Tag: کالعدم تنظیم کا احتجاج

  • کالعدم تنظیم کا احتجاج :  پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج

    کالعدم تنظیم کا احتجاج : پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج

    گوجرانوالہ:سادہوکی اور مریدکے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں کالعدم جماعت کے 119 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے قریب سادھوکے میں کالعدم تنظیم کے پولیس کے ساتھ تصادم کے معاملے پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مقدمہ تھانہ صدر کامونکی میں ایس ایچ او صدر کی مدعیت میں مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا ، مقدمے میں ایک سو انیس افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دو ہزار نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے

    مقدمے میں دہشت گردی، اغوا اور ڈکیتی سمیت سولہ دفعات لگائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں بھی پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، مقدمہ دہشت گردی،قتل، بغاوت سمیت26دفعات کےتحت درج کیا گیا۔

    مقدمے میں کالعدم جماعت کے 48 معلوم اور 8 ہزار نامعلوم کارکنان کو نامزد کیا گیا ، تھانہ صدرمریدکےمیں درج ایف آئی آر میں رکن سندھ اسمبلی قاسم فخری بھی نامزد ہے۔

  • کالعدم تنظیم کا احتجاج، حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

    کالعدم تنظیم کا احتجاج، حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

    لاہور : کالعدم تنظیم کے احتجاج کے بعد پنجاب حکومت نے پاکستان رینجرز کی تعیناتی کے احکامات دیتے ہوئے رولزآف انگیجمنٹ طے کردیئے۔

    تفصیلات کے کالعدم تنظیم کے احتجاج کے بعد حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے۔

    پنجاب حکومت نے رینجرزکےرولزآف انگیجمنٹ طےکردیئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ رینجرزکی تعیناتی کرے گی، رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو رینجرز کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا، پولیس اوررینجرزکےپاس انسداددہشتگردی کےاختیارات ہوں گے ، حملے کی صورت میں مقامی کمانڈاسلحےکےاستعمال کی اجازت دےسکتا ہے۔

    گذشتہ روز حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں آنے دیا جائے گا۔

    حکومت نے پشاور جی ٹی روڈ بھی بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینےوالوں سےسختی سےنمٹا جائےگا۔

  • کالعدم تنظیم کا احتجاج ،  ریاستِ پاکستان کا  آہنی ہاتھوں سے  نمٹنے کا فیصلہ

    کالعدم تنظیم کا احتجاج ، ریاستِ پاکستان کا آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ریاستِ پاکستان نے کالعدم تنظیم سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنےوالوں کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست پاکستان نے کالعدم تنظیم کی جانب احتجاج کے پیش نظر آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے کالعدم تنظیم سے سختی سےنمٹنے کے لیے ایک پیج پر ہے ، ریاستی رٹ چیلنج کرنےوالوں کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

    کچھ دنوں سے کالعدم تنظیم نے احتجاج کی آڑ میں راستے بند کر رکھے ہیں، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے کالعدم تنظیم کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور شرکاء کو روکنے کے لیے پولیس کی شیلنگ جاری ہے، جگہ جگہ رکاوٹیں اور جہلم کے تینوں پلوں کی حفاظتی دیواریں توڑ کر کنٹینر رکھ دئیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد اورراولپنڈی میں بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی ،چاندنی چوک سے فیض آباد تک مری روڈ سیل کردیا گیا ہے ، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔