Tag: کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ

  • نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

    نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود اوراحمدحسین عرف غٹ حاجی کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیراتنگ کردیا گیا۔

    حکومت پاکستان نے فون کال پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

    فرانزک ٹیسٹ سے ثابت ہوا آواز کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے، نور ولی نے احمد حسین کو سرکاری املاک اور اسکولوں پر حملوں کی ہدایات دیں جبکہ میرعلی میں گرلزاسکول کوتباہ اورٹانک سےتعلق رکھنے والے ٹیچر میرا جان کوقتل کیا گیا۔

    یاد رہے متعلقہ حکام نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیولیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع نے کہا تھا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال ہو رہی ہے اور افغان حکومت دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ کہ اعلیٰ حکام نے پاکستان میں دہشت گردی کرانے پر افغان عبوری حکومت سے شدیداحتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فوری مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

    فیصلہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پاکستان ہر ممکن حد تک جائے گا تاکہ اِس ناسور سے نجات حاصل کی جا سکے۔

    خیال ریے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی ، جس میں دہشت گرد نے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے اپنے دہشت گرد کو ہدایات دیں ، احمدحسین عرف غٹ حاجی کواسپتال،اسکول تباہ کرنےکی ہدایات دی گئیں تھیں۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

    اسلام آباد : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کی کی خفیہ آڈیولیک کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ متعلقہ حکام نے نورولی اورغٹ حاجی کی خفیہ آڈیولیک کا فرانزک کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف مسلسل استعمال ہو رہی ہے اور افغان حکومت خوارجی ٹولے کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام نے پاکستان میں دہشت گردی کرانے پر افغان عبوری حکومت سے شدیداحتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا فوری مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

    فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پاکستان ہر ممکن حد تک جائے گا تاکہ اِس ناسور سے نجات حاصل کی جا سکے۔

    گذشتہ روز کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ  کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی ، جس میں دہشت گرد نے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے اپنے دہشت گرد کو ہدایات دیں ، احمدحسین عرف غٹ حاجی کواسپتال،اسکول تباہ کرنےکی ہدایات دی گئیں

    خفیہ کال میں پولیس اورفوجیوں کےگھروں کومسمار کرنےکی بھی واضح ہدایات دی گئیں، شدیدعوامی رد عمل آنےپر خفیہ کال کو اے آئی جنریٹیڈ قرار دے کر راہ فرارکی کوشش کی گئی۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ ، احمد حسین اور دہشت گرد ثاقب گنڈاپور کی خفیہ کال میں پاکستان کےعوام کونشانہ بنانےکی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، کے پی میں بدامنی پھیلانےکےمنصوبےمیں دشمن ایجنسیاں اوران کےآلہ کارملوث ہیں، ڈی آئی خان کےہیلتھ سینٹر پر حالیہ حملہ ان مذموم کارروائیوں کا حصہ ہے۔