Tag: کالعدم قرار دینے کی درخواست

  • چیف جسٹس نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کردی

    چیف جسٹس نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کردی

    اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست گزار کی 8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 8 فروری کےعام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں3رکنی بینچ کیس کی سماعت کی۔

    درخواست گزارمحمدعلی عدالت پیش نہ ہوئے تاہم درخواست گزارمحمد علی نے الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست واپس لینے کی درخواست دے دی۔

    جس کے بعد چیف جسٹس نے درخواست پر سماعت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست سنیں گے، درخواست گزار کو لے کر آئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ درخواست گزارنے13فروری کوہی پٹیشن واپس لینے کی درخواست دی، درخواست گزار سے دیے گئے پتہ یاواٹس ایپ پربھی رابطہ نہ ہوا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیایہ درخواست صرف پبلسٹی کےلیےفائل کرتےہیں؟ سب دنیاکودرخواست دکھا دی، میڈیا پر آگیا ہے، اب آئیے آپ کا کیس سنیں گے، اب نہ پتہ ہےدرخواست گزار نےپٹیشن فائل کی نہ پتہ ہےواپس اسی نےلی، ان کو لے کر آئیں،کیس سنیں گے۔

    چیف جسٹس نے درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دے دیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ایسےسپریم کورٹ کےساتھ مذاق نہیں ہو سکتا،درخواست گزارکو کہیں سےبھی لا کر پیش کریں، یہ کیس ہم سنیں گے۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلےدرخواست دائر کرتےہیں پھر غائب ہوجاتے ہیں، کیا یہ مذاق چل رہا ہے؟

    عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ عملے کی جانب سے درخواست گزار سے رابطہ کی کوشش کی جاری ہے ، سپریم کورٹ عملے نے درخواست گزار کے دیے گئے نمبر پر رابطہ کیا تاہ، درخواست گزار سےتاحال رابطہ نہ ہو سکا۔

  • 8 فروری کے انتخابات  کالعدم قرار دینے کی درخواست پر  سماعت آج ہوگی

    8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

    اسلام آباد : 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی،چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

    چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہوں گی۔

    درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائرکی گئی تھی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے اور دھاندلی ،الیکشن فراڈکی تحقیقات ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے احکامات دئیے جائیں۔

    درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • عمران خان کی نااہلی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

    عمران خان کی نااہلی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

    شہری جابر عباس نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں کہ کسی کو نااہل کر سکے،جس بنیاد پر عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا وہ آٸین میں موجود ہی نہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ڈیکلریشن پر 120 دن میں ایکشن لے سکتا ہے اس کے بعد نہیں،کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو نااہل کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہے بلکہ یہ اختیار الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے۔

    دائر درخواست میں کہنا تھا کہ اگر کوٸی جرم ہوا ہے تو اسے متعلقہ فورم پر بھجوانا چاہیے تھا،اس معاملے پر الیکش کمیشن سیشن کورٹ میں استغاثہ داٸر کر سکتا ہے جو اس کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

    درخواست استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن نے آئین پاکستان کی غلط تشریح کی ہے،عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کالعدم قرار دے۔

    عدالت نے سماعت کے بعد درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی۔