Tag: کالعدم جماعت

  • ایک اور کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ سامنے آگیا

    ایک اور کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ سامنے آگیا

    اسلام آباد : کالعدم جماعت سپاہ صحابہ نے بھی حکومت سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا اور کہا حکومت نے پابندی نہ ہٹائی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کے بعد ایک اور کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ سامنے آگیا، اہلسنت والجماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ سے پابندی ہٹائی جائے۔

    مرکزی صدر اہلسنّت و الجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پابندی نہ ہٹائی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ، نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک لبیک کوکالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کوموصول ہوئی تھی جبکہ پنجاب کابینہ نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔

    بعد ازاں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) نے وزیر آباد سے دھرنا ختم کر نے کا اعلان کیا ، رکن مجلس شوریٰ پیر سرور شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک نے 50فیصدمعاہدہ پوراہونےپر دھرنا ختم کیا، حکومت مقررہ مدت میں تحریک لبیک کیساتھ کیا گیا معاہدہ مکمل کرے۔

  • حکومت پاکستان اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا: مفتی منیب الرحمٰن

    حکومت پاکستان اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا: مفتی منیب الرحمٰن

    اسلام آباد: مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے، یہ کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ وطن کی جیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مملکت علی محمد خان اور مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمٰن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جبکہ تحریک لبیک شوریٰ کے علامہ غلام عباس فیضی اور مفتی محمد عمیر بھی پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔

    مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے جوان دفاع وطن اور پولیس کے جوان فرض منصبی ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ تحریک لبیک کے دھرنے پر وزیر اعظم نے سنجیدہ اور ذمہ داران پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی قائم کی، حکومتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان شامل تھے۔

    مفتی منیب نے کہا کہ میں وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں کہ جو کمیٹی قائم کی اسے امپاور کیا، کمیٹی نے بھی سنجیدگی سے مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کیا۔ ایسا ہی رویہ ٹی ایل پی کی شوریٰ کی طرف سے ملا۔

    انہوں نے کہا کہ معاہدے میں جو طے پایا ہے اس میں سعد رضوی کی تائید اور حمایت حاصل ہے، مذاکرات کسی جبر اور تناؤ کے ماحول میں نہیں ہوئے۔ مذاکرات سنجیدہ، ذمہ دارانہ اور آزادانہ ماحول میں ہوئے۔ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان اتفاق رائے سے معاہدہ طے ہو چکا ہے۔

    مفتی منیب کا کہنا تھا کہ ملک میں امن، سلامتی اور عافیت کے لیے مخلصانہ جدوجہد کے لیے میڈیا کو بھی حصہ ڈالنا چاہیئے۔ اللہ کا کرم ہے کسی ناخوشگوار صورتحال کے پیدا ہونے سے پہلے یہ فیصلہ ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے نکات جلد سامنے آجائیں گے، ہم نے 12 گھنٹے مسلسل کاوش اور محنت کی جس کے اچھے اختتام کو پہنچے، معاہدے کے نتیجے میں اسٹیئرنگ کمیٹی بنائی ہے جو اس کی نگرانی کرے گی، علی محمد خان اسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر راجہ بشارت، وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کمیٹی کے رکن ہیں۔

    مفتی منیب کا کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی آج سے ہی فعال ہوجائے گی، یہ معاہدہ ایسا نہیں کہ دوپہر کو دستخط ہوجائیں اور شام کو کہا جائے کہ اس کی قانونی حیثیت نہیں۔ ذمہ داروں نے یقین دہانی کروائی کہ معاہدے پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تمام علما کا شکرگزار ہوں کہ ملک کو بحران سے بچایا ہے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مذاکرات کو ترجیح دینی ہے۔ تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے امن اور بہتری کا راستہ تلاش کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم میں اضطراب کی کیفیت تھی، معصوم لوگوں کی جانوں کا زیاں دیکھا، لوگوں کی املاک کا نقصان اور اسپتال جانے والی ایمبولینس کے سامنے رکاوٹیں دیکھیں۔ سب کو سامنے رکھتے ہوئے علمائے کرام نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور رہنمائی کی، وزیر اعظم کی ہدایت اور سب صاحبان کی رہنمائی کو سامنے رکھا گیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انتشار سے ان قوتوں کو فائدہ ہوتا جو افراتفری چاہتے ہیں، حکومت نے امن اور سلامتی کا راستہ اختیار کیا۔ اللہ نے ہمیں اس میں سرخرو کیا ہے۔

  • شہدادکوٹ: رینجرز کی کارروائی، کالعدم جماعت کا کارندہ گرفتار

    شہدادکوٹ: رینجرز کی کارروائی، کالعدم جماعت کا کارندہ گرفتار

    شہداد کوٹ: رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران عبد الرحمان نامی شخص کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اشتعال انگیز تقاریر پر مبنی سیکڑوں آڈیو کیسٹس اور سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز نے شہداد کوٹ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار شخص کو روک کر تلاشی لی تو اُس کے قبضے سے  350 آڈیو کیسٹس 45 سی ڈیز برآمد ہوئیں۔

    rangers-1

    ملزم کی شناخت عبد الرحمان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا گیا ہے، برآمد ہونے والی سی ڈیز اور آڈیو کیسٹس مذہبی منافرت، اشتعال انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ مواد پر مبنی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد سے رینجرز نے کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اشتعال انگیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

  • حیدرآباد : قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کالعدم جماعت کے دفتر پر چھاپہ

    حیدرآباد : قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کالعدم جماعت کے دفتر پر چھاپہ

    حیدر آباد : رینجر ز اور پولیس کا قاسم آباد کے علاقے میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے دفتر کی تلاشی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں 14 اگست کی شب سخی عبدالوہاب پل کے نیچجے ہونے والے کریکر دھماکے کی تفتیش کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس ضمن میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں واقع عبد اللہ سینٹر پہنچی اور سرچ آپریشن کیا گیا، دورانِ آپریشن علاقے کو سیل کرتے ہوئے آمد و رفت پر پابندی لگا دی تھی۔

    پڑھیں :  حیدرآباد میں کریکر دھماکا، 5 افراد زخمی

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عبداللہ سینٹر میں واقع قوم پرست جماعت کے دفتر کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ قاسم آباد کے علاقے  میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے 14 اگست کی شب سخی عبدالوہاب پل فلائی اوور کے قریب ٹھیلے کے نیچے دستی بم کا دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے حیدرآباد کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد دھماکے کے خلاف مقامی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • مصر: غیر ملکی نشریاتی ادارے کے 2 صحافی ضمانت پر رہا

    مصر: غیر ملکی نشریاتی ادارے کے 2 صحافی ضمانت پر رہا

    قاہرہ : مصری عدالت نے الجزیرہ نشریاتی ادارے کے دونوں صحافیوں کو ضمانت کی منظوری کے بعد رہا کردیا ہے۔ ان صحافیوں کو جھوٹی خبریں پھیلانے اور کالعدم جماعت کی مدد کے الزامات پر سات اور دس سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    مصری عدالت نے گزشتہ روز دو صحافیوں محمد فہمی اور باہر محمد کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کے آغاز پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی تھی،  دونوں صحافیوں کو آج رہا کردیا گیا ہے۔ ان کے تیسرے ساتھی آسٹریلوی صحافی پیٹر گریسٹا پہلے ہی رہائی پانے کے بعد ملک چھوڑ چکے ہیں۔

    تاہم عدالت نے ان دونوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگائی ہے۔ ان تین صحافیوں پرجھوٹی خبریں پھیلانے اور کالعدم جماعت کی مدد کے الزامات ہیں تاہم ان صحافیوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔