Tag: کار کی ٹکر

  • کراچی : کم عمر ڈرائیور کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی ہلاکت، قصور وار کون ؟سی سی ٹی وی سامنے آگئی

    کراچی : کم عمر ڈرائیور کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی ہلاکت، قصور وار کون ؟سی سی ٹی وی سامنے آگئی

    کراچی : زمزمہ اسٹریٹ پرکم عمر ڈرائیور کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ پر کار کی ٹکر سے سیکیورٹی زون کے اہلکار کامران
    کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا اور قصور وار کون تھا۔

    فوٹیج میں اہلکار کامران کو سڑک کی دوسری جانب سے آتے دیکھا جاسکتا ہے ، کامران نے ایک سڑک کراس کی اور فٹ پاتھ پر آگیا، اہلکار کامران دوڑ کر سڑک کی دوسری جانب جانا چاہتاتھا۔

    اس دوران کامران جیسے ہی سڑک کے بیچ پہنچا تیز رفتارکارسامنےسےآئی ، گاڑی نے اہلکار کو ٹکر مار کر 10 فٹ سے زیادہ اوپراچھال دیا، اہلکار دور تک کار کے ساتھ رگڑ کھاتا ہوا جاتا رہا۔

    واقعے کا مقدمہ جاں بحق اہلکار کے بھائی شہزاد کی مدعیت میں نوجوان حسن کے خلاف کلفٹن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ صبح 7 بجے ڈیوٹی کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے جارہا تھا، فون پر اطلاع ملی کے بھائی کا ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے، میرے بھائی کو غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے یونیفارم میں ٹکر ماری۔

    بھائی شہزاد کا کہنا تھا کہ بھائی کو سر کے پچھلی جانب چوٹیں آئی اور بائیں ٹانگ درمیان سے ٹوٹ گئی، جسم پر شدید چوٹیں آنے کے باعث بھائی جاں بحق ہوگیا ، کم عمر ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے گزشتہ روز پیش آئے واقعے کے بعد پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھ

  • کراچی میں کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی ہلاکت ، کم عمر ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

    کراچی میں کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی ہلاکت ، کم عمر ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

    کراچی : کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث کم عمر ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گاڑی چلا رہا تھا، پولیس اہلکار خود ٹکر مار کر ونڈ اسکرین میں گھسا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ پر کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے کم عمر ملزم نےاپنے دفاع میں کہا لطی میری نہیں بلکہ اہلکار نے خود میری گاڑی کی طرف ٹکر ماری بلکہ میری ونڈ اسکرین بھی توڑ دی.

    پہلے کہا میری عمر 17سال ہے، شناختی کارڈ نہیں بنا اور اگلے ہی لمحےنوجوان نےکہاکہ شناختی کارڈ بناہواہے۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ میرا گھر زمزمہ پر ہے، میں یوٹرن لے کر آرہا تھا، سامنے سے بندہ روڈ کراس کرکے آیا، میں نے اس کو دیکھا اور بریک مارا،پہلے لیفٹ اور پھر رائٹ ہوا۔

    زیر حراست ملزم نے کہا کہ اس نے اپنے آپ کو میری گاڑی کی طرف جمپ کیا، اس نے جان بوجھ کر میری گاڑی کی طرف چھلانگ لگائی اور میری گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی توڑ دی۔

    ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ حادثے میں ملوث شخص کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈرائیور کےتمام کوائف چیک کررہے ہیں۔

    یاد رہے کراچی زمزمہ اسٹریٹ پر کارکی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا ، جس کے بعد پولیس نے نوجوان کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔

    VO ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے جاں بحق اہلکارکے پاس سےاسلحہ رکھنےکالیٹر ملا ہے،،،لیٹرکےمطابق اہلکارکانام کامران اورتعلق سیکیورٹی زون ون سے تھا ۔ ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا وہ گاڑی چلارہاتھاپولیس اہلکارخود ٹکر مار کر ونڈ اسکرین میں گھسا۔
    SOT:

  • تیز رفتار کار نے 3 موٹر سائیکلوں کو روند دیا، ویڈیو وائرل

    تیز رفتار کار نے 3 موٹر سائیکلوں کو روند دیا، ویڈیو وائرل

    بنگلورو: ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک SUV ڈرائیور تیز رفتاری سے دو کاروں کے درمیان سے گزر رہا ہے، اس دوران اس نے 3 موٹر سائیکلوں کو ہٹ کیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دیوالی کی شام بنگلورو میں ایک تیز رفتار SUVڈرائیور نے 3موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں چار افرار شدید زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی ویڈیو کار پر لگے ڈیش کیم پر ریکارڈ کی گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار مصروف سڑک پر موٹرسائیکلوں کو مارتا ہوا فرار ہوجاتا ہے۔

    اس دوران ایک شخص زمین پر گرنے سے پہلے کئی فٹ اوپر اچھلتا ہے، جبکہ دوسرا شخص فٹ پاتھ پر گر جاتا ہے۔ اس کے بعد کار چند میٹر آگے تیسری موٹرسائیکل کو ہٹ کرتی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، حکام کا کہنا تھا کہ کار ڈرائیور کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں جو واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

  • فیصل آباد میں  کار کی ٹکر سے 24 سالہ لڑکی جاں بحق

    فیصل آباد میں کار کی ٹکر سے 24 سالہ لڑکی جاں بحق

    فیصل آباد: کینال روڈ پر کار کی ٹکرسے 24 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، تاہم حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے کینال روڈ پر کار کی ٹکر سے 24سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ نارووال کی رہائشی مقامی شاپنگ مال میں ملازمت کرتی تھی ، لڑکی ڈیوٹی کے بعدگھرجانے کے لئے سڑک عبورکررہی تھی کہ تیز رفتارکار کی زدمیں آگئی۔

    پولیس کے مطابق حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کیلئے لڑکی کی لاش کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رے گذشتہ ماہ لاہور میں کلمہ چوک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ فردو س مارکیٹ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری تھی۔