Tag: کار چوری

  • کراچی : پیدل آنے والا ملزم  دن دیہاڑے  30 سکینڈ میں کار لے اُڑا

    کراچی : پیدل آنے والا ملزم دن دیہاڑے 30 سکینڈ میں کار لے اُڑا

    کراچی : بہادر آباد میں عالمگیر روڈ پر فلاحی ادارے کے دفتر کے باہر دن دیہاڑے پیدل آنے والا ملزم تیس سیکنڈ میں کار لے اُڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد عالمگیر روڈ پر فلاحی ادارے کے دفتر کے باہر سے دن دیہاڑے کار چوری کرلی گئی، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی، تنہا پیدل آنے والے ملزم نے 30 سیکنڈ میں کار چوری کی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے بڑی عمر کا لمبی قمیض شلوار میں ملبوس شخص کار کی طرف آیا ، کار عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے باہر سڑک پر موجود تھی۔

    کار لفٹر موبائل فون پر ایسے بات کرتے آیا، جیسے اسی کی کار ہو، حیرت انگیز طور پر چند سیکنڈ میں ملزم نے کار کا دروازہ کھول لیا اور اندر بیٹھ کر ملزم نے کار اسٹارٹ کرنے میں چند مزید سیکنڈز لگائے اور کار لے اڑا۔

    واردات دوپہر کو تین بجے انجام دی گئی تاہم متاثرہ شہری نے بہادر اباد تھانے میں درخواست دے دی ہے۔

  • کراچی : عزیزآباد میں  چور پولیس اہلکاروں کے سامنے باآسانی کار لے اڑا

    کراچی : عزیزآباد میں چور پولیس اہلکاروں کے سامنے باآسانی کار لے اڑا

    کراچی : عزیز آباد میں چور پولیس اہلکاروں کے سامنے باآسانی کار  لے اڑا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک8 مور پارک کے قریب کار چوری کی واردات ہوئی ، ملزمان نے پولیس اہلکاروں کے سامنے سے گزر کرواردات کی۔

    سی سی ٹی وی میں ملزم کو موٹر سائیکل سوار ساتھی کیساتھ جائے واردات پر آتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم جیسے ہی کار کی طرف بڑھا قریب سے 2 پولیس اہلکار بھی گزرے اور پولیس اہلکاروں کے گزرنے کے بعد ملزم کارلیکر فرار ہوگیا۔

    واردات کے دوران ملزم کا دوسرا ساتھی کچھ فاصلے پر کھڑا نگرانی کرتا رہا۔

    پولیس نے مقدمہ عزیز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا، کار چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔

  • شہری کی ہوشیاری سے لاکھوں مالیت کی کار چوری ہونے سے بچ گئی

    شہری کی ہوشیاری سے لاکھوں مالیت کی کار چوری ہونے سے بچ گئی

    کراچی: شہری کی ہوشیاری سے لاکھوں مالیت کی کار چوری ہونے سے بچ گئی، ملزم نے کار کھول کر اسٹارٹ کی مگر چرا نا سکا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں کارلفٹر کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، ملزم نے کار کھول لی اسٹارٹ کرلی مگر چرا نا سکا۔

    شہری کی ہوشیاری سے لاکھوں مالیت کی کار چوری ہونے سے بچ گئی، تاہم ملزم کے ساتھ کیا ہوا؟ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے پہلے گلی میں آکر آس پاس کی صورتحال چیک کی ماسٹر کی سے کار کا دروازہ کھولا اور اندر بیٹھ گیا، چند سیکنڈ میں ہی کار اسٹارٹ کی اور گلی سے جانے لگا۔

    فوٹیج میں ملزم میں جیسے ہی کار آگے کی تو آگے کھڑی کار سے ٹکراگئی اور جب ملزم نے کار ریورس کی تو پیچھے سوزوکی سے ٹکرائی، کارلفٹر نے غور سے دیکھا تو کار میں اسٹیرنگ لاک لگا ہوا تھا، ملزم ناکام واردات اور دو ٹکریں مارنے کے بعد اترا اور بھاگ گیا۔

    صبح مالک نے اٹھ کر کار دیکھی تو دونوں طرف ڈینٹ لگے ہوئے تھے تاہم شہری کی ہوشیاری سے 17 لاکھ کی گاڑی چوری ہونے سے محفوظ رہی۔

  • کراچی میں کار لفٹنگ کا ایک اور واقعہ، سابق پولیس اہلکار کی گاڑی چوری کی فوٹیج

    کراچی میں کار لفٹنگ کا ایک اور واقعہ، سابق پولیس اہلکار کی گاڑی چوری کی فوٹیج

    رپورٹر: عدنان راجپوت

    کراچی: شہر قائد میں کار لفٹنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں سابق پولیس اہلکار کی گاڑی چوری کی گئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ کار لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ملیر سٹی گلشن قادری سے چور سابق پولیس اہلکار کی گاڑی چوری کر کے فرار ہو گئے۔

    واردات میں ملوث 2 کار لفٹر صبح 4 بجے کے قریب کار میں آئے تھے، فوٹیج میں ایک چور کو نگرانی کرتے اور دوسرے کو گاڑی اسٹارٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، کار لفٹرز نے چند منٹ میں گاڑی اسٹارٹ کی اور فرار ہو گئے۔

    گاڑی چوری کی رپورٹ ملیر سٹی تھانے میں درج کروا دی گئی ہے، کار کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی وارداتیں بھی تواتر کے ساتھ پیش آ رہی ہیں، جس پر اعلیٰ حکام نے سر جوڑ لیے ہیں۔

  • ویڈیو: شادی کے لیے آئے ہوئے شہری کی نئی کار چوری

    ویڈیو: شادی کے لیے آئے ہوئے شہری کی نئی کار چوری

    کراچی: شہر قائد میں قیمتی گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے، فیڈرل بی ایریا میں شادی کے لیے آئے ہوئے ایک شہری کی نئی کار چوری ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18 سے نئی کار چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    واردات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کار چوروں کو گاڑی چوری کر کے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملیر کا رہائشی تقریب میں شرکت کے لیے فیڈرل بی ایریا آیا تھا، گاڑی گھر کے باہر پارک کی، کچھ دیر بعد آ کر دیکھا تو گاڑی غائب تھی۔

    سمن آباد پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی، اے وی ایل سی پولیس نے بھی واقعاتی شواہد کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • ڈرائیور کی چند لمحوں کی غفلت، چور مرسڈیز گاڑی لے اڑے

    ڈرائیور کی چند لمحوں کی غفلت، چور مرسڈیز گاڑی لے اڑے

    کینبرا: آسٹریلیا میں قیمتی مرسڈیز کار کا مالک چابی گاڑی میں چھوڑ کر چند لمحے کے لیے نیچے اترا اور اسی دوران 2 موٹر سائیکل سوار اس کی گاڑی لے کر رفو چکر ہوگئے۔

    یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹرول اسٹیشن پر مرسڈیز کا 18 سالہ مالک چابی گاڑی میں چھوڑ کر پیٹرول ڈالنے کے لیے نیچے اترا، اسی لمحے ہیلمٹ پہنا ایک شخص اس کے قریب آیا اور اسے چاقو سے دھمکانے لگا۔

    اس کے بعد وہ گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھ گیا جبکہ اس نے گاڑی کے مالک کو پیچھے رہنے کا حکم دیا۔

    مالک اپنی مہنگی گاڑی کو ہاتھ سے جاتا دیکھ کر ایک بار پھر دروازہ کھولنے کی کوشش کرتا ہے تبھی ایک اور ہیلمٹ پہنا ہوا شخص قریب آتا ہے اور اسے دھکا دیتا ہے۔

    اسی اثنا میں گاڑی میں بیٹھا چور گاڑی لے کر تیز رفتاری سے روانہ ہوجاتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی مالیت 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر ہے، مقامی پولیس نے فوٹیج کے ذریعے لوگوں سے ملزمان کو ڈھونڈنے اور ان کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے۔

  • کار چوری کی واردات اندوہناک حادثے میں تبدیل، کمسن بچے کی موت

    کار چوری کی واردات اندوہناک حادثے میں تبدیل، کمسن بچے کی موت

    امریکا میں کار چوری کی ایک واردات اس وقت اندوہناک صورت اختیار کر گئی جب کار چور نے گاڑی بھگا لے جانے کی کوشش میں 1 سالہ بچے کو زور دار ٹکر مار دی، معصوم بچہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    مذکورہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکسس میں ایک اسپتال کی پارکنگ لاٹ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے 1 سالہ بچے کو ساتھ لے کر اس کے والد سے ملوانے کے لیے لائی تھیں۔ اس دوران کار چور ایک جانب سے نمودار ہوا اور تیزی سے خاتون کی گاڑی میں بیٹھ گیا۔

    بچے کے والد نے فوری طور پر چور کو روکنے کی کوشش کی، اس سے بچنے کے لیے چور نے گاڑی ریورس کی تو پیچھے کھڑی خاتون اور اس کا بچہ گاڑی کی زد میں آگئے۔

    ملزم

    کھینچا تانی میں چور نے گاڑی کو آگے لے جاتے ہوئے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو ایک بار پھر ماں اور بیٹے کو ٹکر مار دی، زور دار ٹکر سے بچہ ماں کی گود سے زمین پر گر گیا۔

    دونوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم تب تک بچے کی موت ہوچکی تھی، ماں بری طرح زخمی ہوئی البتہ اس کی حالت خطرے سے باہر تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چور اس وقت گاڑی لے کر فرار ہوگیا تاہم تھوڑی دور بعد اس نے ایک درخت سے گاڑی دے ماری جس کے بعد مجبوراً اسے گاڑی چھوڑ کر فرار ہونا پڑا، تھوڑی دیر میں ہی وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے اور اس پر قتل اور ڈکیتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

  • کراچی: مہارت کے ساتھ کار چرانے والے بچے کو مالک نے معاف کر دیا

    کراچی: مہارت کے ساتھ کار چرانے والے بچے کو مالک نے معاف کر دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے نہایت مہارت کے ساتھ کار چرانے والے 9 سالہ بچے کو کار کے مالک نے معاف کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج کراچی کے علاقے خیابان مجاہد فیز 5 میں پولیس کو ایک کار کے چرائے جانے کی اطلاع ملی جس پر اہل کاروں نے کار کا تعاقب کر کے سی ویو پر اسے روکا تو یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئے کہ اس میں ایک نو سالہ بچہ بیٹھا تھا۔

    درخشاں پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر بچے کو گرفتار کر لیا تھا، اب پولیس حکام نے کہا ہے کہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، کیوں کہ معلوم ہوا ہے کہ 9 سالہ بلال شرارتی ہے اور وہ عادی چور نہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق کار مالک نے بھی بچے کو معاف کر دیا، اور کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی، دوسری طرف پولیس کی جانب سے بچے کے والدین کو سخت تنبیہ بھی کی گئی ہے۔

    کار چلانے کے شوق میں بڑی واردات، بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

    اس دل چسپ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز پر دکھائی گئی، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک بچے نے ایک منٹ کے اندر اندر بڑی مہارت سے کار کا دروازہ کھولا اور اندر داخل ہو کر گاڑی بھی اسٹارٹ کر لی، اس کے بعد وہ کار ایک ماہر ڈرائیور کی طرح چلاتا ہوا لے گیا۔

    بچے کے بارے میں معلوم ہوا تھا کہ وہ کراچی کے علاقے مچھر کالونی کا رہائشی ہے، جس نے شرارت پر مبنی یہ واردات ڈیفنس کے علاقے خیابان مجاہد فیز فائیو میں کی۔ فوٹیج دیکھنے کے بعد کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ بچہ ماہر کار لفٹر ہے یا محض ایک چھوٹے بچے کی شرارت۔

    پولیس کا کہنا تھا اہل کاروں کو پولیس کنٹرول پر اطلاع ملتے ہی گشت پر مامور پولیس الرٹ ہو گئی تھی، جب پولیس نے کار روک کر اسلحہ تانا تو اندر سے ایک بچہ نکلا، اہل کار بچے کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

  • کار چلانے کے شوق میں بڑی واردات، بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

    کار چلانے کے شوق میں بڑی واردات، بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

    کراچی: کار چلانے کے شوق میں ایک 9 سالہ بچے نے بڑی واردات کر ڈالی، جس کے بعد پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے خیابان مجاہد فیز 5 میں ایک بچے نے کار چوری کر لی، پولیس نے اطلاع ملتے ہی کار کا تعاقب کر کے اسے روک لیا، لیکن گاڑی کے اندر ایک نو سالہ بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں درخشاں پولیس کی دوڑیں لگوانے والے بچے بلال کو سی ویو سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے بچے کے والدین کو تھانے طلب کر لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ کم عمر ملزم بلال مچھر کالونی کا رہائشی ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے کاری چوری کی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی، جسے دیکھنے کے بعد یہ سوال اٹھا کہ بچہ ماہر کار لفٹر ہے یا محض ایک چھوٹے بچے کی شرارت۔

    بلال نامی بچہ خیابان مجاہد فیز 5 سے کار چوری کرتے ہوئے

    فوٹیج کے مطابق 9 سالہ بلال نے کار کا دروازہ چند ہی سیکنڈز میں مہارت سے کھولا، اور پھر اندر بیٹھ کر کار بھی اسٹارٹ کر لی اور دوڑا دی۔

    درخشاں، کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار بچہ 9 سالہ بلال

    پولیس کا کہنا ہے کہ بلال نے خیابان مجاہد فیز 5 سے کار چوری کی تھی، پولیس کنٹرول پر اطلاع ملتے ہی پر گشت پر مامور پولیس الرٹ ہو گئی، جب پولیس نے کار روک کر اسلحہ تانا تو اندر سے ایک بچہ نکلا، اہل کار بچے کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

    یہ کہا جا رہا ہے کہ شرارتی بچے نے کار چلانے کے شوق میں کار لے اڑی تھی۔

  • کراچی میں کار چوری کی انوکھی واردات، پولیس پریشان

    کراچی میں کار چوری کی انوکھی واردات، پولیس پریشان

    کراچی :شہر کے معروف کاروباری علاقےمیں چوری کی انوکھی واردات ۔ چور دن دہاڑےگاڑی کا بونٹ نکال کر لےگئے۔

    کار یں چوری کرکےاندورون ملک بیچناکروڑ وں کی صنعت اور منافع بخش کاروبارہےجو قانون نافذکرنےوالے اداروں کی عین ناک کےنیچےپورے جوبن پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےمصروف کاروباری علاقےبوٹ بیسن میں چوری کی ایک انوکھی واردات ہوئی ۔جس نےسب ہی کو حیران کردیا۔

    چوروں نے نہ توگاڑی چرائی نہ گاڑی کےاندرلگی قیمتوں چیزوں کو بری نظر سےدیکھا۔ بس چوروں کو تو گاڑی کا بونٹ پسند آیا۔

    چور پوری گاڑی چھوڑکر بونٹ لےاُڑے اس موقع پرنہ تو پولیس کو خبر ہوئی نہ ہی کسی کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرےکی آنکھ چوروں کو دیکھ سکی۔