Tag: کالعدم تنظیم داعش

  • داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار

    داعش کا انٹرنیشنل نیٹ ورک بے نقاب، متعدد غیر ملکی گرفتار

    وفاقی حساس ادارے نے کالعدم تنظیم داعش کا انٹرینشل نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے انٹرنیشنل نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا، اس دوران متعدد غیر ملکی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی دہشت گردوں کو مقامی سہولت کاری میسر تھی، سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کی کچھ گرفتاریاں اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے ہوئیں، گرفتار افراد کی تفتیش سے مزید کچھ گرفتاریاں بھی کر لی گئیں، گرفتاریوں سے داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی پاکستانی حساس اداروں کی کارروائیوں کو سراہا ہے۔

  • کراچی سے کالعدم تنظیم داعش کا اہم ملزم  گرفتار

    کراچی سے کالعدم تنظیم داعش کا اہم ملزم گرفتار

    کراچی : انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے اہم ملزم سراج الحق عرف قاری کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کراچی نے بلوچ کالونی پل پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے اہم ملزم سراج الحق عرف قاری کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا، ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر علاقے سے تنظیم کیلئے چندہ اکھٹے کرتا تھا اور چندہ اکھٹا کرنے کے بعد اپنی تنظیم داعش کی مالی مدد کرتے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 22اکتوبر 2022 کو ملزمان نے لانڈھی میں مسجد کے جمعدار کو گولی مار کر قتل کیا، قتل کرنے کامقصد صرف یہ کہ یہ غیر مسلم اور کافر ہے۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی سے کالعدم تنظیم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار ، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات

    کراچی سے کالعدم تنظیم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار ، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی بتایا کہ کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر عبدالمالک کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتارداعش کمانڈر نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے، کمانڈر عبد المالک حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے۔

    حکام نے کہا ہے کہ ملزم 2011سے داعش ملاعبدالمنان گروپ سے وابستہ ہے اور افغان شہریت کا حامل ہے جبکہ عرصہ دراز سےکراچی میں مقیم ہے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم رمضان المبارک میں چندہ اکٹھا کر تا ہے اور جمع شدہ چندہ افغانستان میں داعش کوبھجواتا ہے۔

    حکام کے مطابق گرفتارملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعےبھاری رقم افغانستان بھیج چکا ہے ،ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں۔

  • سی ٹی ڈی کی راولپنڈی اوراسلام آباد میں اہم کارروائیاں،  کالعدم تنظیم داعش کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی کی راولپنڈی اوراسلام آباد میں اہم کارروائیاں، کالعدم تنظیم داعش کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

    لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر محمد نبی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں اہم کارروائیاں کی اور کالعدم تنظیم داعش کےانتہائی مطلوب کمانڈر محمدنبی سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کیا، دہشت گرد کمانڈر محمد نبی نے جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوار کھا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزموادبرآمد ہوا ، دھماکا خیزمواد کو راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گرد نے انکشاف کیا ابوبکر البغدادی سے بیعت لی اور بتایا کہ اسے بطور امیر داعش خراسان دلسوالی نور گل مقررکیاگیا۔

    سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ محمد نبی داعش تنظیم کو خراسان میں منظم کرنے اور محاذ آرائی میں ملوث رہا، محمدنبی 2019 میں افغان فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوکر قید بھی رہا اور 2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعدخالد فرار ہوااورپاکستان داخل ہوا، محمدنبی نےاپنی شناخت چھپانے کیلئے محمدخالد کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنایا۔

    دوسری کارروائی میں سی ٹی ڈی نےداعش کےدہشت گردفاروق عباس کو گرفتارکیا، مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی،اسلام آباد میں دہشت گردی کےمنصوبےسےداخل ہوا تھا ، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم داعش  کے 2 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

    خانیوال: انسداد دہشت گردی فورس نےخانیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے، دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اورعبادت گاہیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔

    ترجمان نے بتایا گرفتار دہشت گردوں میں عمران حیدر اور ریاض احمد شامل ہیں ، ان کے قبضے سے ستی بم، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے ، جس کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف اہم تنصیبات اور عبادت گاہیں تھیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سی ٹی ڈی کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہے، اس سے قبل آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام گرفتار دہشت گردوں سے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے ، توقع ہے کہ دہشت گردوں سے مزید معلومات حاصل ہونگی جس کی مدد سے مزید آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔