Tag: کالعدم تنظیم

  • کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سی ٹی ڈی کے ناردرن بائی پاس پر دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس کے ایک مقام پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا جہاں ان کا مقابلہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے ہوگیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

      سول اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، چھاپہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے محفوظ رہا، ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    علاوہ ازیں لاہور کے تھانہ ہئیر کی حدود سبزی والا پل کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ واقعہ جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

    ملزم کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے 28 سالہ ناظم اور 45 سالہ ناصر شدید زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار گرفتار

    حیدر آباد: سی ٹی ڈی نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر اینڈ ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ معلومات پر حیدر آباد کے علاقے جامشورو میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو حراست میں لے لیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، گرفتار دہشت گرد کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، دہشت گرد کی شناخت محمد زمان عرف عادل کے طور پر ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق وزیرستان سے ہے، دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف تھا، گرفتار دہشت گرد افغانستان سے ٹریننگ یافتہ ہے۔

  • سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی سندھ اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد یوسف خان عرف گل یوسف کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے تھا، دہشتگرد سے امریکن ساختہ دستی بم بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق کارروائی نورس چورنگی منگھو پیرروڈ پر کی گئی، دہشتگرد نے 2006 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    گرفتار ملزم نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی پر حملہ بھی کیا۔ سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ کمانڈر نور ولی کی سربراہی میں کیا گیا تھا۔

    لاہور میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی میں کئے گئے حملے میں 6 جوان زخمی ہوئے تھے، دہشتگرد کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشتگردی کامقدمہ درج کیا گیا ہے، دہشتگرد سے مزید تفتیش کاعمل جاری ہے۔

  • سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: کیماڑی کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کی جانب سے انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق ملزم جمیل اور امیر حاتم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، ملزم امیرحاتم کالعدم تنظیم کے دہشتگرد محمد نعیم عرف خاکسار کا بھائی ہے۔

    سرچ آپریشن کے دوران تلاش ایپ ڈیوائس کا استعمال کیا گیا، جبکہ آپریشن میں 30مشتبہ افراد کی تلاش ایپ کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کاواقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا۔

    اوکاڑہ میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا

    فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت فدا حسین اور طارق کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ایک ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شیر علی کے نام سے ہوئی ہے جس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

  • کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر نے ووٹ ڈالنے کے بعد کیا کہا؟

    کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر نے ووٹ ڈالنے کے بعد کیا کہا؟

    کوئٹہ: قومی دھارے میں شامل ہونے والے سرفراز بنگلزئی نے دشت سپیزنڈ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا.

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر نے گورنمنٹ اسکول کرم خان میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس موقع پر سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ ووٹ قومی امانت ہے،عوام کو حقیقی نمائندوں کے انتخاب کا حق ہے۔

    سرفرازبنگلزئی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشت میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کرخوشی ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں کو پیغام ہے کہ آئیں قومی دھارے میں شامل ہوں۔ مزاحمت کا کوئی فائدہ نہیں صرف دھوکہ دہی ہے، ملک و صوبے کی خدمت کرنی چاہیے۔

    دریں اثنا جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پرامن انتخابات کے لیے سیکیورٹی فورسز کا مشکور ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ بلوچ عوام کو بھارتی دہشتگردوں کی دھمکیوں کے باوجود ووٹ ڈالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

  • وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں حملوں کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری

    وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں حملوں کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں حملوں کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔

    زرائع کے مطابق حملوں کی منصوبہ بندی کالعدم تنظیم کی جانب سے کی گئی ہے، اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں حملہ کیا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، حملے کے لئے خاتون خود کش بمبار کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی متعدد یونیورسٹیاں اور اسکول بند کر دئیے گئے، حملے 22 سے 24 جنوری کے دوران کیے جاسکتے ہیں۔

    حملے کے اس تھریٹ کے بعد اسلام آباد میں 4 یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات سخت ہیں، انتخابی ریلیوں، جلوسوں میں احتیاط کی ضرورت ہے، پولیس اپنی طرف سے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    لاہور: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں بونگہ حیات روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔

    ترجمان محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ایک جزوی تیار شدہ آئی ای ڈی، دو پرائما کارڈ اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گردکی شناخت اسامہ فاروق سےنام سے ہوئی جس کا تعلق جام پور سے ہے،گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔

    سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

  • ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    ساہیوال: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دہشتگرد سے بارودی مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور الیکٹرک سرکٹ برآمد ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع نے ساہیوال میں ہونے والی کارروائی کے حوالے سے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، دہشتگردکیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی نے چیچہ وطنی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کیا، ملزم وحید مہمند کا رہائشی ہے جس سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

  • سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار

    سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار

    کراچی:سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 کارندے اللہ رکھیو منگی اوریاسر حسن لاشاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 دستی بم، 2 پستول، موٹر سائیکل اور فنڈنگ باکس برآمد کرلئے ہیں، اس کے علاوہ ملزمان سے چندے کی رسیدیں، رقم اور کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 5 ٹارگٹ کی ریکی مکمل کرنیکا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملزمان نے 4 مارچ کو قمبر شہداد کوٹ میں مکینک کو گولیاں مار کر زخمی کیا تھا۔

    ملزم اللہ رکھیو 2021 میں گرفتار ہو کر لاڑکانہ میں قید کاٹ چکا ہے، جبکہ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے والے 2 سرگرم کارندے گرفتار

    کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے والے 2 سرگرم کارندے گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی اینٹی ٹیررزم فائنسنگ یونٹ نے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے والے 2 سرگرم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) کی اینٹی ٹیررزم فائنسنگ یونٹ نے کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں کارروائی کی، اس دوران کالعدم تنظیم کے دو سرگرم کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے جمع کی گئی چندے کی رقم اور رسیدیں برآمد ہوئی ہے۔

    حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ذاکر حسین اور ضمیر حسین شامل ہیں، دونوں ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں۔

     تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ  آٹھ سال سے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ جمع کررہے ہیں، حکام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے۔