Tag: کاشت کاروں

  • گزشتہ پالیسیوں سے کاشت کاروں کے گھروں کے چراغ بجھ گئے، جہانگیرترین

    گزشتہ پالیسیوں سے کاشت کاروں کے گھروں کے چراغ بجھ گئے، جہانگیرترین

    لودھراں: تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ زراعت کو پھرمعیشت میں صحیح کردار ادا کرنے والا شعبہ بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے زراعت ایمرجنسی پروگرام کے تحت مرغی پال اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دس پندرہ سال میں زراعت کا اتنا بڑا پروگرام شروع نہیں کیا گیا۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ گزشتہ پالیسیوں سے کاشت کاروں کے گھروں کے چراغ بجھ گئے، زراعت کو پھرمعیشت میں صحیح کردار ادا کرنے والا شعبہ بنائیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ گھریلو مرغبانی آمدنی کا ایک ذریعہ بنے گی، ٹراؤٹ کی پیدواربڑھانے کے پہلے پروگرام کا افتتاح 5ستمبرکو ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی مدد کرنی اور کاشت کاروں کی آمدنی بڑھانی ہے، ایک سال کے بعد ہم تمام منصوبوں کی پیشرفت دیکھیں گے۔

  • مڈل مین کے کردار کو کم کرکے ہی کسان اورصارف کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے، اکرم چوہدری

    مڈل مین کے کردار کو کم کرکے ہی کسان اورصارف کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے، اکرم چوہدری

    لاہور: چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سزائیں سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ مڈل مین کے کردار کو کم کر کے ہی کسان اور صارف کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں اور صارفین کے حقوق کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ کاشت کاروں، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے تعاون سے ہی قیمتوں میں استحکام ممکن ہے۔

    محمد اکرم چوہدری نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی کمزور رزعی پالیسی کے باعث پاکستان کو ٹماٹر، آلو، پیاز اور دیگر اجناس درآمد کرنا پڑتے ہیں۔

    چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول نے کہا کہ اشیائے خرونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سزائیں سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوامی فیصلے لے رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب عوام کی منتخب کردہ یہ حکومت ہی عوامی کی امنگوں کی اصل ترجمان ہوگی۔