Tag: کاغذات منظوری

  • نواز شریف  کے این اے 130 سے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض  ختم

    نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض ختم

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پر اعتراض ختم کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

    ٹربیونل نے اپیل پر آفس اعتراض کو ختم کر دیا، رجسٹرار ٹریبونل نے آر او کے فیصلے کی مصدقہ نقول اپیل کیساتھ نہ لگانے کا اعتراض عاٸد کیا تھا۔

    الیکشن ٹربیونل نے نواز شریف کے کاغذات کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوٸے متعلقہ ریٹرنگ افسر کو طلب کر لیا۔

    اپیل میں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا اور کہا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا، نواز شریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کیے ۔ ٹریبونل نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

  • این اے 243، عمران خان کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مسترد

    این اے 243، عمران خان کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مسترد

    کراچی : این اے 243 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مسترد کر دی اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے این اے243سےعمران خان کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی، ایپلٹ ٹریبونل نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے وہاب بلوچ نے اعتراضات دائر کئے تھے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی پر عمران خان کے اصل دستخط نہیں ، حلف نامہ اور کاغذات نامزدگی پر موجود دستخط بالکل مختلف ہیں ، جانچ پڑتال کے وقت عمران خان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجود نہیں تھے ، ریٹرننگ افسر نے میرے اعتراض کو اپنے حکم میں شامل نہیں کیا۔

    دائر اعتراضات کے مطابق کاغذات میں لکھا گیا عمران خان کے خلاف دھرنا کیس زیر التوا ہے یہ نہیں بتایا کہ اس کیس میں مفرور ہیں، عمران خان نے لکھا کہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے کوئی کام نہیں کیا ، ،جو وزیر اعظم بننے کا خواہش مند ہے خود تسلیم کررہا ہے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کوئی کام نہیں کیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ بیرون ملک دوروں کی تفصیلات میں اسپانسرز کا کوئی ذکر نہیں، بھارت کے دورہ کے بھی اسپانسر کا کوئی ذکر نہیں ، مودی تھا اسپانسر یا کوئی اور؟ یہ وضاحت نہیں۔

    اعتراضات میں کہا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی غلطیوں سے بھرے پڑے ہیں ، اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم ، بیٹی ٹیریان کے اخراجات کون پورے کررہا ہے یہ بھی ذکر نہیں ، سیتا وائٹ کہہ چکی ہے ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے،عمران خان نے بیٹی ٹیریان سے رشتہ بھی کاغذات میں چھپایا ،عمران خان صادق اور امین ہونے کی شرائط پر ہورا نہیں اترتے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات کے لیے اسلام آباد، لاہور، میانوالی اور کراچی سے کاغذات جمع کرائے ہیں ، جن پر اعتراضات دائر کیے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔