Tag: کالا باغ ڈیم

  • اقتدارمیں آنے کے بعد کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے، پرویزالٰہی

    اقتدارمیں آنے کے بعد کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے، پرویزالٰہی

    سرگودھا : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران نو سال سے کہہ رہے ہیں بس اب بجلی آجائے گی حکمران بجلی نہیں بنا رہے بلکہ مال بنارہے ہیں، عوام ہمیں کامیاب بنائیں کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں مسلم لیگ ق کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کی بھی انتہا ہوگئی ہے، میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ وہ ہمیں کامیاب کروائیں اور اقتدار میں لائیں تو ہم کالا باغ ڈیم کو مکمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی نہیں عوام کو صاف پانی بھی دیں گے اور مفت ٹیوب ویل بھی چلائیں گے جبکہ کالاباغ ڈیم سے بجلی فی یونٹ 3 روپے میں فراہم کی جائےگی۔

    پرویزالہٰی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 5 مرلے پر ٹیکس لگا دیا، انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں، کسانوں پر پھر خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر پہلے کی طرح کسانوں کو مفت پانی اور بیچ فراہم کریں گے۔ ان لوگوں نے پنجاب کے حکمرانوں نے اسپتالوں کا برا حال کردیا ہے، امن وامان کی یہ حالت ہے کہ سرگودھا میں 20 افراد قتل کردیئے گئے۔

  • پاک چائنا اقتصادی راہداری کو متنازعہ نہ بنایا جائے، خورشید شاہ

    پاک چائنا اقتصادی راہداری کو متنازعہ نہ بنایا جائے، خورشید شاہ

    کوئٹہ : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کو کالا باغ ڈیم جیسا متنازعہ منصوبہ نہ بنایا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی پی رہنماء سید خورشید شاہ نے کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے تحت کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پراپوزیشن جماعتیں ایک آواز ہوگئیں، کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں سیدخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم جیسا متنازعہ منصوبہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کو سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ حکومت خود متنازعہ بنا رہی ہے۔

      کانفرنس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ منصوبے کے روٹ میں تبدیلی سے باز رہا جائے۔

    کل جماعتی کانفرنس میں جمعیت علمائےاسلام ف،جمہوری وطن پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعت کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

  • کالا باغ ڈیم کی تعمیرمیں تاخیر تباہی ہے، اسلام آباد چیمبر

    کالا باغ ڈیم کی تعمیرمیں تاخیر تباہی ہے، اسلام آباد چیمبر

    اسلام آباد : کالا باغ ڈیم کی تعمیرمیں تاخیر سے ملک و قوم کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے،سیاستدان قومی مفادکو پس پشت ڈالتے ہوئے سیاسی مفادات کو ترجیح نہ دیں۔

    ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست ڈاکٹر شاہد رشید بٹ نے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین پرویز خان خٹک سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیم کے بغیرنہ تو ملک کا کوئی مستقبل ہے نہ آنے والی نسلوں کا،اس ڈیم کی غیر موجودگی میں پاکستان کو ریگستان بننے سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔

    جس کے بعد بھوک، پیاس ، غربت، عدم استحکام اور تنازعات بیس کروڑ عوام کا مقدر بن جائیں گے،شاہد رشید بٹ نے زور دیا کہ کالا باغ ڈیم کے مخالفین کو ملک کے مفاد میں اپنے موقف پر نظر الثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

  • کشکول توڑنے کیلئے ایک قوم بننا پڑے گا,چودھری محمد سرور

    کشکول توڑنے کیلئے ایک قوم بننا پڑے گا,چودھری محمد سرور

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم سمیت کئی قومی معاملات سیاست کا شکار ہیں، کشکول توڑنے کیلئے ایک قوم بننا پڑے گا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں، یہی بنیادی جمہوریت ہے، بدقسمتی سے کچھ قومی معاملات سیاست کا شکار ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران نے گیس پائپ لائن کو اپنے ملک میں مکمل کرلیا ہے لیکن پاکستان میں یہ منصوبہ الجھا ہوا ہے، کشکول توڑنے اور آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کے لیے پہلے ہمیں ایک قوم بننا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک سیلاب، زلزلے اور صاف پانی کے منصوبوں کے فنڈز ہڑپ کئے جاتے رہیں گے ۔

    کوئی ہم پر اعتماد نہیں کریگا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مغرب کا پاکستان میں اقلیتی حقوق سے متعلق نظریہ غلط فہمی کا شکار ہے، کرسمس کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، آئندہ ہولی کی تقریب بھی ادھر ہی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس اور محکمہ تعلیم کے درمیان کوئی اختلافات نہیں، وزیر اعلی پنجاب سے میری مکمل ہم ہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یونیورسٹیوں کے نئے کیمپس بننے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مخالف نہیں ہیں۔