Tag: کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ

  • حافظ سعید کا مقدمہ گجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست منظور

    حافظ سعید کا مقدمہ گجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست منظور

    لاہور: ہائی کورٹ نے حافظ سعید کاکیس گجرنوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقلی کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے مقدمہ منتقلی کے لیے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لاہور جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ ہر پیشی پر گجرانوالہ لےجایا جاتا ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ گجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سکیورٹی حالات کے مطابق درست نہیں ، جب لاہور جیل میں رکھا گیا ہے تو کیس بھی لاہور میں چلایا جائے۔استدعا ہے کہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ سے لاہور منتقلی کا حکم دیا جائے۔

    دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ کیس کی منتقلی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، جس پر عدالت نے حافظ سعید کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کو نمٹا دیا۔

    یاد رہے کہ حافظ سعید رواں برس 17 جولائی کو لاہور سے گجرانوالہ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، ان کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے نومبر 2008 میں جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں بعدازاں سال 2014 میں امریکا نے بھی جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مالی پابندیاں عائد کیں اور حافظ سعید کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    چند روز قبل اقوام متحدہ نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اجازت دی تھی ، اجازت کے تحت وہ اپنے روزمرہ کے اخراجات کے لئے ہر ماہ بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکال سکیں گے۔ یواین لیٹرکے مطابق حافظ سعید کو منجمداکاؤنٹس کے استعمال کرنے کی اجازت سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی ہے۔

  • کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ  کے رہنما مولاناعبدالرحمٰن مکی گرفتار

    کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے رہنما مولاناعبدالرحمٰن مکی گرفتار

    لاہور : کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولاناعبدالرحمٰن مکی کوپنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا، انھیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت الدعوۃ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولاناعبدالرحمٰن مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔

    وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ﺅن کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    مولانا عبدالرحمان مکی پر الزام ہے کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں ملکی سطح پر کالعدم تنظیموں پر جاری کریک ڈاؤن کے خلاف گوجرانوالہ میں انتہائی اشتعال انگیز تقریریں کیں، جس پر انہیں نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے

    وزارت داخلہ کے مطابق مولانا عبد الرحمٰن مکی نے عوام سے اپنی تنظیم فلاح انسانیت کے نام پر چندے کے اپیل بھی کی تھی جبکہ انھوں نے فائننشل ایکشن ٹاسک فورس کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    یاد رہے کہ عبدالرحمان مکی عملی طور پر کالعدم جماعت الدعوہ میں نائب امیر تھے اور وہ اپنی جماعت کے سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی مقرر ہیں۔