Tag: کالاباغ ڈیم

  • کالاباغ ڈیم کو متنازع بنانے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، بیرسٹرعلی ظفر

    کالاباغ ڈیم کو متنازع بنانے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، بیرسٹرعلی ظفر

    اسلام آباد : نگراں وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کو متنازع بنانے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، ڈیمز کا نہ بننا آئندہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ دنیا میں20سے30فیصد ڈیولپمنٹ بجٹ پانی پر لگایا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں3سے7فیصد بجٹ پانی پر لگاتے ہیں، پوری قوم کو پانی کی کمی کے مسائل کا ادراک ہے پانی سے متعلق بجٹ کو تبدیل کرنا ہوگا، کالاباغ ڈیم سے متعلق صوبوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔

    نگراں وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے انڈس واٹرٹریٹی کی خلاف ورزی کرکے کشن گنگا ڈیم بنایا،پاکستان نے بھی کالاباغ سمیت6سے7ڈیم بنانے تھے، کالاباغ ڈیم پر تو اتفاق نہیں ہوا مگر دیگر ڈیمز کیوں نہیں بنائے گئے؟ بدقسمتی سے ہم نے معاہدے کے بعد صرف دو ڈیم بنائے ہیں، ڈیمز کا نہ بننا آئندہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کالاباغ ڈیم متنازع بنانے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، کالاباغ ڈیم کےمعاملے پر صوبوں میں غلط فہمیاں ہوئیں، ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، پانی کے بحران کے حل کیلئے10تجاویز زیرغور ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 90 سے95فیصد پانی ایگری کلچر کیلئے استعمال ہوتا ہے، لائنیں نہ ہونے سے کنالز کے ذریعے پانی48فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے، ڈیمز میں مٹی بھرنے سے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں کمی آئی ہے، منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی گنجائش بہت کم ہوچکی ہے۔

    یاد رہے کہ قوم پرست رہنماؤں کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی مخالفت زور و شور سے کی جارہی ہے، اس سلسلے میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کالا باغ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، نہیں بننے دیں گے۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ کالا باغ ڈیم رد ہوچکا ہے اسی لیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی دوسرے ڈیموں کی تعمیر کی بات کی۔

    مزید پڑھیں : کالا باغ ڈیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، نہیں بننے دیں گے، اسفند یار ولی

    خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک میں پانی کی قلت کے مسئلے پر ایکشن لیتے ہوئے ڈیموں کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا اور اس سلسلے میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے عدالتی حکم کے ذریعے فنڈ بھی قائم کردیاہے۔

  • ن لیگ تباہ ہوتے دیکھ رہا ہوں، کالاباغ ڈیم کیلئے سب کا اتفاق ضروری ہے، عمران خان

    ن لیگ تباہ ہوتے دیکھ رہا ہوں، کالاباغ ڈیم کیلئے سب کا اتفاق ضروری ہے، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو تباہ ہوتے دیکھ رہا ہوں،کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے سب کا اتفاق ضروری ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزراء کی کرپشن ملک کوتباہ کردیتی ہے، پاکستان کو درپیش تمام مسائل کے پیچھے کرپشن ہے، ملکی قرضہ 6ہزارارب سے27ہزارارب تک پہنچ گیا ہے، ملک کاپیسہ کہاں گیا؟ آج بچہ بچہ مقروض ہے، ہمیں قرضوں میں ڈبو دیا گیا ہے، قوم غریب اور حکمرانوں کے بچے راتوں رات امیر ہوگئے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اکنامک پلان ابھی سے تیار کرنا شروع کردیا ہے، پلان یہ کررہے ہیں کہ پہلے سو دنوں میں ہمیں کیا کرنا ہے؟

    عمران خان نے کہا کہ تبدیلی لیڈر لاتا ہے، وزیراعظم بنا تو پی ایم ہاؤس استعمال نہیں کروں گا، ہم وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ تعلیم کا مرکز اور گورنر ہاؤس کو پبلک پارک اور گیسٹ ہاؤس بنائیں گے،90دن میں کرپشن ختم کرسکتے ہیں، کرپشن ختم کرنی ہے تو اوپر سے ختم کریں۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری یا نوازشریف کے مل کر حکومت بنانے سےبہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں رہیں، انشااللہ ہمیں کسی سےاتحاد کی ضرورت نہیں پڑےگی، بلاول بھٹواورزرداری کو عوام کے مسائل کا علم نہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دھرنے سے لوگوں کو اپنےحقوق کا پتا چلا،20سال سے لوگوں کو کہہ رہاہوں کہ کرپشن ہی اصل مسئلہ ہے، پاناما کے بعد لوگوں کو میری بات سمجھ میں آئی، پاناما کیس نے بتایا کہ حکمران منی لانڈرنگ کیسے کرتے ہیں، عوام آج جان چکے ہیں منی لانڈرنگ کیا ہوتی ہے، کرپشن کے ذریعے تعلیم، صحت اور اسپتالوں پر لگنے والا پیسہ ملک سے باہر منتقل ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو تباہ ہوتے دیکھ رہا ہوں، ن لیگ کانظریہ کرپشن ہے، پہلے دو بھائی فیصلے کرتے تھے،اب ان کے بچےآگئے ہیں، ن لیگ میں کوئی کسی کو ٹکٹ دے رہا ہے تو کوئی کسی کو، بادشاہت کے اثرات سامنے آرہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، عمران خان

    ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، ہم نئی واٹرپالیسی لے کرآئیں گے، کالا باغ ڈیم متنازع ڈیم ہے تاہم کالا باغ ڈیم بنانے کیلئے تمام صوبوں اور سیاسی جماعتوں کا اتفاق ضروری ہے، ہمیں عوام سےسچ بولناچاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پاکستان مسلم لیگ ق نے کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے مہم چلانے کااعلان کردیا

    پاکستان مسلم لیگ ق نے کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے مہم چلانے کااعلان کردیا

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق نے کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے مہم چلانے کااعلان کردیا،چوہدری پرویز الہیٰ کہتے ہیں ڈیم کے حق میں بائیس نومبر کو بہاولپور میں جلسہ ہوگا، نام کا مسئلہ ہے تو کالاباغ کو پاکستان ڈیم کا نام دے دیا جائے۔

    اسلام آباد میں کالاباغ ڈیم کے معاملے پر سیمینار منعقد ہوا جس  سے خطاب میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کالا باغ ڈیم کے حق میں ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کردیا،مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نےکہا بلاوجہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی جا رہی ہے، کسی کوکالاباغ پسند نہیں تو اس کا نام کوپاکستان ڈیم رکھ دیا جائے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دور میں دیگر تینوں وزراء اعلی کو کہا تھا کہ کالاباغ ڈیم پردستخط کریں اور پنجاب کوکچھ نہ دیں، چوہدری پرویز الہیٰ نے کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا قاف لیگ بائیس نومبر کو کالاباغ ڈیم کے حق میں بہاولپور میں جلسہ کرے گی۔

    کانفرنس میں دیگر مقررین نے بتایا کالا باغ ڈیم سے ماہانہ چھتیس سومیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، جس کی قیمت دوروپے فی یونٹ ہوگی۔ اور چاروں صوبوں کوپانی کا وافر ذخیرہ بھی میسرہوگا۔