Tag: کافی ود کرن سیزن 8

  • سری دیوی کی موت کے وقت کس نے سہارا دیا؟ جھانوی نے احوال بتادیا

    سری دیوی کی موت کے وقت کس نے سہارا دیا؟ جھانوی نے احوال بتادیا

    کافی ود کرن سیزن 8 کی تازہ ترین قسط میں میزبان کرن جوہر نے جھانوی کپور کو ان کی بہن خوشی کپور کے ہمراہ مدعو کیا۔

    دونوں بہنیں اس لمحے کے حوالے سے بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں جب انہیں اپنی والدہ سری دیوی کے انتقال کی خبر ملی تھی۔

    جھانوی کپور نے بتایا کہ جب مجھے فون آیا، میں اپنے کمرے میں تھی اور مجھے خوشی کے کمرے سے رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔ اطلاع ملتے ہی میں اپنی بہن کے کمرے کی جانب دوڑی اور اپنی بہن کو گلے سے لگا لیا۔

    جھانوی نے کرن کو بتایا کہ خوشی کپور نے اندر سے بکھر جانے کے باوجود، اس دل دہلا دینے والے وقت میں میرا ساتھ دینے کے لیے خود کو تیار کیا اور ضبط پر قابو کرلیا۔

    جھانوی نے کہا کہ خوشی کپور نے جیسی ہی مجھے دیکھا اس نے رونا بند کردیا وہ میرے پاس بیٹھ گئی اور مجھے تسلی دینے لگی اور میں نے اس کے بعد اسے کبھی روتے نہیں دیکھا۔

    شاہ رخ خان کو پہلی بار سامنے دیکھ کر سکتے میں آگئی تھی، تاپسی پنوں

    واضح رہے کہ ماضی کی مشہور و معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کا انتقال فروری 2018 میں دبئی میں ہوا تھا، جہاں وہ اپنے شوہر بونی کپور کے ساتھ بھتیجے ارجن مارواہ کی شادی میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ ان کی موت کی وجہ ان کے دبئی کے ہوٹل کے باتھ ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوبنا بتائی گئی تھی۔