جاتے دیکھا تو وہ چلاتا ہوا باہر بھاگا اور اس نے فائرنگ بھی کی، پولیس کے مطابق کار چور کو متعدد گولیاں لگی ہیں جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ  کارکا مالک  واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم کچھ دیر بعد وہ خود پولیس کے سامنے پیش ہوگیا، کیس کا ٹرائل جلد شروع کردیا جائے گا۔