Tag: کار

  • کراچی: کاراورموٹرسائیکل میں تصادم‘2افراد زخمی

    کراچی: کاراورموٹرسائیکل میں تصادم‘2افراد زخمی

    کراچی : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کاراورموٹرسائیکل میں تصادم کےنتیجےمیں 2افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےنیپاچورنگی کےقریب کار اورموٹرسائیکل کی ٹکر کےباعث حادثےمیں دونوجوان زخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی : یونیورسٹی روڈ پر 9روز قبل حادثے کی شکار طالبہ دم توڑ گئی

    یاد رہےکہ کراچی کی ٹوٹی سڑکوں پرحادثات کےنتیجے میں دس روز میں پانچ طلبا جان کی بازی ہارچکے ہیں،حادثات کے خلاف اردو یونیورسٹی کےسامنےطلبا نےدوروز قبل مظاہرہ بھی کیاتھا۔

    صوبائی وزیربرائے ٹرانسپورٹ سندھ ناصرحسین شاہ نے جاں بحق طلبا کے لواحقین کےلیے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی : پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا

    واضح رہےکہ دو روز قبل کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیاتھا،جاں بحق طالبعلم کی شناخت غلام اللہ خان کے نام سے ہوئی تھی،جاں بحق طالبعلم گلگت استور کا رہائشی تھا۔

    واضح رہےکہ کراچی میں گزشتہ چند دنوں میں یونیورسٹی روڈ پرپیش آنے والا یہ ساتواں حادثہ ہےجس میں دو نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔

  • لاہورمیں کار نہر میں گرگئی‘1شخص جاں بحق

    لاہورمیں کار نہر میں گرگئی‘1شخص جاں بحق

    لاہور:صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہورمیں کارنہر میں گرگئی،حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقے ہربنس پورہ کےقریب کارنہرمیں گر گئی،حادثے کےوقت کار میں ایک شخص موجود تھاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس اور ریسکیو نے گاڑی میں موجود لڑکے کی لاش کومردہ خانہ منتقل کردیا ،جبکہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کےبعد نہر سےتباہ شدہ گاڑی کو بھی نکال لیاگیا۔

    مزید پڑھیں:ملتان:شجاح آبادکے قریب کار نہر میں گرنے سے6افراد ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں شجاع آباد کے قریب دھند کے باعث کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئےتھے،جبکہ نارووال کےقریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئےتھے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ مالاکنڈ ایجنسی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں بچے سمیت ایک ہی خاندان کےتین افراد جاں بحق ہو گئےتھے۔

  • اسلام آباد: کارنہ روکنےپرپولیس اہلکارکی فائرنگ،نوجوان ہلاک

    اسلام آباد: کارنہ روکنےپرپولیس اہلکارکی فائرنگ،نوجوان ہلاک

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اشارے پرنہ رکنے پر پولیس اہلکار نےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کےسیکٹر آئی ٹین میں اشارے کے باوجود کار نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہو گیا،تاہم کار میں سوار لڑکی محفوظ رہی۔

    کارسوارکی لاش پمز اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ لڑکی کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانےبھیج دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالےتیمورکا تعلق مردان اورلڑکی کاتعلق لاہور سے ہے۔

    پمزاسپتال میں نوجوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم جاری،پولیس نے نوجوان کی میت بغیرپوسٹ مارٹم کےمردہ خانے میں رکھوا دی تھی۔پولیس پوسٹ مارٹم سےبچنےکےلیےلاش کی رجسٹریشن نہیں کرائی گئی۔

    پمزسربراہ نےخبرملنےپر ڈیوٹی پرمامورسیکیورٹی عملہ معطل کردیا،ڈاکٹرالطاف کی ہدایت پر واقعےکی انکوائری شروع کردی گئی۔

    مزید پڑھیں:کراچی: رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ، بس ڈرائیور زخمی

    واضح رہےکہ اس سےقبل گزشتہ سال اکتوبرمیں کراچی کے علاقےعبداللہ کالج کےقریب مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بس ڈرائیور زخمی ہوگیاتھا۔فائرنگ میں ملوث 4 اہلکاروں کو حراست میں لےلیاگیا۔

  • گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    گوجرہ:کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

    گوجرہ: صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی،جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی جس میں 6افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے6افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔

    پولیس کےمطابق شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی،حادثہ 93پھاٹک پر پیش آیا،حادثہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

    مزید پڑھیں:لودھراں حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 6 بچوں‌ کی تدفین

    یاد رہےکہ 6جنوری کو لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشا اور ٹرین حادثے میں 9افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:سعد رفیق کے استعفی تک لواحقین کو انصاف نہیں ملے گا، عمران خان

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےوفاقی وزیر ریلوے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ جب تک سعد رفیق مستعفیٰ نہیں ہوں گے تب تک ورثاء کو انصاف نہیں مل سکتا اور نہ ہی یہ کیس کبھی منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکے گا۔

  • ملتان:شجاح آبادکے قریب کار نہر میں گرنے سے6افراد ہلاک

    ملتان:شجاح آبادکے قریب کار نہر میں گرنے سے6افراد ہلاک

    ملتان: صوبہ پنجاب کےعلاقےشجاع آباد کےقریب دھند کےباعث کار نہر میں گرنے سے6افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ملتان کی تحصیل مطابق شجاع آباد کےقریب کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

    ریسکیو ذرائع کےمطابق کار سوار افراد ملتان سے شجاع آباد جارہے تھے کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے کار نہر میں جاگری جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ حادثے کے بعد تمام لاشیں نہر سے نکال کرقریبی اسپتال منتقل کردیں جہاں قانونی کارروائی کےبعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

    دوسری جانب نارووال میں دھند کے باعث مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

    واضح رہے کہ پنجاب بھر میں آج بھی دھندکے باعث مختلف شہروں میں حد نگاہ صفر ہو گئی اور موٹر وے کے بیشترسیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیاہے۔

  • مردان میں کارپر فائرنگ،4افراد جاں بحق

    مردان میں کارپر فائرنگ،4افراد جاں بحق

    مردان: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں چمرنگ موڑ پرمسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں4 افرادجان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے چمرنگ روڈ میں کار پر فائرنگ سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلا ش کےلے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کار میں سوار 4 افراد عدالت میں پیشی کے لئے جا رہے تھے کہ مردان کے علاقے چمرنگ میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں افراد عدالت پیشی پر جا رہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے ایک مقام پر کار روکی اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت بابر، شیر رحمان ، گل بہار اور میزبان کے ناموں سے ہوئی ہے اور چاروں افراد کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئی ہیں۔

    پولیس حکام نےلاشیں قبضے میں لےکر مردہ خانے منتقل کر دی ہیں اور لواحقین سے بھی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    لاہور: مال روڈ پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مال روڈ شاہراہ قائداعظم پرموٹرسائیکل پر سوار 3 نوجوان ون ویلنگ میں مصروف تھے کہ موٹرسائیکل اچانک ایک کار کے قریب سے گزری۔

    کار موٹرسائیکل کو بچانے کی کوشش میں کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کارمیں سوار2 نوجوان احسن لطیف اورمجید اور موٹر سائیکل سوار جابرموقع پرجاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں فرقان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    مزید پڑھیں:نوجوان موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتے ہوئے ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور کے علاقےگجر پورہ تھانے کی حدود میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کرتا ہوا ٹرک سےٹکراگیا جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔