Tag: کالعدم بی ایل اے

  • کالعدم بی ایل اے کے سہولت کار ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی گرفتار

    کالعدم بی ایل اے کے سہولت کار ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی گرفتار

    کوئٹہ : کالعدم بی ایل اے کے سہولت کار ڈاکٹر عثمان قاضی کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، میر خان لہڑی پراسیکیوٹر انسپکٹر بنا اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم بی ایل اے کے سہولت کار مطالعہ پاکستان کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی کے قریبی ساتھی گرفتار کرلیا۔

    ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ میر خان لہڑی بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے،اس نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے وکالت میں ڈگری لی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ میر خان لہڑی پراسیکیوٹر انسپکٹر بنا اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کرتارہا جبکہ اس کے درجن سےزیادہ وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ : دہشت گردوں کا سہولت کار ڈاکٹرعثمان قاضی گرفتار

    یاد رہے 18 اگست کو پولیس نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام میں بلوچستان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (بیوٹمز) کے لیکچرار پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی گرفتار کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو 12 اگست کی رات گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو گرفتار خودکش بمبار کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔

    ذرائع کے مطابق 11 اگست کو شہر میں گرفتار خودکش بمبار کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، ڈاکٹر عثمان نے دوران حراست دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    اس کے علاوہ ملزم نے ریلوے اسٹیشن پر حملے میں مدد کرنے اور درجنوں بمباروں کو تربیت دینے کا اعتراف بھی کیا، گرفتار پروفیسر جشن آزادی کے موقع پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

  • کراچی سے کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد داہن عرف آصف  چکنا گرفتار

    کراچی سے کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی سندھ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد گرفتار کرلیا، جو ساتھی دہشتگرد کے ساتھ مل کر کراچی میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کو سہولیات فراہم کیا کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعیدآباد میں سی ٹی ڈی سندھ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی سندھ کو خفیہ ذرائع سے دہشت گرد کی اطلاع ملی تھی، آپریشن کے دوران دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    سی ٹی ڈی سندھ کا کہنا تھا کہ داہن اورشفیع کالعدم بی ایل اےدہشتگردوں کوکراچی میں سہولیات فراہم کرتےہیں اور دہشتگرد گرفتاری سےبچنےکیلئےحب بلوچستان میں روپوش رہتےہیں،ترجمان

    حکام نے کہا کہ دہشتگرد داہن عرف آصف چکنا اور شفیع قریبی ساتھی ہیں ، شفیع کالعدم بی ایل اےکےدہشتگردبہادرپی ایم ٹی کابیٹاہے۔

    سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ بہادرپی ایم ٹی پڑوسی ملک سےکالعدم بی ایل اےکاسلیپرسیل چلارہاہے، بہادرپی ایم ٹی،سی ٹی ڈی کی ریڈبک میں بھی مطلوب ہے تاہم محمد شفیع کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں حب روانہ کی جارہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردقتل،اقدام قتل،پولیس مقابلےمیں گرفتارہوکرجیل جاچکا ہے تاہم دہشت گرد سے مزید تفتیش کا عمل جاری، ہے ، جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • عدیلہ ، شاری بلوچ اور ماہل بلوچ کو سماجی اور نفسیاتی دباؤ پر خودکش بمبار بننے پر مجبور کیا گیا ، ہوشربا انکشافات

    عدیلہ ، شاری بلوچ اور ماہل بلوچ کو سماجی اور نفسیاتی دباؤ پر خودکش بمبار بننے پر مجبور کیا گیا ، ہوشربا انکشافات

    اسلام آباد : دہشت گردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے، جس میں کہا عدیلہ ، شاری بلوچ، ماہل بلوچ کو سماجی اور نفسیاتی دباؤ پر خودکش بمبار بننے پر مجبور کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ادارے ولسن سینٹر نے کالعدم بی ایل اے کا گھناؤنا کردار بے نقاب کر دیا، بین الاقوامی ادارہ ولسن سینٹر واشنگٹن کا مستند تھنک ٹینک ہے۔

    ولسن رپورٹ میں بتایا گیا کہ بی ایل اے دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے شواہد ہیں۔

    بلوچ دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے جنسی استحصال میں ملوث ہے، بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کر کے مفادات کیلئے بھرتی کرتی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا کہ بی ایل اے نے عدیلہ بلوچ کو نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کے بعد ناکام خود کش حملے پر مجبور کیا۔

    عدیلہ بلوچ کے والد نے کہا جب بیٹی لاپتہ ہوئی توتلاش کرنے کیلئےہر ممکن کوشش کی، حکومتی تعاون سے آج بیٹی دہشت گردوں سے آزاد ہو کر ہمارے ساتھ ہے۔

    ولسن رپورٹ میں کہا گیا ک بلوچ دہشت گرد تنظیمیں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتی ہیں اور خواتین کو خودکش بمبار بھرتی کرنے کیلئے جنسی درندگی کرتی ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ عدیلہ ، شاری بلوچ اور ماہل بلوچ کو سماجی اور نفسیاتی دباؤ پر خودکش بمبار بننے پر مجبور کیا۔

    ولسن رپورٹ میں کہنا تھا کہ تربت کی 27 سالہ عدیلہ بلوچ کو بی ایل اے نے فریب سے جال میں پھنسایا، بی ایل اے نفسیاتی دباؤ ڈال کردہشتگردکارروائیوں میں خواتین کااستعمال کر رہی ہے۔

    ماہل بلوچ کے والد نے درخواست کی تھی کہ والدین اپنے بچوں کوتعلیم دیکردہشت گردانہ کارروائیوں سے بچائیں۔

  • کراچی: کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان گرفتار

    کراچی : کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ،اسٹریٹ کرائمزاورمنشیات فروشی میں ملوث ہیں، صابر، ولید ، عدنان، فیصل اور دیگرکی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    رینجرز ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 8 نائن ایم ایم پستول اور ساڑھے پانچ سو گولیاں برآمد ہوئی جبکہ 16موبائل فونز، منشیات، موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

    مزید پڑھیں : لیاری سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشت گرد پکڑا گیا

    ملزمان نے دوران تفتیش کالعدم بی ایل اےکی مالی معاونت کرنے کا اعتراف کیا، ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کاتعلق کاشف ڈاڈا،نعیم ڈاڈا،کمال اورکاشف سندھی گروپس سے ہے اور یہ پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے۔

    یاد رہے پولیس نے کراچی کے علاقہ لیاری سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا ، دہشت گرد معراج عرف ماما ریکی کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈر جلال کو معلومات فارہم کرتا تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق معراج ماما کی ریکی پر کالعدم تنظیم سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرتی تھی، دہشت گردنے سنہ 2017 میں تربت سے گوادر جانے والی فوجی گاڑی ناصرآباد میں فوجی کیمپ کی ریکی کروائی، جس کے بعد دہشت گرد نے حملہ کروا کر متعدد جوان شہید کروائے۔

  • کالعدم بی ایل اے نے دہشت گرد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    کالعدم بی ایل اے نے دہشت گرد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    کالعدم بی ایل اے نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تصویر میں دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہواہے، جس نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھار کھی ہے۔

    امریکی ساختہ ایم فور رائفل افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے، دہشت گرد نے جو یونیفارم پہن رکھا ہے وہ بھی یوایس میرین کور کا ہے، تصویر میں گولیاں، میگزین، جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔

    را کے مہیا کیے جانے والے ڈالروں سے کالعدم بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے، قوم کو فارن فنڈڈ دہشتگردوں کے قلع قمع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ چلنا ہوگا۔

    کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی

    واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

  • مچھ کلیئرنس آپریشن :  کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک

    مچھ کلیئرنس آپریشن : کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک

    مچھ : بولان کے شہر مچھ میں راکٹ حملوں کے بعد کلیئرنس آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک 2 دہشت گردوں کی شناخت دودا بلوچ اور پردان بلوچ کے نام سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ مچھ میں راکٹ حملوں کے بعد کلیئرنس آپریشن میں ایک دہشت گرد کی لاش مل گئی ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، ہلاک 2 دہشت گردوں کی شناخت دودا بلوچ اور پردان بلوچ کے نام سے ہوئی۔

    جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ایف سی کے مچھ میں دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کے اقدامات کو سراہتے ہیں، شہریوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے کالعدم بی ایل اے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، مسلح افواج کا لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے جرأت کا مظاہرہ قابل تعریف ہے۔

    یاد رہے رات گئے بولان کے شہر مچھ میں یکے بعد دیگرے پندرہ راکٹ فائر کئے گئے، پولیس نے بتایا پہاڑوں سے فائر راکٹ مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے، راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    شہر کے پہاڑی علاقے سے فائرنگ بھی کی گئی، راکٹ گرنے سے مچھ شہر کی بجلی منقطع ہوگئی، انٹرنیٹ سروس بھی متاثر رہی۔

  • براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ جاری

    براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ جاری

    اسلام آباد: وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد براہمداغ بگٹی سمیت بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے شیر محمد عرف شیرا کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے بلوچستان کے علیحدگی پسند رہنما براہمداغ بگٹی اور کالعدم بی ایل اے کے شیر محمد عرف شیرا کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے ایف آئی اے کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔

    ایف آئی اے نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو بھیجی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کے خلاف بلوچستان میں دہشتگردی، قتل و غارت کے مقدمات درج ہیں اور دونوں ملزمان کے خلاف دائمی وارنٹس بھی جاری ہو چکے ہیں جو کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوسنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

    واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی کی عرصے سے جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں اور ان کے بھارت سے روابط کے ثبوت بھی ہیں جب کہ وہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔

    یاد رہے کہ براہمداغ بگٹی کے2006 میں بھی ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے تاہم سابق حکومت نے براہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ منسوخ کردیئے تھے۔