Tag: کاغذات نامزدگی

  • کنگنا رناوت بی جے پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی

    کنگنا رناوت بی جے پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی

    اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت نے لوک سبھا الیکشن کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خاص دن پر اداکارہ نے سبز ساڑھی پہنی ہوئی تھی جبکے ان ہمراہ والدہ آشا رناوت اور بہن رنگولی چندل بھی موجود تھیں۔ کنگنا رناوت نے کاغذات جمع کرواتے وقت اپنے سر پر مخصوص ہماچلی کیپ بھی پہنی ہوئی تھی۔

    37 سالہ کنگنا نے بھارتی رکن پارلیمنٹ بننے کی خواہش میں ریاست ہماچل پردیش سے بی جے پی کے ٹکٹ پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ کاغذات جمع کرانے کے بعد انتہا پسند اداکارہ مخالف سیاسی جماعت کانگریس پر تنقید کرنا بھی نہ بھولیں۔

    بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی ملک دشمن ذہنیت ملک کے لیے تشویشناک ہے۔ آج میں نے مندی سے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں، منڈی سے الیکشن لڑنے کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ میں کامیاب رہی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ سیاست کے میدان میں بھی مجھے کامیابی ملے گی۔

  • صدارتی الیکشن : کون سے 3 آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع  کرائے؟

    صدارتی الیکشن : کون سے 3 آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

    اسلام آباد : صدارتی الیکشن کیلئے 3آزادامیدواروں کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ، جن میں اصغرعلی مبارک،عبدالقدوس اور وحیداحمدکمال شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدارتی الیکشن کیلئے 3 آزاد امیدواروں کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔

    آزادامیدواراصغرعلی مبارک،عبدالقدوس اور وحیداحمدکمال نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    صدارتی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا آج آخری دن ہے، صدارتی الیکشن کیلئے کے پی سے اب تک کسی نے کاغذات جمع نہیں کیے۔

    کےپی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پریزائیڈنگ آفیسرتعینات کیے گئے تھے۔

    خیال رہے صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

    کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ کو ریٹرننگ آفیسر صبح 10 بجے کریں گے، کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے، صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو ہی آویزاں کی جائے گی اور دست بردار ہونے کی تاریخ 6 مارچ ہوگی۔

    صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح دس سے شام پانچ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

  • وزیراعظم کا انتخاب : شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

    وزیراعظم کا انتخاب : شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

    اسلام آباد : قائد ایوان کیلئے اتحادی جماعتوں کےامیدوارشہبازشریف اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد ایوان کیلئے اتحادی جماعتوں کےامیدوارشہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

    شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کےآفس میں جمع کرائے گئے ، اسحاق ڈار،طارق فضل چوہدری،حنیف عباسی اور دیگر ارکان نے کاغذات جمع کرائے۔

    شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی کیساتھ7افراد تجویزکنندہ اور7 تائیدکنندہ ہیں۔

    دوسری جانب قائد ایوان کیلئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کے کاغذات جمع کرانے وفد سیکرٹری آفس پہنچا، اسد قیصر،علی محمدخان، عامر ڈوگر، جنید اکبر سیکرٹری قومی اسمبلی آفس گئے۔

    سنی اتحادکونسل نےعمرایوب کےوزیراعظم کےکاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، اسدقیصر،علی محمد خان، عامر ڈوگر اور جنید اکبر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    وزیراعظم کیلئےکاغذات نامزدگی آج 2بجے تک سیکرٹری کےپاس جمع ہوں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسپیکر آفس میں سہ پہر3 بجےہوگی جبکہ وزیراعظم کا انتخاب کل صبح 11بجے ہوگا۔

  • شہباز شریف کراچی سے انتخابات لڑنے کیلئے اہل

    شہباز شریف کراچی سے انتخابات لڑنے کیلئے اہل

    کراچی : این اے دو بیالیس سے سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کاغذات کی منظوری اورمسترد کیے جانے کے خلاف ٹربیونلز میں سماعتیں جاری ہیں۔۔

    الیکشن ٹریبونل میں این اے 242 پر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

    الیکشن کمیشن نے بتایا اعتراض کنندہ کا کہناہے شہباز شریف نے حقائق چھپائے، جس پر وکیل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آر او کے سامنے جواعتراضات تھے وہ مستردہوئے، کوئی ٹیکس کوئی واجبات نہیں ہیں۔

    وکیل نے کہا کہ شہباز شریف نےوزیر اعظم کی حیثیت سےکوئی تنخواہ نہیں لی ، شہباز شریف نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کااین او سی بھی منسلک کیا، اعتراض کنندہ کا سفری اخراجات سے متعلق الزام بھی درست نہیں، کاغذات نامزدگی خودیاتجویزوتائید کنندہ کے علاوہ اتھارٹی لیٹر کیساتھ کوئی بھی جمع کراسکتا ہے۔

    الیکشن ٹریبونل نے کراچی این اے دو بیالیس سے شہبازشریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی اور الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا، جس کے بعد شہبازشریف کراچی سے انتخابات لڑنے کیلئے اہل ہوگئے۔

    شہباز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل پی پی کےمسعودخان نےدائرکررکھی ہے۔

    دوسری جانب این اے دو سو چالیس سے ارشد وہرا کوبھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی جبکہ پی ایس پچاسی سے محسن نثار پنہور اور این اے دو سو اکتیس سے نثارپنہور کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں منظور ہوگئیں۔

    کراچی سےتحریک انصاف کےامجدخان، حسن زیب اورعبد القیوم جبکہ حیدرآباد سے آرزوفیصل کوبھی الیکشن لڑنےکی اجازت مل گئی۔

  • فافن کا ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ

    فافن کا ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کاغذات مسترد کرنے کے فیصلے جاری کیے جائیں اور آراوز کسی بھی امیدوار کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کریں۔

    فافن کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلوں کا اجرا کاغذات مسترد کرنے وجوہات جاننے کے لیے ضروری ہیں، ضوابط کے خلاف کاغذات مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن اختیارات استعمال کرے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن متعلقہ افسرکےخلاف کاروائی کرسکتاہے۔

    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت آر اوز فیصلے جاری کرنے کے پابند ہیں، الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 12.4 فیصد رہی۔

    فافن نے بتایا کہ الیکشن 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 10.4 فیصد اور الیکشن 2013 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح14.6 فیصد تھی۔

  • شیخ رشید کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر رد عمل

    شیخ رشید کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر رد عمل

    راولپنڈی: شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے اور سپریم کورٹ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں، جس پر ایک وڈیوپیغام میں انھوں نے کہا آر او نے انھیں فیصلے کی کاپی بھی نہیں دی ہے، وہ سپریم کورٹ تک جائیں گے، اور قلم دوات کے نشان پر این اے 56 اور 57 سے انتخاب لڑیں گے۔

    انھوں نے کہا ’’گزشتہ روز مجھے بلا کر بتایا گیا کہ مری کے ریسٹ ہاؤس میں رہنے پر 942 روپے بقایا جات ادا نہیں کیے، جس پر مجھے نا اہل قرار دیا گیا ہے، یہ ایک مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، میں 50 سال میں کسی بھی ریسٹ ہاؤس نہیں ٹھہرا، ثابت ہو تو سیاست سے دست بردار ہو جاؤں گا۔‘‘

    پی ٹی آئی کے 54 امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

    شیخ رشید نے کہا میں اپنے حق کے لیے لڑوں گا، پی ٹی آئی ووٹرز کی بھی حمایت حاصل ہے، میری واضح کامیابی دیکھتے ہوئے مجھے نا اہل قرار دیا گیا ہے، فیصلے کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ اپنے حق کے لیے سپریم کورٹ تک جاؤں، آخری دم تک آئینی قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔

    واضح رہے کہ بڑے نام کاغذات منظور کرانے میں ناکام رہے ہیں، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ الیکشن کمیشن کی کسوٹی پر پوری نہ اتری، پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی، سابق اسپیکر اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، حماد اظہر، مراد سعید، اعظم سواتی، یاسمین راشد اور زلفی بخاری کے کاغذات پر بھی ریجیکٹڈ کا ٹھپہ لگ گیا۔

  • کالاشی نوجوان نے چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے

    کالاشی نوجوان نے چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیے

    چترال: کالاش کمیونٹی کی تاریخ میں پہلی بار کسی کالاشی نوجوان نے بھی آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مقامی نمائندے سید نذیرحسین کی رپورٹ کے مطابق چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 2 لوئر چترال کے کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان لوک رحمت نے جنرل نشست کے لیے آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    چترال کی کالاش کمیونٹی کو اقلیتی برادری میں شمار کیا جاتا ہے، وہ اپنے رسوم و رواج کے اعتبار سے قدیم تہذیب و تمدن کی یاد دلاتے ہیں اور موجودہ زمانے میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔

    کالاش کمیونٹی کے پڑھے لکھے نوجوان قبیلے کی قدیم رسومات کو فرسودہ قرار دے کر رہن سہن تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لوک رحمت نے چترال کے نوجوان طبقے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے آلہ کار بننے کی بجائے نوجوان قیادت کا ساتھ دے کر چترال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    لوک رحمت نے اپنے پیغام میں کہا کہ روایتی سیاست دانوں نے قوم کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، تاریخ گواہ ہے کہ ماضی کے ہر انقلاب میں نوجوان طبقے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کالاش کیمونٹی کو اب تک قومی ورثہ قرار نہیں دیا گیا ہے، میری ترجیح اسے نیشنل ہیریٹیج ڈکلیئر کروانا ہے، اور اس کے بعد اس کی تعمیر و ترقی کے لیے لائحہ عمل بناؤں گا۔ اور آنے والے وقتوں میں کالاش سے مستقل طور پر ایک صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی سیٹ بنواؤں گا۔

  • حافظ نعیم نے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    حافظ نعیم نے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے مسلم پرویز این اے 249 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی کے قابض میئر کا رویہ قوم کے سامنے ہے۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کراچی دشمن ادارہ ہے، میونسپلٹی ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں وصول کرنا کراچی کے عوام سے دشمنی ہے، کراچی کے عوام پر مظالم برداشت نہیں کریں گے۔

    مسلم ممالک نے بے غیرتی کا لبادہ اوڑ رکھا ہے، حافظ نعیم الرحمان

    حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قبضہ مئیر کراچی کو گھر بھیجیں گے اور کراچی کامئیر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

  • ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

    ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

    لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پارٹی ٹکٹ کے تمام درخواست گزار امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیدی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں پر اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار متعلقہ ریٹرنگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔

     پارٹی صدر شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو 22 دسمبر تک حلف نامہ جمع کرانا ہو گا کہ پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے اور حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے۔

  • پنجاب عام انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی  تاریخ میں 2 روزکی توسیع

    پنجاب عام انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روزکی توسیع

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روزکی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روزکی توسیع کردی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس تاریخ میں اضافے کا اطلاق مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا،اب کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 مارچ ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں پرفہرست16مارچ تک جمع کرانے کی پابند ہیں تاہم الیکشن کا تمام شیڈول 8 مارچ 2023 کےنوٹیفکیشن کےمطابق برقرار ہے۔

    خیال رہے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔