Tag: کاشتکاروں

  • کاشتکاروں کی سہولت کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

    کاشتکاروں کی سہولت کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

    لاہور(7 اگست 2025): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجودگی میں محکمہ زراعت اور جی سی آئی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال کے ایگریکلچر مال میں کاشتکاروں کو ون سٹاپ سلوشن ملے گا، چاروں ماڈل ایگریکلچر مال  45 ایام میں فنکشنل ہو جائیں گے۔

    ماڈل ایگریکلچر مال پر زرعی مداخل، لون اور دیگر سروسز مہیا کی جائیں گی، ماڈل ایگریکلچر فارم پر جدید زرعی مشینری اور ٹریکٹر کی سروسز موجود ہوں گی، مشینی کاشت کے فروغ کے لئے جدید ترین زرعی مشینری بھی رینٹ پر مہیا کی جائے گی ۔

    کاشتکاروں کو ڈرون اسپرے کی سروسز بھی موجود ہوں گی،  مزید 10اضلاع میں کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ماڈل ایگریکلچر مالزبنائے جائیں گے، ماڈل ایگریکلچر فارم پر کاشتکاروں کے مسائل کا حل اور ضروریات کا حصول ایک چھت تلے ممکن ہوگا۔

    مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کے قیام سے کاشتکار کو مڈل مین کا محتاج یا جگہ جگہ خوار نہیں ہونا پڑے گا، کاشتکار بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ کاشتکار کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، مختصر عرصے میں کاشتکاروں کے لئے ریکارڈ اینیشی ایٹو لیکر آئے، عملی اور تاریخی اقدامات کرکے ثابت کردیا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں۔

  • کاشتکاروں کو گلاب کے پودے سے متعلق اہم مشورہ

    کاشتکاروں کو گلاب کے پودے سے متعلق اہم مشورہ

    اسلام آباد(4 اگست 2025): گلاب کے پودے لگانے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں کم از کم 6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو۔

    پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق ہارٹیکلچرو فلو ری کلچر جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین نے پھولوں کے کاشتکاروں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کا مشورہ دیا ہے۔

    ماہرین نے یہ مشورہ اس لیے دیا تاکہ ان پر درختوں کا سایہ نہ پڑ سکے اور کہا ہے کہ گلاب کے پودے لگانے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جہاں کم از کم 6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو۔

    کیونکہ گلاب کے پھول کو جسے کوئین آف فلاورز بھی کہا جاتا ہے اپنی بڑھوتری کیلئے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 6 گھنٹے دھوپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اس کیلئے مناسب درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔

    تاہم 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر پھولوں کی پیداوار میں کمی بھی رونما ہو سکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گلاب کی مختلف اقسام کو مختلف انواع کی زمینوں اور آب و ہوا میں کاشت کیا جاسکتا ہے، گلاب نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی مسحور کن خوشبو و خوبصورتی کے لحاظ سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

  • کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ

    کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا، لاک ڈاؤن کے باعث معاشی مشکلات کے دوران ریلیف کی فراہمی ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں کاشتکاروں کے وفد نے مشیرخزانہ سے ملاقات کی۔ اس دوران فخر امام، حماد اظہر، عبدالرزاق داؤد، پارلیمانی سیکریٹری فنانس سمیت دیگر اہم شخصیات ملاقات میں شریک تھیں۔ اس موقع پر کاشتکار رہنماؤں نے لاک ڈاون کے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

    اہم بیٹھک کے دوران پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز اور سیاسی قائدین کی آرا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خزانہ نے آئندہ بجٹ میں کاشتکاروں کے لیے خصوصی ریلیف سے آگاہ کیا۔

    گنے کے کاشتکاروں کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے، عثمان بزدار

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان زرعی ملک ہے، کاشتکار کی فلاح اولین ترجیحات میں شامل ہے، کاشتکاروں کی خوش حالی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر پالیسی سے کاشتکاروں کے تحفظات کا ازالہ یقینی بنائیں گے۔

    خیال رہے کہ ملک میں مختلف شعبوں کی طرح کاشتکاری بھی لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہے۔ تاہم حکومت معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کررہی ہے۔