Tag: کالعدم تنظیم

  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،  کالعدم تنظیم کے 3 کارندے گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 کارندے گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقےمحمود آباد سے کالعدم جماعت کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مولانا عبدالعزیز کا ساتھی شمس الدین بھی شامل ہے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑی وارداتوں کے ملزم گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان میں مولانا عبدالعزیز کا ساتھی شمس الدین بھی شامل ہے ۔

    پولیس کا کہنا ہے شمس الدین لال مسجد میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے محمود آباد سے گرفتار کیے گئے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں نعمت اللہ، شمس الدین اور عارف اللہ سے بھتے کی پرچیاں، اور رقم بھی برآمد ہوئیں۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والے بھی شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزمان کراچی سے بھتہ اور چندے کی رقم جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے ۔رمضان اور دیگر مہینوں میں تیس سے پینتیس لاکھ روپے افغانستان بھیجے گئے۔

  • کراچی: قانون نافذ کرنے والےاداروں کارات گئےایکشن،13ملزمان گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والےاداروں کارات گئےایکشن،13ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈکارروائیاں کرکےکالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد سمیت تیرہ ملزمان کوحراست میں لے لیا۔

    پریڈی تھانے کی پولیس نے رات گئے ایم جناح روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد چار ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے،ان کی شناخت زین انصاری ،حسن ،حسنین اور رضااللہ سے ہوئی ۔

    دوسری جانب پولیس نے شاہ فیصل کالونی نمبر تین اور پانچ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر سات افراد کو حراست میں لے کرملزمان کی نشاندہی پر جدید اسلحہ برآمد کرلیا ،جبکہ حیدری میں بھی ایک کارروائی کے دوران دوملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • کراچی: قائدآباد میں مبینہ مقابلہ، کالعدم تنظیم کے4دہشت گردہلاک

    کراچی: قائدآباد میں مبینہ مقابلہ، کالعدم تنظیم کے4دہشت گردہلاک

    کراچی: قائد آباد میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردہلاک ہوگئے، پی آئی بی سے گینگ وارکےاحمدعلی مگسی کے بھتیجے سمیت چھ ملزمان کو دھر لیا گیا۔

    شہر قائد میں امن کے دشمنوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا، بھینس کالونی میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے سے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

    جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلا ک ہو گئے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

  • پنجاب کے17اضلاع میں رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کے17اضلاع میں رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں بھی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، رینجرز نے سترہ اضلاع میں داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

    پنجاب کے سترہ اضلاع میں رینجرزایکشن کرے گی، کالعدم تنظیموں سے نمٹنے کیلئے پنجاب رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر بہاولپور، بہاولنگر، حاصل پور، رحیم یار خان، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں رینجرز کو لگایا جائے گا بلوچستان سے ملنے والی سرحد بھی رینجرز کی ہی ذمہ داری رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لئے حکمت عملی ترتیب دے چکی ہے، پنجاب حکومت کی خواہش ہے کہ رینجرز صرف دہشتگردی تک اپنی توجہ مرکوز رکھے۔

    رینجرز کا موقف ہے کہ سہولت کار اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، رینجرز کو طلب کرنے کی تاریخ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں طے کی جائے گی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے رینجرز کو پولیس کی معاونت کے لئے بلایا گیا ہے۔

  • کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں سے دستی بم ،ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹو نیٹربم برآمد

    کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں سے دستی بم ،ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹو نیٹربم برآمد

    کمالیہ : رفیقی ایئر بیس پاک فضائیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 301گ ب سے کالعدم تنظیم غلبہ اسلام کے دودہشت گردوں سے دوران تفتیش ڈیڑھ کلو وزنی دستی بم ،ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹو نیٹر بم برآمد کرلیے گئے.۔

    دو ہفتے قبل 16 دسمبر کو کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب آبادی سے تحریک غلبہ اسلام کے ایک کارکن حماد غالب اور اسکے چچا زاد بھائی ارباز غالب کو حراست میں لیا تھا ،اور ان سے پاک فوج کے خلاف ترانہ پر مشتمل ایک کیسٹ برآمد ہوئی تھی ، جس پر کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے انکے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کررکھی تھی ۔

    دوران تفتیش حماد غالب اور ارباز غالب نے انکشاف کیا کہ ان کے ڈیرے پر دھماکہ خیز مواد موجود ہے ،جسے انہوں نے زمین میں گڑھا کھود کر چھپا رکھا ہے ،جس پر سول ڈیفنس عملہ نے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے ہمراہ چک نمبر 301گ ب میں انکے ڈیرہ پر چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد کو برآمد کرلیا ،اور سول ڈیفنس آفس میں لاکر اسے ناکارہ بنایا ۔

    ،سول ڈیفنس بم ڈسپوزل کے ٹیکنیشن محمد عارف نے بتایا کہ تقریباً دو کلو گرام دھماکہ خیز مواد پر مشتمل یہ دیسی ساختہ بم چلانے کیلئے بالکل تیار تھا ،اور کہیں بھی تباہی پھیلانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا تھا ،جبکہ ہینڈ گرنیڈ درہ خیل ساخت کا ہے ۔

    بتایا گیا ہے کہ حماد غالب اسلام آباد کے ایک مدرسہ میں مدرس تھا دہشت گردوں نے افغانستان سے جہادی تربیت اور بارود تیار اور استعمال کرنے کی بھی تربیت حاصل کی ہوئی ہے ۔

    دہشت گردوں نے اپنی ایک ویب سائٹ بھی تیار کی ہوئی تھی جس کی مدد سے دہشت گرد ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پیغام رسانی کا بھی کام لیتے تھے ان دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے بعد 16دسمبر کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی 9AWکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کیا تھا۔

    اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ انچارج سی ٹی ڈی نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے متعدد مقامات پر تشکیل دی گئی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور بہت بڑی کامیابی کی امید ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی،  کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

    سی ٹی ڈی کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

    کراچی : لاہورکے بعد کراچی سے بھی نوجوان کو شام بھیجنے کاانکشاف ہواہے، کراچی میں نوجوان کو شام بھیجنے والا کالعدم تنظیم کا کارندہ دھر لیا۔

    سی ٹی ڈی پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے عزیز اللہ کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق کالعدم جنداللہ حاجی خلیل گروپ سے ہے۔

    ، ملزم کو چندہ اکٹھا کرنے کا ٹاسک ملا تھا اور اس کے بارہ سے چودہ ساتھی بھی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق عزیز اللہ نوجوانوں کو ترغیب دیتا تھا اوراس نے حمزہ نامی لڑکے کو شام بھیجا جو دوران لڑائی مارا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے ملزم کا تیس روز کا ریمانڈ لے لیاہے۔

    دوسری جانب ترجمان رینجرزکے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ہی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

  • پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد گرفتار

    پشاور: سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں اسکولوں کو دھماکے سے اڑنے والے دو دہشت گرد گرفتار اور پانچ خودکش جیکٹیں برآمد کرلیں۔

    پشاور میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملے اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑنے میں ملوث تھے۔

    گرفتار دہشتگردوں کی شناخت محمداللہ اور اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والوں نے دہشتگردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا اور پشاور کے علاقے باڑہ شنوبر سے پانچ خودکش جیکٹس برآمد کرلی ہیں، جو پشاور میں دہشتگردی کے لئے تیار کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق تحریکِ طالبان کی جانب سے خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں ۔

  • پولیس مقابلہ: کالعدم تنظیم کے تین کارندے ہلاک

    پولیس مقابلہ: کالعدم تنظیم کے تین کارندے ہلاک

    کراچی: منگھوپیر میں پولیس مقابلہ کے بعد  کالعدم تنظیم کے تین کارندے مارے گئے۔ بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد۔

    پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں پولیس مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پر مبینہ  فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا۔

    مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندے مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

    مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا،جسے طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

    اورنگی ٹاؤن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • کراچی پولیس کی سہراب گوٹھ میں کاروائی، دوغیرملکی دہشت گرد ہلاک

    کراچی پولیس کی سہراب گوٹھ میں کاروائی، دوغیرملکی دہشت گرد ہلاک

    کراچی: سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو غیر ملکی دہشت گردمارے گئے،پولیس کادعویٰ ہے کہ مارے جانے والے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

    سہراب گوٹھ کے قریب واقع انڈس پلازہ مین چھپے دو غیرملکی دہشتگرد پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

    ایس اسی پی رائو انوار کے مطابق پولیس نے غیر ملکی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی تھی، ہلاک ہونے والے دونوں غیر ملکی اغوا برائے تاوان سمیت جرائم کی دیگر وارداتو ں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس جب ملزمان کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزمان اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    جوابی فائرنگ میں دو مبینہ دہشت گردہلاک اور ان کے ساتھی فرار ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

  • کراچی پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک

    کراچی پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میں پولیس مقابلہ ، کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے افراد کے قبضے سے تیار خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن میں ہونے والے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے پانچ کارندے مارے گئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے مارے جانے والے افراد کے قبضے سے دو تیار خودکش جیکٹ، کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

     پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کے گھر سے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے نقشے بھی ملے ہیں، علاقے سے دس سے زائد افراد کوحراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    خفیہ اطلاع پر پولیس کی نواب گوٹھ میں کارروائی کے نتیجے میں پانچ مبینہ دہشت گردمارے گئے،ایس ایس پی ملیر راوٗ انوار نے بتایا کہ دہشتگرد سنگین جرائم میں ملوث تھے، دہشتگردوں اور گینگ وار کے ملزمان نے ویران جگہ پر قبضہ کرکے اپنا اڈہ بنایا ہوا تھا۔