Tag: کار کی ڈگی

  • کار کی ڈگی سے خاتون کی لاش برآمد، اہم ویڈیو سامنے آگئی

    کار کی ڈگی سے خاتون کی لاش برآمد، اہم ویڈیو سامنے آگئی

    لندن: ایسٹ لندن کے علاقے ایلفورڈ میں ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں گزشتہ روز ایک کھڑی کار کی ڈگی سے بھارتی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ویڈیو جاری کردی۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بریسبین روڈ پر کھڑی ایک سلور ووکسل کورسا کار کی ڈگی سے 24سالہ بھارتی خاتون ہرشیتا بریلا کی لاش برآمد ہوئی۔

    Harshita Brella

    رپورٹ کے مطابق مقتولہ ہرشیتا بریلا  کے شوہر 23 سالہ پنکج لمبا پر قتل کا الزام ہے جو مبینہ طور پر واردات کے بعد ملک سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کی جانب سے نئی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں اس کے مفرور شوہر کو دکھایا گیا ہے جو اس وقت تک مبینہ طور پر اپنی بیوی کے قتل کا ملزم ہے۔

    فوٹیج میں اسے مشرقی لندن کی گلیوں میں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہ وہ وقت ہے جب وہ مبینہ طور پر اس کی لاش ایک گاڑی کے ڈگی میں ڈال کر فرار ہو رہا تھا۔

    تحقیقاتی پولیس افسران کا ماننا ہے کہ لمبا نے اتوار کو نارتھمپٹن شائر کے شہر کوربی میں ہرشیتا بریلا کو قتل کیا اور تقریباً 100 میل کا سفر طے کرکے لندن آیا تاکہ لاش کو ٹھکانے لگایا جاسکے۔

    مقتولہ کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج کے مطابق حارشیتا کی موت گلا دبانے سے ہوئی ہے۔ اس کی موت اور مفرور ملزم کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    بھارت میں موجود ہرشیتا بریلا کے والدین اور بہن کے مطابق آخری بار 10 نومبر کو ان کی بیٹی نے فون پر بتایا کہ وہ رات کا کھانا بنا رہی ہے اور شوہر کے انتظار میں ہے۔

    CCTV

    اس کے بعد جب دو دن تک ان کا فون بند رہا، تو اہل خانہ نے 13 نومبر کو پولیس سے رابطہ کیا، اگلے دن، 14نومبر کو اس کی لاش برآمد ہوئی جبکہ اس وقت تک اس کا شوہر پنکج لاپتہ ہو چکا تھا۔

    مقامی پولیس نے ملزم شوہر لمبا کی نئی تصاویر جاری کی ہیں، جہاں وہ مبینہ طور پر حارشیتا کی لاش چھوڑ کر فرار ہوا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں سے رابطے کی امید رکھتے ہیں جنہوں نے اتوار کی صبح سے پیر 11 نومبر کی شام تک مشتبہ قاتل کے ساتھ کسی قسم کے رابطے میں ہوں۔

  • والدین کی خوف ناک غفلت، بچہ موت کے منہ میں پہنچ گیا

    والدین کی خوف ناک غفلت، بچہ موت کے منہ میں پہنچ گیا

    ویسٹ ورجینیا: امریکی والدین کی غفلت کے باعث ان کا پانچ سالہ بچہ موت کے منہ میں پہنچ گیا، بچہ پڑوسی کی کار کی ڈگی سے نیم بے ہوشی کی حالت میں برآمد ہوا، پولیس نے نوجوان میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا کے علاقے کاٹیج ویلی، بوبو اسٹریٹ میں منگل کو ایک شخص نے اپنی کار فروخت کرنے کے دوران جب کار کی ڈگی کھولی تو چونک اٹھا۔

    ڈگی میں پانچ سال کا ایک لڑکا نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا ہوا تھا، اور وہ مشکل ہی سے سانس لے رہا تھا، معلوم ہوا کہ وہ اس کے پڑوسی کا بچہ ہے، بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

    کاؤنٹی شیرف کا کہنا تھا کہ بچے کی حالت تشویش ناک تھی، اس دن درجہ حرارت بھی بہت زیادہ تھا اور وہ کار کی ڈگی کی گرمائش میں پڑا ہوا تھا، کار کے مالک نے جب اسے فروخت کرنے کے لیے ڈگی کھول کر دکھانی چاہی تو اندر پڑوسی کا بچہ پایا۔

    حکام نے جب بچے کے والدین کے گھر کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ 24 سالہ نانٹیل رابرٹس اور 22 سالہ کوری رابرٹس کے تین اور بھی بچے تھے، جن کی عمریں ایک سے پانچ سال تک تھیں، اور وہ گھر میں نہایت بری حالت میں پائے گئے، انھیں کئی دنوں سے نہلایا نہیں گیا تھا اور گندے تھے۔

    پولیس بیان کے مطابق گھر کی حالت بھی نہایت خراب تھی، ہر جگہ گندی تھی، فرش پر سڑی خوراک بکھری ہوئی تھی اور تیز بدبو پھیلی ہوئی تھی، بچوں کے گندے ڈائپرز بھی جگہ جگہ بکھرے ہوئے تھے۔

    پولیس نے دونوں میاں بیوی کو بچے سے غفلت برتنے اور اس کے نتیجے میں اسے زخمی کرنے کے الزامات میں گرفتار کیا۔