Tag: کاسا کانفرنس

  • وزیراعظم عمران خان  کاسا کانفرنس میں شرکت کیلئے  ازبکستان پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان کاسا کانفرنس میں شرکت کیلئے ازبکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ، عمران خان ازبک صدر کے ہمراہ کاسا کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ، حکومتی وزرا، کاروباری افراد پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کاسا کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں عمران خان اور ازبک صدر کاسا کانفرنس کا مشترکہ افتتاح کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی افغان صدراشرف غنی سے ازبکستان میں ملاقات کاامکان ہے ، دونوں رہنماؤں کی ازبکستان میں کاساکانفرنس کی سائیڈلائن پرملاقات ہوسکتی ہے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم ازبکستان کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے ، دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی،علاقائی ،بین الاقوامی امورپر بات چیت ہو گی۔

    دورہ ازبکستان علاقائی ودو طرفہ تجارت، سیکیورٹی ضمن میں اہمیت کاحامل ہے ، عمران خان کے دورے کے دوران مشترکہ مفادات کے امور میں اہم معاہدے،مفاہمتی یاداشتوں سمیت تجارت ،معاشی تعاون پر مبنی معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان پاک ازبک تجارتی فارم سے بھی خطاب کریں گے ، فارم میں دونوں ممالک کی معروف کاروباری اور سرمایہ کار شخصیات شریک ہوں گی۔

    دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ بزنس کونسل کا افتتاحی سیشن بھی ہوگا اور وزیراعظم عالمی کانفرنس سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاعلاقائی روابط سے بھی خطاب کرینگے ، جس میں ویژن سینٹرل ایشیاپالیسی2021پربھی روشنی ڈالیں گے۔

  • وزیراعظم نواز شریف آج چارملکی کاسا کانفرنس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم نواز شریف آج چارملکی کاسا کانفرنس میں شرکت کریں گے

    دوشنبے: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج تاجکستان میں چار ملکی کاسا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں آج ہونے والی چار ملکی کاسا کانفرنس میں وزیراعظم نوازشریف کےعلاوہ افغانستان، کرغزستان اورتاجکستان کےصدور شریک ہوں گے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان تاریخی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔


    پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کئی یادداشتوں پر دستخط


    بعد ازاں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں وزیر اعظم نواز شریف اور تاجک صدر نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کےدرمیان زرعی یونیورسٹی راولپنڈی سمیت دیگرمنصوبوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

    تاجک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں وسعت دینا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان کاسا 1000 بجلی منصوبے کو اہمیت دیتا ہے جس کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔