Tag: کاغذات نامزدگی

  • قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج شروع ہوگا

    قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج شروع ہوگا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کی تینتیس نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج سے وصول کئے جائیں۔

    امیدوار8  فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 9 فروری کوامیدواروں کی لسٹ جاری کی جائے گی۔

    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل 13 فروری کومکمل ہوگا ، جس کے بعد 22 فروری کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

    ایم کیوایم کے 22 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ، پیپلزپارٹی نے17سے زائد امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اپنے ہی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

    کراچی میں قومی اسمبلی کی خالی نشستیں جن پر ضمنی انتخاب ہوگا، ان میں این اے241کورنگی،این اے 242 شرقی، این اے 243 شرقی ، این اے 244 شرقی، این اے 247 جنوبی، این اے 250غربی ،این اے 252 غربی، این اے 254 وسطی اور این اے 256 شامل ہیں۔

  • قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر انتخاب: 6 حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

    قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر انتخاب: 6 حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

    کراچی : قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 ، این اے 237 ، این اے 239 ، این اے 31 ، این اے 108 اور این اے45 کے ضمنی الیکشن کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر انتخاب کیلئے 6 حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

    پشاورسے قومی اسمبلی کے حلقہ 31 کی خالی نشست پر عمران خان کی جانب سے حاجی شوکت علی نےکاغذات جمع کرادئیے۔ یہ نشست شوکت علی کےاستعفیٰ کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    کراچی کی تینوں نشستوں سے عمران خان کے کا غذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، این اے 246 سے کاغذات نامزدگی عمران اسماعیل ین اے 237 سے کیپٹن(ر) جمیل اور این اے 239 سے کاغذات نامزدگی راجہ اظہر نے جمع کرائے۔

    این اے 246 پر تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی شکور شاد نےبھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے، شکورشاد عمران خان کے کورنگ امیدوار ہیں۔

    فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار فرخ حبیب نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    ضمنی الیکشن این اے 45کرم ون میں بھی عمران خان کے کا غذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کرائے گئے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

  • شاہ محمود اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، بابر اعوان کے اعتراضات مسترد

    شاہ محمود اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، بابر اعوان کے اعتراضات مسترد

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے، شہباز شریف پر بابر اعوان کے اعتراضات مسترد کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔

    ن لیگ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، تاہم شاہ محمود کے وکیل بابر اعوان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا اور کہا شہباز شریف کرپشن مقدمات میں نامزد ہیں، اس لیے وہ وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں۔

    تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

    تاہم تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گئے تمام اعتراضات مسترد کر دیے گئے، اسپیکر چیمبر میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھانے کے دوران تلخ کلامی بھی ہوئی، تلخ کلامی لیگی رہنما احسن اقبال کی بابر اعوان اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہوئی۔

    شاہ محمود کے وکیل بابر اعوان نے اعتراضات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کرپشن مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں، ان کی نامزدگی پر اعتراض 100 فی صد درست اور قانونی ہے۔

  • سینیٹ انتخابات : یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

    سینیٹ انتخابات : یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کیلئے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، ریٹرننگ آفیسر ظفر اقبال کی جانب سے کل صبح 9بجے فیصلہ سنایا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوسف رضاگیلانی کےکاغذات نامزدگی کے معاملہ پر فریقین آراوکےروبروپیش ہوئے، پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات چیلنج کئے۔

    فرید رحمان کے وکیل نےدلائل میں توشہ خانہ ریفرنس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا یوسف رضا گیلانی کریشن میں ملوث رہے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے بھی سزا یافتہ ہیں۔

    فرید رحمان کےوکیل نے دلائل میں کہا سوئس حکومت کو خط نہ لکھ کرسپریم کورٹ کی توہین کی گئی، وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے ہی حلف کی خلاف ورزی کی، اس غیر قانونی عمل پر عمر بھر کیلئےنا اہلی بنتی ہے، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62،62کےتحت اہل نہیں ۔

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے تسلیم کیا انکےخلاف26کیسززیرالتواہیں، وہ آرٹیکل63،62پر پورانہیں اترتے، ان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس موجودہے۔

    اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے وکلا نے دلائل کےدوران بار بار مداخلت کی، پیپلزپارٹی وکلا کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی پر کوئی سزا نہیں ہوئی، جس پر وکیل تحریک انصاف نے کہا یوسف رضا گیلانی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

    دلائل کے بعد یوسف رضاگیلانی کےکاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، ریٹرننگ آفیسر ظفر اقبال کی جانب سے کل صبح 9بجے فیصلہ سنایا جائےگا۔

  • سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی: کونسی جماعت بازی لے گئی

    سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی: کونسی جماعت بازی لے گئی

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کیلئے سب سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ مسلم لیگ ن دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے170 امیدواروں نےکاغذت نامزدگی جمع کرائے ، سب سے زیادہ پی ٹی آئی کی جانب سے 52 امیدوار میدان میں ہیں ، مسلم لیگ ن 19 امیدوروں کے ساتھ دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی 18 امیدواروں کےساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔

    سینیٹ الیکشن کیلئے بلوچستان سے بی این پی نے 16، جےیوآئی ف کے5امیدوار ، پی ٹی آئی کے 3امیدوار ، بی این پی مینگل 5،بی این پی عوامی کے2 امیدوار ، اے این پی 3،آزاد2،جمہوری وطن پارٹی ،ہزارہ ڈیولپمنٹ پارٹی کا1،1امیدوار میدان میں ہیں۔

    خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی 23،پی پی کے 3امیدوار ، اے این پی 3،جے یو آئی 8،مسلم لیگ ن کے 3امیدوار ، جماعت اسلامی ایک اور آزاد امیدوار9 ہیں ۔

    سندھ سے پی پی پی کے 14،ایم کیو ایم 10 امیدوار ، پی ٹی آئی 12،جی ڈی اے2 ،ٹی ایل پی کا ایک امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے15، مسلم لیگ ن کے 12 امیدوار ، مسلم لیگ ق کا ایک امیدوار ہیں۔

    اسلام آباد سے پیپلزپارٹی 1، پاکستان تحریک انصاف 5 اور مسلم لیگ ن کے4امیدوار میدان میں ہیں۔

  • قبائلی اضلاع میں پہلاالیکشن : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل آج سے شروع

    قبائلی اضلاع میں پہلاالیکشن : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل آج سے شروع

    پشاور : قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہورہاہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائےگی۔

    خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل آج سے شروع ہوگا، کاغذات نامزدگی 11 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

    نامزد امیدواروں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلیں 22 مئی تک دائر کی جاسکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائےگی، کاغذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 مئی ہے،
    کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہے۔

    مزید پڑھیں : قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 2 جولائی کو ہوگی

    امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے۔

    خیال رہے ضم ہونے کے بعد یہ سابق فاٹا میں پہلا صوبائی الیکشن ہوگا، صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری
    کردیا گیا ہے، ان سولہ حلقوں میں پولنگ دوجولائی کو ہوگی جبکہ اس ضمن میں‌ریٹرننگ افسر 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کرےگا۔

    خیبر پختونخواہ کے 16 حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

  • ضمنی الیکشن: فیصل سبزواری، سعد رفیق اور عابد شیر علی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

    ضمنی الیکشن: فیصل سبزواری، سعد رفیق اور عابد شیر علی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے

    اسلام آباد: آج ضمنی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں بہ طور امیدوار شریک ہونے کے لیے امیدواروں کی طرف سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

    مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں ہارنے والے امیدواروں کو ایک بار پھر میدان میں اتار دیا ہے، این اے 131 پر خواجہ سعد رفیق اور غزالہ رفیق الیکشن لڑیں گے۔

    [bs-quote quote=”چکوال سے چوہدری شجاعت ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار ہیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے کرن علیم خان نے این اے 131 پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے، ن لیگ کے عابد شیرعلی نے حمزہ شہباز کی خالی کردہ نشست پر کاغذات جمع کرا دیے۔

    چکوال سے چوہدری شجاعت ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار ہیں، کراچی سے فیصل سبزواری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

    فیصل سبزواری کپتان کی نشست پر


    کراچی سے کپتان کی نشست پر فیصل سبزواری الیکشن لڑیں گے، این اے 243 کراچی سے فیصل سبزواری نے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرا دیے۔

    ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے فیصل سبزواری کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے، این اے 243 گلشن اقبال سے الیکشن میں حصہ لیا جائے گا۔

    ایم کیو ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی خالی کردہ نشست پر الیکشن لڑے گی، ایم کیوایم کے عامر ولی چشتی نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے۔

  • صدارتی انتخاب: الیکشن کمیشن آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرے گا

    صدارتی انتخاب: الیکشن کمیشن آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرے گا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی آج ہوگی، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو آج صبح 10 بجے کمیشن کے سامنے تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق تجویز کنندگان اور تائید کنندگان کو اپنے اصلی شناختی کارڈ اور سینیٹ اور متعلقہ اسمبلی سے جاری رکنیت کارڈ اپنے ہمراہ لانا ہوں گے۔

    صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی آج کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 30 اگست کو دوپہر12 بجے تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔

    ملک کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبرکو ہوگی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پرمشتمل الیکٹورل کالج صدرمملکت کا انتخاب کرے گا۔

    صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

    سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ کے عمل میں حصہ لیں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ میں حصہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار اعتراز احسن، تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی جبکہ ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے نامزد امیدوار جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔

  • ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کےلیےکاغذات نامزدگی کی وصولی آج سےشروع

    ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کےلیےکاغذات نامزدگی کی وصولی آج سےشروع

    ‏اسلام آباد : ملک بھر کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج سے 30 اگست تک وصول کیے جائیں گے جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 31 اگست کو جاری کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبرتک کی جائے گی۔

    کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی جن پرفیصلے 13 ستمبرتک ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی اور 15 ستمبر تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، انتخابی نشانات کے ساتھ حتمی فہرست 16 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوا تھا جبکہ عام انتخابات میں زیادہ نشستوں پرجیتنے والوں نے 28 نشستیں چھوڑی ہیں۔

  • صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے

    صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے

    اسلام آباد : صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے، ہائی کورٹ رجسٹرار آفسز میں صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک پریزائیڈنگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 30 اگست کو دوپہر12 بجے تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔

    ملک کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبرکو ہوگی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پرمشتمل الیکٹورل کالج صدرمملکت کا انتخاب کرے گا۔

    صدراتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

    سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ کے عمل میں حصہ لیں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ میں حصہ لیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹرعارف علوی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

    پیپلزپارٹی نے صدرکے انتخاب کے لیے اعتراز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے ان کے نام پرتحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔