Tag: کاسمیٹک سرجری

  • اشنا شاہ نے کاسمیٹک سرجری کا بدترین تجربہ شیئر کردیا

    اشنا شاہ نے کاسمیٹک سرجری کا بدترین تجربہ شیئر کردیا

    پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے کاسمیٹک سرجری کا بدترین تجربہ مداحوں سے شیئر کردیا ہے۔

    اشنا شاہ ایک پاکستانی اداکارہ ہیں حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی پر شو کے دوران ماضی میں کروائے گئے ایک کاسمیٹک پروسیجر (فلرز) کا بدترین تجربہ شیئر کیا۔

    اداکارہ اشنا شاہ نے بتایا کہ جو لوگ فلرز کے ذریعے اپنی شکلیں بدل دیتے ہیں مجھے اس سے مسئلہ ہے، میں خود بھی ماضی میں  کاسمیٹک سرجری کے بدترین تجربے سے گزرچکی ہوں لیکن میں نے کبھی اس تجربے کا ذکر میڈیا پر نہیں کیا۔

    اداکارہ نے شو میں کہا کہ مجھے نیند نہیں آتی اور میں دن بھر میں صرف ایک سے 2 گھنٹے سوتی ہوں جس کی وجہ سے میری آنکھوں کے نیچے سیاہ داغ بن گئے ہیں جس کے بعد میں نے فلرز کروالیے، ان فلرز کا رزلٹ 2، 3 مہینے  تک بہت اچھا رہا پھر ختم ہوگیا۔

    ’جس کے بعد میں ایک سلون گئی اور وہاں مجھے سلون نے ان ہی فلرز کی  پیشکش کی، میں نے  پی آر پی کے ساتھ اسی سلون سے  فلرز کروالیے لیکن یہ فلرز میری جلد پر ری ایکشن کرگئے اور میری آنکھیں سوج گئیں‘

    اشنا نے مزید بتایا کہ’ اس ری ایکشن کے بعد  سلون نے مجھے کہا کہ میں آپ کی آنکھوں کا مساج کرتی ہوں تو وہ سوجن ختم ہوجائے گی لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوئی  اور مجھے ان فلرز کو ختم کروانا پڑا۔

    اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان فلرز کے ختم ہونے کے باوجود بھی مساج کی وجہ سے  میری آنکھوں کے نیچے ہمیشہ کیلئے داغ  رہ گئے، اب میری آنکھوں کے نیچے داغ اور برے ہوگئے ہیں اور یہ نشان  اب زندگی بھر رہیں گے۔

    اشنا شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں 20 پاؤنڈ وزن کم کیا ہے جس کی وجہ سے میرا چہرا بہت پتلا نظر آتا ہے لیکن لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں نے پلاسٹک سرجری یا بوٹوکس کرکے اپنی شکل بگاڑ لی ہے۔

  • کاسمیٹک سرجری کرانے والوں کے لئے خوشخبری

    کاسمیٹک سرجری کرانے والوں کے لئے خوشخبری

    ایران کی جانب سے کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ اب 14 سال کی عمر میں لڑکیاں اور 16 سال کی عمر کے لڑکے بھی کاسمیٹک سرجری کرسکتے ہیں۔

    ایران میں اس سے قبل کاسمیٹک سرجری کرانے کی کم سے کم عمر 18 سال تھی۔

    واضح رہے کہ ایران دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کاسمیٹک سرجری کا رجحان سب سے زیادہ ہے۔ خاص طور پر ایرانی خواتین میں ناک کی سرجری کرانے کا رجحان بہت ہے۔

    ماہرین کے مطابق ملک میں کاسمیٹک سرجریوں میں اضافے کی وجہ ساتھیوں کا دباؤ، میڈیا کا اثر اور موجودہ ثقافتی اصول ہیں۔

    دوسری جانب ایران 13 جنوری کو فرانس، برطانیہ اور جرمنی کیساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات کرے گا۔

    یورپی طاقتوں کیساتھ مذاکرات کا اگلا دور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے ہو رہا ہے۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور یورپی طاقتوں میں جوہری پروگرام پر مذاکرات جنیوا میں ہوں گے۔ ایران نے نومبر میں جوہری پروگرام پر 3 یورپی طاقتوں کیساتھ بات چیت کی تھی۔

    یہ بات چیت امریکا میں صدارتی انتخابات کے بعد پہلی بار اور تہران کے یورپ کی حمایت یافتہ قرارداد سے ناراض ہونے کے بعد ہوئی تھی جس میں ایران پر اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے ساتھ ناقص تعاون کا الزام لگایا گیا تھا۔

    ’’تہران میں ہرماہ 50 سے 100 پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے‘‘

    تہران نے آئی اے ای اے کے نگران ادارے کو مطلع کرتے ہوئے قرارداد پر ردعمل ظاہر کیا کہ وہ اپنے افزودگی پلانٹس میں مزید یورینیم افزودہ کرنے والے سینٹری فیوجز نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

  • ’کاسمیٹک سرجری کرانے سے باز رہیں ورنہ۔۔۔‘؛ ہوشربا انکشاف

    ’کاسمیٹک سرجری کرانے سے باز رہیں ورنہ۔۔۔‘؛ ہوشربا انکشاف

    شوبز کی دنیا میں خود کو فٹ اور خوبصورت دکھانے کی ضرورت دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے جس کے لیے وہ ڈائٹنگ اور ورزش سمیت بہت سارے جتن کرتے ہیں۔

    اسمارٹ اور خوبصورت نظر آنے کے جنون میں اداکار ڈائٹنگ تو کرتے ہی ہیں ساتھ ہی کچھ لوگ کھانا بھی چھوڑ دیتے ہیں اور مختلف ادویات کا بھی خوب استعمال کرتے ہیں۔

    دوسری جانب ایک اور طریقہ کاسمیٹک سرجری کا بھی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ طریقہ انتہائی غلط اور جان لیو اہے۔

    اس حوالے سے ایک چونکا دینے والی خبر امریکا سے آئی جہاں کاسمیٹک سرجری کرانے والے افراد میں موت کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے تاہم سرجری کروانے کا یہ عمل ابھی بھی جاری ہے۔

    امریکی محکمہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق 2009 سے اب تک ڈومینیکن ریپبلک میں کاسمیٹک سرجری کے بعد 93 امریکی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    امریکی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈومینیکن ریپبلک میں 2009 سے اب تک 93 امریکیوں کی کاسمیٹک سرجری کے بعد موت ہو چکی ہے، حالیہ اموات کی وجہ ایک برازیلی بٹ لفٹ نامی سرجری ہے جس میں کولہوں کو شیپ دیا جاتا ہے اور زیادہ تر اموات اسی سرجری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    حال ہی میں اس سرجری کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں دیگر ممالک میں بھی اموات ہوئی ہیں جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔

    گزشتہ روز یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں
    ایسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن پر کاسمیٹک سرجری کروانے والے افراد کو غور کرنا چاہئے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے بچا جاسکے۔

    مطالعے کے مصنف ڈاکٹر میتیو ہڈسن کا کہنا ہے کہ جو تجاویز پیش کی گئی ہیں ان کے مطابق سرجری کون کر رہا ہے، آپ سرجری کرنے والے شخص کی اہلیت کے بارے میں آگاہ رہیں، اور آیا یہ جگہ سرجری کرنے اور کیا یہ آپریشن کے بعد مناسب دیکھ بھال فراہم کرنے کے قابل ہے یا نہیں ہے انتہائی اہم ہے۔

    برازیلی بٹ لفٹ نامی سرجری میں چربی کا انجکشن لگایا جاتا ہے، رپورٹ میں تقریباً دو درجن اموات کی جو تفصیلات پیش کی گئی تھی ان میں زیادہ تر وجہ پھیپھڑوں یا خون کے دھارے میں چربی یا خون کے جمنا تھا۔

    کاسمیٹک سرجری سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں ڈومینیکن ریپبلک کے لیے عام نہیں ہیں، میکسیکو سے بھی اسی طرح کی رپورٹ سامنے آئی ہیں، بشمول گزشتہ برس جب ایک امریکی مریض سرحدی شہر ماتاموروس میں کاسمیٹک طریقہ کار سے گزرنے کے بعد فنگل میننجائٹس کا شکار ہوا تھا اس کے بعد وہاں اس طرح کے دو کلینک بند کر دیے گئے تھے جن میں ایک درجن اموات کی اطلاع ملی تھی۔

    ڈومینیکن ریپبلک کو پر فضا مقام کے طور جانا جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ تعطیلات گزارنے کے لیے وہاں آتے ہیں۔ وہاں کے کچھ ڈاکٹر امریکہ میں کم قیمت کاسمیٹک سرجری کی تشہیر کرتے ہیں، جس میں چھاتی کے امپلانٹس، لائپو سکشن اور دیگر آپریشنز شامل ہیں کم قیمت ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہیں۔

     

  • آنکھوں کا رنگ تبدیل کروانے کے شوقین افراد کیلیے اہم خبر

    آنکھوں کا رنگ تبدیل کروانے کے شوقین افراد کیلیے اہم خبر

    خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں کیونکہ خود کو پرکشش بنانا ان کا پورا حق ہے جس کیلئے وہ تمام جتن بھی کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی احتیاط بھی بہت ضروری ہے۔

    ہمارے معاشرے میں نہ صرف چہرے بلکہ اب آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کیلئے بھی کاسمیٹک سرجری کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے جس میں نہ صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی پیش پیش ہیں۔

    لیکن کیا آپ کو اس بات کی سنگینی کا اندازہ ہے کہ اس عمل کے انتہائی مضر اثرات بھی ہوسکتے ہیں اور ایک بار سرجری کرانے کے بعد اس کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل اور تکلیف دہ بھی ہوسکتا ہے۔

    eyes

    خوبصورتی کو بڑھانے کا یہ غیرفطری طریقہ یا تو آپ کو بہت حسین بنا سکتا ہے یا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے لہٰذا کسی کاسمیٹک سرجن سے ملاقات کرنے سے پہلے اس کے محرکات پر لازمی غور کریں۔

    آنکھوں کے رنگ کو بدلنے کے لیے لینس کا استعمال تو پہلے سے ہی کیا جاتا رہا ہے لیکن اب آنکھوں کے رنگ کو تبدیل کرنے کیلیے کاسمیٹک سرجری کا یہ طریقہ کسی طور پر بھی محفوظ نہیں ہے کیونکہ آئرس کا رنگ تبدیل کرنے والا یہ طریقہ آپ کو نابینا بھی کرسکتا ہے۔

    آنکھوں

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس عمل کو کیراٹوپگمنٹیشن کہا جاتا ہے اس عمل میں آنکھوں کو اپنا من پسند رنگ دینے کے لیے سطحی کارنیا میں سرنگ بنانے کے لیے لیزر کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ نہ صرف اس حساس اور نازک عضو کے لیے خطرناک ہے بلکہ بینائی کے بہت زیادہ متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ماہرین سختی سے متنبہ کر رہے ہیں کہ اس کا استعمال ہرگز نہیں کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فرانسیسی کمپنی نیو کلر میں کیراٹوپگمنٹیشن کے ماہرین نے ایک ایسی مریضہ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس سرجری کے ذریعے آنکھوں کے رنگ کو تبدیل کیا ہے جبکہ اس کلک کو ٹک ٹاک پر 16 ملین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے جس میں ایک لڑکی نے اپنی بھوری آنکھوں کو مکمل متحرک نیلے رنگ میں تبدیل کردیا۔

    Opration

    زیادہ تر ناظرین اس سرجری کی وجہ سے آنکھوں کا رنگ تبدیل ہونے پر حیران رہ گئے کیونکہ اس کے بعد لڑکی کی ظاہری شکل مکمل تبدیل ہوگئی، جبکہ کچھ صارفین نے حقیقت میں عورت کے نئے آئرس کے رنگ کو ’’خوفناک‘‘ قرار دیا۔

    نادینے برونا نامی اس لڑکی نے آنکھوں کا رنگ تبدیل کرنے کے لیے کولمبیا کا سفر کیا تاکہ وہ اپنی آنکھوں کو چمکدار خاکستری میں تبدیل کرسکے، اسے بھی ایک مختلف طریقہ کار سے گزرا گیا جس میں سلیکون امپلانٹ کا استعمال کیا جاتا ہے، اس سرجری کی وجہ سے اس کی دائیں آنکھ کی بینائی 80 فیصد اور بائیں آنکھ 50 فیصد کم ہوگئی۔

     photo

    لڑکی کا کہنا تھا کہ اس سرجری سے پہلے اس کی آنکھیں مکمل طور پر صحت مند تھیں تاہم سرجری کے بعد بینائی انتہائی کم ہوگئی۔

    یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس میں کلینیکل آپتھلمولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر کولن میک کینیل کا کہنا ہے کہ آنکھ کی کسی بھی غیر ضروری سرجری سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ بینائی کے لیے ایک خطرناک عمل ہے۔

  • کیا اداکارہ حریم سہیل بھی کاسمیٹک سرجری کرانا چاہتی ہے؟

    کیا اداکارہ حریم سہیل بھی کاسمیٹک سرجری کرانا چاہتی ہے؟

    پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل نے انکشاف کیا کہ لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں لیکن انہیں ان تعریفی کلمات سے نفرت ہے۔

    اے آر وائی زندگی کے چیٹ شو ‘دی نائٹ شو ود ایاز سمو’ میں اے آر وائی نیوز کے ڈرامہ ’گھسی پیٹی محبت’ کی اداکار حریم سہیل نے شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ انہیں لوگ ’کیوٹ‘ کہتے ہیں جو کہ انہیں پسند نہیں ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ’ میں جب بھی مسکراتی ہوں تو لوگ میری تعریف میں مجھے کیوٹ کہتے ہیں، لیکن مجھے اس کیوٹ لفظ سے نفرت ہے، مجھے اس کیوٹ فیس کے مرحلے  سے نکلنا ہے‘۔

    میزبان نے مشورہ دیا کہ وہ اس مرحلے سے نکلنے کے لیے اپنے چہرے پر کچھ کاسمیٹک سرجری کروالیں جس پر اداکارہ حریم نے کہا کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہتی۔

    انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اللہ نے جس طرح آپ کو پیدا کیا ہے وہی بہترین ہے اور کسی کو اس کی تخلیق کو بدلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، جس نے بھی مزید خوبصورتی کے لیے اس طریقہ کار کو اپنایا ان کا چہرہ مزید بگڑ گیا ہے۔

    معروف اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی حریم سہیل نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور سیریل ‘گھسی پتی محبت’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

  • جیکولین فرنینڈس ایک اور مصیبت میں پھنس گئیں

    جیکولین فرنینڈس ایک اور مصیبت میں پھنس گئیں

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت ملنے کے بعد ایک اور مصیبت میں پھنس گئیں ہیں۔

    جیکولین عدالتی کارروائی میں شرکت کے لیے خبروں میں رہی ہیں، اب کاسمیٹک سرجری کے بارے میں اپنے پرانے بیان کی وجہ سے ٹرول ہو رہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مس یونیورس 2006 میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی جیکولین نے ایک بیان میں کاسمیٹک سرجری کو ایک غیر منصفانہ فائدہ قرار دیا تھا۔

    انکی یہ ویڈیو ایک فین پیچ کی جانب سے شئیر کی گئی ہے جس میں بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ کاسمیٹک سرجری کا استعمال مس یونیورس کے تصور کے خلاف ہے، اس سے قدرتی خوبصورتی کی توہین ہوتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی گئی توصارفین نے جیکولین فرنینڈس کی منافقت پر انہیں تنقید کا نشانا بنایا۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس طرح تبصرہ کرنے کے بعد انہوں نے پتا نہیں اپنی کتنی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے، اور پھر فلموں میں آنے لگی۔

  • غلط انجیکشن نے خاتون کی عمر 10 سال بڑھا دی

    غلط انجیکشن نے خاتون کی عمر 10 سال بڑھا دی

    روس میں بیوٹی ٹریٹمنٹ ایک خاتون کو اتنی مہنگی پڑ گئی کہ ان کی زندگی برباد ہو گئی، خاتون آرکٹیکٹ کا چہرہ کسی ممی کی طرح سکڑ گیا، اور وہ راتوں رات 10 سال بڑی دکھائی دینے لگیں۔

    37 سالہ خاتون سویٹلانا کا تعلق روسی شہر پرم سے ہے، انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خوب صورتی کے لیے کلینک گئی تھی لیکن اس کے برعکس نتیجہ نکل آیا، اور غلط انجیکشن سے ان کا چہرہ اس طرح سکڑا جیسے کسی ممی کا ہوتا ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے دوست نے کہا تھا کہ وہ کچھ معمر سی لگنے لگی ہیں، اس لیے وہ بیوٹی ٹریٹمنٹ کے لیے گئی، لیکن اس چکر میں اپنے چہرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا بیٹھیں، اور دوست کو بھی ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔

    خاتون نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے ان کا چہرہ ’ممی‘ کی طرح سکڑ گیا اور جلد ڈھیلی ہو گئی اور اس کے چہرے پر جھریاں آ گئیں۔

    سویٹلانا نے بتایا کہ کاسمیٹک سرجن نے ایک نئی دوا استعمال کی ہے جو حال ہی میں برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں استعمال کے لیے منظور کی گئی ہے، لیکن اس نئی دوا نے ان کے چہرے پر کولیجن کو تباہ کر دیا، اور جلد ڈھیلی ہو گئی۔

    اگرچہ خاتون کی شکایت پر سرجن کے خلاف مجرمانہ مقدمہ شروع کیا گیا ہے، لیکن سویٹلانا کا کہنا ہے کہ ان کی محبت، زندگی اور کیریئر برباد ہو چکے ہیں۔

    سویٹلانا نے بتایا کہ ایک بار سرجری خراب ہونے پر ڈاکٹر نے تسلی دی اور دوبارہ مفت انجکشن لگانے شروع کر دیے جس سے ان کا چہرہ مزید خراب ہو گیا۔

    خاتون کے مسائل اس وقت شروع ہوئے جب انھیں کاسمیٹولوجسٹ نے مشورہ دیا کہ لونگیڈازا (Longidaza) کے انجیکشن سے پرانے لفٹنگ جیل ایمپلانٹس کو ہٹا دیا جائے، یہ ایک روسی دوا ہے جو رواں سال کئی مغربی ممالک میں استعمال کے لیے منظور کی جا چکی ہے۔

    ڈاکٹر نے انھیں یقین دلایا کہ اس انجیکشن سے ان کی آنکھوں کے نیچے جلد میں موجود اضافی جیل ختم ہو جائے گی۔

    خاتون نے بتایا کہ ٹریٹمنٹ کے بعد شام کو میں آئینے کے پاس گئی اور دیکھا کہ میرا چہرہ بدلنا شروع ہو گیا ہے، میری آنکھوں کے نیچے کی جلد سوکھ گئی تھی اور سچ میں لٹک گئی تھی، اور پھر ہر گھنٹے بعد میرا چہرہ تیزی سے خش ہونے اور سکڑنے لگا۔

    سویٹلانا نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سے دوسری خواتین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھ ان جیسی غلطی نہ دہرائیں۔