ساہیوال: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے ساہیوال کے نواحی گاؤں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد محمد طاہر کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج سے ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے بارودی مواد پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، تیار آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی نے محکمہ سول ڈیفنس کو طلب کر کے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق حیدرآباد سے ہے، سی ٹی ڈی ساہیوال میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/sahiwal-terrorists-of-banned-organization-arrested/
اس سے قبل محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے سولجر بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید محمد موسیٰ رضوی عرف کامران کو گرفتار کیا تھا جو کافی عرصے سے روپوش تھا۔
ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق کالعدم زینبیون بریگیڈ سے ہے، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 5 ستمبر 2023 کو تیموریہ کے علاقے میں ’فرقہ وارانہ دشمنی‘ پر قاری خرم کو گولی مار کر قتل کیا جبکہ محمد مدنی اور نوید خان زخمی ہوئے تھے۔