Tag: کالعدم لشکرجھنگوی

  • کراچی سے  کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم لشکرجھنگوی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے سائٹ اے کے علاقے میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران کالعدم لشکرجھنگوی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد گرفتارکر لئے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان نے اورنگی میں لشکرجھنگوی کا خفیہ سیل بنایا ہوا تھا جبکہ مگھوپیراقبال مارکیٹ اور پاکستان بازار میں ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں امین عرف منا عرف منیرعرف چنگاری، شاہنواز عرف سلیم مکینک، معاذ خان اور یاسین بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔

    ملزمان نے اقبال مارکیٹ کے علاقے میں مولانا رحیم کو قتل کیا اور اقبال مارکیٹ کے علاقے میں ہی شمیم خان کی ریکی کرکے ٹارگٹ کلنگ کی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کالعدم لشکر جھنگوی کے نامی گرامی دہشت گرد ہیں، امین عرف منا 27 قتل کیسز میں 9 سال ، شاہنواز عرف سلیم متعدد قتل کیسز میں 18 ماہ سے زائد جیل کاٹ چکا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 پستول اور موٹرسائیکل برآمدہوئی، ملزمان نے مزید ٹارگٹ کلنگ بھی کرنی تھی تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • بلوچستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کا بڑا دہشت گرد مارا گیا، آئی ایس پی آر

    بلوچستان میں کالعدم لشکر جھنگوی کا بڑا دہشت گرد مارا گیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلی الماس میں ملنے والی کامیابی انٹیلی جنس کے باعث ممکن ہوئی، بلوچستان میں کالعدم لشکرجھنگوی کا بڑا دہشت گرد مارا گیا جبکہ آپریشن میں کرنل رینک کے سینئرافسر نے جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز بلوچستان میں کالعدم لشکرجھنگوی کا بڑا دہشت گرد مارا گیا، دہشت گرد ہزارہ برادری کے قتل اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلی الماس میں کامیابی انٹیلی جنس کے باعث ممکن ہوئی، لشکری جھنگوی بلوچستان کالیڈرسلمان بادینی خودکش حملہ آوروں کیساتھ تھا، آپریشن میں ہزارہ برادری اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ والا مارا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق کارروائی میں ہلاک دونوں دہشت گرد افغان تھے، مجموعی طور پر 4دہشت گرد مارے گئے، آپریشن میں کرنل رینک کے سینئر افسر نے جام شہادت نوش کیا۔

    یاد رہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا، لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سلمان بدینی سمیت چاردہشت گرد مارے گئے، جن میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

    دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ چار جوان زخمی ہوئے۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔