کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، دہشت گردمٹہ سوات کا امیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت عزت کےنام سے ہوئی اور دہشت گردمٹہ سوات کا امیر ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم سابق وفاقی وزیر افضل لالا کے گھر پر حملے اور سیکیورٹی اہلکاروں پرحملے میں بھی ملوث ہے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے جبکہ ملزم نے مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔