Tag: کاغذات نامزدگی منظور

  • این اے 207 :  آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

    این اے 207 : آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

    اسلام آباد : این اے 207 نواب شاہ پر ضمنی انتخاب کیلئے آصفہ بھٹوکے کاغذات نامزدگی فارم منظورکرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این ا ے 207 نواب شاہ پر ضمنی انتخاب کیلئے صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی فارم منظور ہوگئے۔

    نواب شاہ میں آصفہ بھٹو کے فارم کی جانچ پڑتال کیلئے پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم آراو کے دفتر پہنچی، جس میں فاروق ایچ نائیک،صوبائی وزیر جیل خانہ جات، صوبائی وزیر داخلہ و وزیر قانون شامل تھے۔

    پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم کی موجودگی میں جانچ پڑتال ہوئی اور آر او نےکاغذات مکمل ہونےپرمنظوری دے دی، آصفہ بھٹو زرداری ضمنی الیکشن میں این اے دوسات سے انتخاب لڑیں گی۔

    اس موقع پر معروف قانونی وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری کے نامزدگی فارم کی آج جانچ پڑتال تھی، آصفہ بی بی کو پارٹی ٹکٹ بھی دیدیا گیا، آصفہ بی بی کے نامزدگی فارم منظور کرلئے گئے ہیں، آصفہ بی بی پہلی بار قومی اس مبلی کی نشست پر انشاء جیتے گی اور پہلی بار یہاں سے قومی اسمبلی کی ممبر ہوں گی۔

  • صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور

    صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور

    اسلام آباد: سابق صدر، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور اتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال ہوئی، صدراتی امیدوار آصف زرداری کی طرف فاروق نائیک اور سینیٹر شہادت اعوان الیکشن کمیشن پہنچے۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پراعتراض عائد نہیں کیا گیا، نمبر پورے ہیں، آصف زرداری دوسری بار صدر منتخب ہوں گے۔

    خیال رہے صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوگا، صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح دس سے شام پانچ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

  • کراچی کے مئیر و ڈپٹی میئر کا انتخاب 24 اگست کو ہوگا، کاغذات نامزدگی منظور

    کراچی کے مئیر و ڈپٹی میئر کا انتخاب 24 اگست کو ہوگا، کاغذات نامزدگی منظور

    کراچی : مئیر کراچی اور ڈپٹی مئیر کے لیے ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور ارشد وہرہ سمیت پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چوبیس اگست کو مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوگی، کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ کے ایم سی بلڈنگ میں جاری ہے۔

    مئیر کراچی کے لیے جیل میں زیر حراست متحدہ قومی مووومنٹ کے امیدوار وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر کے لیے ارشد وہرہ سمیت ڈور میں شامل پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

    نامزد ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کو یتیم سمجھا جا رہا ہے، بیوروکریسی نے وزیراعلیٰ کو بے وقوف بنا رکھا ہے۔

    مئیر کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کراچی کی ناقص صفائی ستھرائی کا ذمے دار میٹروپولیٹن کو قرار دیا ہے، ڈپٹی مئیر کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار نے بلدیاتی کمزوریوں، پانی کی قلت ختم کرنے سمیت ترقیاتی منصوبوں کے شہریوں کو خواب دکھا دئیے۔

    امیدواروں کی حتمی فہرست سولہ اگست کو آویزاں کی جائے گی، پولنگ چوبیس اگست کو ہوگی اور انتخابی نتائج کا اعلان پچیس اگست کو ہوگا جبکہ مئیر ، ڈپٹی مئیر اور ضلعی چئیرمین اور وائس چئیرمین تیس اگست کو حلف اٹھائیں گے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے اسیر امیدوار وسیم اختر کی بھی ضمانت میں بیس اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

     

  • سردارایازصادق کےکاغذات نامزدگی منظور، اعتراضات مسترد

    سردارایازصادق کےکاغذات نامزدگی منظور، اعتراضات مسترد

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سردارایازصادق کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اےایک سوبائیس کےضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی،عوامی تحریک کے اعترضات مسترد کرتے ہوئےسردارایازصادق کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے۔

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی کےکاغذات پرتحریک انصا ف کی جانب سےاعتراض عائد کیاگیاتھا کہ ایازصادق کی آمدنی اخراجات سے مطابقت نہیں رکھتی۔

    ٹربیونل نےتیئس لاکھ سےزائد کی ادائیگی کاحکم دیاجوادانہیں کئےگئے۔ درخواست گزاروں کاموقف تھا کہ سردار ایاز صادق پر دھاندلی کے الزامات اور لاکھوں روپے جرمانہ ہے جس کی وجہ سے وہ آئین کے آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اترتے۔

    واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس پر اب اس حلقہ میں دوبارہ انتخاب ہونے جا رہے ہیں۔