Tag: کالعدم تحریک طالبان

  • کراچی : پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 مبینہ دہشت گردوں گرفتار

    کراچی : پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 مبینہ دہشت گردوں گرفتار

    کراچی : کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3 مبینہ دہشت گرد فرہاد، حاجی رحمان اور صغیر کو گرفتار کرکے سے 3 پستول اور تنظیمی لٹریچر برآمد کرلیا ہے۔

    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش چوہدری صفدر نے بتایا کہ پولیس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی، ان ملزمان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان مولانا بشیر گروپ سے ہے۔

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش یہ انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے انہیں حال ہی میں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا۔

    ڈی ایس پی سی ڈی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھجوایا جارہا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔

    یاد رہے تین جون 2024 کو سہراب گوٹھ جمالی پل کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے اس وقت پولیس پکٹ پرموجود اہلکاروں پر حملہ کیا جب وہ مویشی منڈی جانے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی طور پر تعینات کیے گئے تھے۔

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار یاسین شہید جبکہ سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا۔

  • چیچہ وطنی سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار

    چیچہ وطنی سے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار

    ساہیوال: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے چیچہ وطنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے چیچہ وطنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کر گرفتار کرلیا۔

    محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا بتانا ہے کہ  گرفتار دہشت گرد سے ڈیٹیو نیٹر، بارودی مواد، الیکٹرک سرکٹ اور پرائما کارڈز برآمد ہوا جبکہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

    سی ٹی ڈی کا مزید بتانا تھا کہ گرفتار دہشت گرد  امین بلوچ کوئٹہ کی تحصیل ججے زئی کا رہائشی ہے، گرفتار دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی  میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے گرفتار

    کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے گرفتار

    کراچی: سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دروان کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے گرفتار کرلیا۔

     تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کی فنڈنگ میں ملوث 2 کارندے کو  گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے فنڈنگ کی 40 ہزار 900 روپے برآمد ہوئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور شیر شاہ میں کی گئیں، نیوکراچی سے فضل الرحمان اور شیرشاہ سے رحیم آفریدی گرفتار ہوا، دونوں ملزمان تربیب یافتہ ہیں۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان کو انکے کمانڈر سیف اللہ عرف گلئی نے فنڈنگ کے لیے بھیجا تھا، ملزم کے 4 ساتھی وزیرستان خودکش دھماکوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

  • امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پرنئی پابندیاں لگا دیں

    امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پرنئی پابندیاں لگا دیں

    واشنگٹن : امریکا نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان نئی پابندیاں لگاتے ہوئے تنظیم کے تمام اثاثے اور جائیدادیں منجمد کردیئے جبکہ رہنما نور ولی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پر نئی پابندیاں لگادیں اور امریکا میں کالعدم تنظیم کے تمام اثاثے اور جائیدادیں منجمد کر دی گئیں ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیاں صدر ٹرمپ کے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت لگائی گئیں۔

    کالعدم تحریک طالبان کے رہنما نور ولی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے نئی پابندیاں لگا دی ہیں، نور ولی کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں حملے کئے۔

    خیال رہے 2018 میں تحریک طالبان پاکستان نے پہلی بار اپنے سربراہ مولوی فضل اللہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فضل اللہ امریکی حملے میں مارا گیا ہے اورتنظیم کے شوریٰ کونسل نے مفتی نور ولی محسود کو فضل اللہ کی جگہ نیا سربراہ منتخب کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:  امریکا نے بی ایل اے کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

    یاد رہے امریکا نے بی ایل اے اور جند اللہ کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور فہرست میں شامل دونوں تنظیموں کے اثاثہ جات بھی منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور مئی 2019 میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

    پاکستان کے علاوہ برطانیہ بھی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے، حکومت پاکستان اس سے قبل امریکا سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ بھی کر چکی تھی۔

  • کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی : کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت  گرد گرفتار

    کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی : کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی : پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اس حوالے سے صحافیوں کو تٖصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کے دو کمانڈر گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل ہیں، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ ملزم رحمت نے سال2009میں بونیر میں پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جبکہ ملزم صابر کراچی میں کٹی پہاڑی کے قریب کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک چلاتا تھا، ملزم دوران آپریشن براستہ کوئٹہ افغانستان بھاگ گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، تحریک طالبان اور القاعدہ کے 5دہشت گرد گرفتار

    پولیس کے مطابق دہشت گرد صابر کمانڈر اختر زمان شاہ کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے، گرفتارملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی :کالعدم تحریک طالبان کے کارندے سمیت 8دہشت گرد گرفتار

    کراچی :کالعدم تحریک طالبان کے کارندے سمیت 8دہشت گرد گرفتار

    کراچی : پولیس نے رینجرز کی مدد سے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کا کارندہ پکڑ لیا۔ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں آٹھ ملزمان دھرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعید آباد سے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کا دہشت گرد رینجرز کی مدد سے گرفتارکرلیا گیا۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کارندے نے تھانے پر بم پھینکا تھا اورسیکورٹی فورسز پر حملے کئے۔ مطلوب دہشتگرد دوہزار آٹھ سے روپوش تھا۔

    ملزم سے ایک کلاشنکوف، پندرہ راؤنڈز، دو ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو دھرلیا ۔

    پکڑے جانےوالوں میں ڈاکو اور منشیات فروش شامل ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے اسلحہ ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی۔


    گرفتار دہشت گرد کی انٹروگیشن رپورٹ اے آروائی نیوز کو موصول


    علاوہ ازیں کراچی میں سعید آباد سے گرفتار دہشت گرد کی انٹروگیشن رپورٹ اے آروائی نیوز کو موصول ہو گئی، گرفتار ملزم سلیمان نے دوران تفتیش انکشافات کیے کہ 2014 میں اتحاد ٹاؤن میں گھر کے ساتھ خالی پلاٹ میں بال بم آئی ای ڈی، خودکش جیکٹ، اور دستی بم چھپائے۔

    بچوں نے خالی پلاٹ میں آگ لگائی جس سے ڈمپ کیاہوا بارود پھٹ گیا ،2008 میں آرمی کے آپریشن کو روکنے کیلئے ایک گھنٹے تک ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی ،آپریشن روکنے کیلئے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کیا کرتے تھے۔

    سوات کے مین روڈ پر ساتھیوں کے ہمراہ تین مختلف مقامات پرمائن نصب کیا، گرفتار ملزم نے ٹارگٹ کلر اور ریکی کرنے والے ساتھیوں کے نام بھی بتادیئے۔

    گرفتار ملزم کے مطابق 2013 میں اے این پی کے رہنما بشیر جان کے جلسے میں رکشے سے دھماکہ بھی کیا تھا،2013 میں اتحاد ٹاؤن میں اے این پی کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کی ،2008 میں خیبرپختونخواہ میں شمزو تھانے کا گھیراؤ کرکے ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔

    پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو ساتھیوں کی رہائی کے بعد چھوڑاگیا ،2014 میں محمد خان کالونی میں گھر میں اسلحہ چھیاپا جسے ایک ہفتے کے بعد ایک ساتھی کو دیدیا۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں غنی چورنگی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ریڈبک کے مطلوب ملزم فرخ جمال عرف سلمان عرف لمبا کوگرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ھے اور ملزم سی ٹی ڈی کو قتل اور پولیس مقابلہ کےکیسوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایک دستی بم برآمد ہوا۔

    مزید پڑھیں: پولیس کا ایکشن، تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد گرفتار

    انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم فرخ جمال پر ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرسنگین الزامات ہیں ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے سائٹ ایریا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان افغانی ہیں جو اپنے زخمی دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرتےتھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان میرا جان اور اختر خان افغان باشندے ہیں جو افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور انہوں نے خطیر رقم کے عوض نادرا کے جعلی شناختی کارڈز بھی بنوائے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان کو سائٹ ایریا میں اورنگی ٹائون کےقریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا، وہ پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرتے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، ان سے جلد مختلف انکشافات کی توقع ہے ، ملزمان سے یہ بھی پتا کیا جائے گا کہ انہوں‌ نے نادرا کا شناختی کارڈ کہاں‌ سے بنوایا اور ان کے یہاں‌ موجود سہولت کار کون لوگ ہیں.

  • کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ، تھریٹ الرٹ جاری

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ، تھریٹ الرٹ جاری

    کراچی: دہشت گردی کا منصوبہ، کالعدم تحریک طالبان سوات کے دو نئے گروپس افغانستان سے کراچی پہنچ گئے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، علی رضا میمن، سمیت دیگر پولیس افسران ہٹ لسٹ پر ہیں۔

    حساس اداروں نے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق کراچی پہنچنے والے ایک گروپ کو سلمان عرف یاسر اور دوسرے گروپ کو جاوید ہاشمی نامی شخص لیڈ کررہا ہے ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں گروپس کو کراچی میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، اور سی ٹی ڈی کے افسران علی رضا، راجہ خالد اور طارق اسلام کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں گروپس کو ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

  • واہگہ خود کش حملہ آور کا سراغ مل گیا

    واہگہ خود کش حملہ آور کا سراغ مل گیا

    لاہور: واہگاہ باب آزادی کے قریب خو د کش حملہ کرنےو الے کا سراغ مل گیا ، تیئیس سال کا حنیف دو سال پہلے گھر چھوڑ گیا تھا۔

    لاہور کے قریب واہگاہ کراسنگ پر خود کش حملہ کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے، خود کش حملہ آور کا نام حنیف اللہ تھا جس کی عمر تیئس سال تھی ، سیکورٹی فورسز نے مزید تفتیش کیلئے باجوڑ ایجنسی سے حنیف اللہ کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے ، واہگہ سرحد پر خود کش حملے میں پچاس سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔