Tag: کالعدم تنظیم کے کارکنان

  • کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان رہا کرنے اور 90 کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا فیصلہ

    کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان رہا کرنے اور 90 کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کابینہ سب کمیٹی نے کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان رہا کرنے اور 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم سے معاہدے سے متعلق پنجاب کابینہ سب کمیٹی کا امن وامان پر اجلاس ہوا ، کابینہ سب کمیٹی اجلاس کی سربراہی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کی۔

    اجلاس میں کالعدم تنظیم سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کےفیصلوں کاجائزہ لیا گیا ، جس کے بعد کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان کو رہا کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

    ذرائع محکمہ پنجاب کا کہنا ہے کہ 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج اور 7 اے ٹی اے کے تحت درج 4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دی۔

    خیال رہے اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں ہونیوالےفیصلوں پر عملدرآمد جاری ہے ، محکمہ داخلہ پنجاب نےوفاقی وزارت داخلہ کوابتدائی رپورٹ پیش کی تھی۔

    ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نظربند ایسے افراد جن پر کیسز نہیں ان کورہا کردیاگیا، پنجاب میں16ایم پی اوکےتحت نظر بند افراد کو رہا کیا۔

    رپورٹ میں سعدرضوی پرمقدمات سےمتعلق تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے سعدرضوی پردرج 98مقدمات کی فہرست بھی بھجوائی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناتھا کہ سعد رضوی اورشوریٰ ممبران پرمختلف مقدمات درج ہیں، ممبران پرانسداددہشت گردی7 اےٹی اے کے مقدمات بھی شامل ہیں، کیسز ختم کرنے کیلئے حکومت کوعدالتی راستہ اختیارکرنا ہوگا۔

  • کالعدم تنظیم کے کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید ، مقدمہ درج

    کالعدم تنظیم کے کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید ، مقدمہ درج

    گوجرانوالہ: کالعدم تنظیم کے کارکنان کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش مل گئی ، پولیس کانسٹیبل کو شہید کرکے لاش ڈیرہ گجراں کے کھیت میں پھینک دی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ، شہید کانسٹیبل عدنان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو وزیرآباد منتقل کردی گئی ہے، کانسٹیبل عدنان وزیر آباد میں ڈیوٹی کےفرائض انجام دےرہا تھا۔

    پولیس نے پولیس اہلکار کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کو شہید کرکے لاش ڈیرہ گجراں کے کھیت میں پھینک دی گئی، رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی لائی جائے گی

    سی پی او نے کہا کہ شہیداہلکارنےشہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی۔

    دوسری جانب وزیرآباد میں تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ اداکردی گئی ، شہیدکانسٹیبل عدنان احسان کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی ، نمازجنازہ میں پولیس افسران ،پاک آرمی ،رینجرز جوانوں نے شرکت کی۔

    گوجرانوالہ:عدنان احسان کو قومی اعزاز کیساتھ وحدت کالونی میں سپردخاک کیا جائے گا ، شہید پولیس کانسٹیبل عدنان احسان 6سال کی بچی کا والد تھا۔